اس کتاب میں سائنس کے کچھ سستے آسان اور نئے قسم کے تجربے دئے گئے ہیں۔ ان میں سے کئی تو بچوں، بڑوں اورمختلف کتابوں سے حاصل کئے گئے ہیں۔ کتاب کا نام “کھیل کھیل میں سائنسی انگریزی رسالہ Science Age سے لیا گیا ہے جس میں یہ مضامین سب سے پہلے شائع ہوئے تھے۔
بچے تجربوں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ سائنسی اصول ان کی سمجھ میں اس وقت آسانی آجاتے ہیں جب وہی اصول وہ کسی کھلونے میں استعمال ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ پھر وہ ان اصولوں کو حقیقی زندگی کے تجربوں پرلگانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔ اسکولوں کے نصاب میں اکثر فارمولوں اورتعریفوں کو رٹنے رٹانے پر بھی زور دیا جاتا ہے۔ بچے اسکول کا کورس کرنے میں ہی لگے رہتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں تعلیم کا اصل مقصد چیزوں کے اصلی روپ کوکھوج کر نکالنا ہے۔