چند منٹوں میں اس مشق (سیمولیشن) کے ذریعے کسی مائع کا ترشہ ،اساس یا نیوٹرل ہونا معلوم کیجئے۔
عنوانات: pH, ترشے، اساس، حلول
تفصیلات: سیمولیشن میں موجود آسان کنٹرولس کے ذریعے پہچانئے کہ مختلف اقسام کے مائع جیسے کافی، تھوک، اور صابن وغیرہ کیا ہیں ۔یہ بھی تفتیش کیجئے کہ مائع یا پانی کی مقدار بڑھانے پرمائع کی pH قیمت میں کتنی تبدیلی آتی ہے۔
سیکھنے کے لئے چند ہدایات و اہداف:
معلوم کیجئے کہ کوئی محلول ترشہ ، اساس یا نیوٹرل میں سے کیا ہے
ترشوں اور اساسہ جات کو ترشہ رواں یا اساس رواں کی مناسبت سے درج کیجئے
کسی مائع کے رنگ کاpHسےموازنہ کیجئے
ترشوں اور اساسہ جات کےپانی یا دیگر محلول میں تحلیل پر ان کے pH میں آنے والی تبدیلی کی پیشن گوئی کرئیے۔
کریڈٹ(بشکریہ):
PhET Interactive Simulations, University of Colorado Boulder, https://phet.colorado.edu.”