موجودہ نظام تعلیم میں تبدیلی کی ایک جہت سائنسی تحقیق بھی ہے۔ سائنسی تحقیق کا مطلب کیا ہے، سائنس کیسے پڑھایا جائے، سائنسی اسلوب (سائنٹفک طریقہ) کیسے اپنا یا جائے، چند رہنمایانہ سائنسی تجربات کی مثالیں اور پھر روزمرہ زندگی میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کے لئے کیا تجربات کئے جاسکتے ہیں ۔ ان تمام عنوانات پر ٹیچ اِن اُردو کی جانب سے اساتذہ کے لئے منعقد کئے جانے والے ویبینار مورخہ (28 جون 2020) میں لیکچر اور گفت و شنید ہوئی۔ جس کو اے۔جے۔ اکیڈیمی فار سائنٹفک ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ڈائرکٹر اورکئی کتابوں اور مضامین کے مصنف جناب عبد اللہ جاویدنے مخاطب کیا۔شرکاء میں ملک بھر سے شرکت کرنے والے (بالخصوص اردو میڈیم سے تعلق رکھنے والے)اساتذہ موجود تھے۔ شرکاء نے اپنے سوال و اشکالات بھی رکھے جن میں ‘انگریزی کے علاوہ مادری زبان میں کٹھن سائنسی الفاظ کی مشکلات’، ‘سائنسی کلچر کو پیدا کرنے کے لئے اقدامات’ اور ‘مذہبی نصوص اور سائنسی طریقہ سوچ میں تصادم سے بچنے کا طریقہ’ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
افادہ عام کے لئے اس ویبینار کی ویڈیو ریکارڈنگ اوپر یوٹیوب ویڈیو کے طور پرملاحظہ فرمائیں۔ مزید برآں، نیچے پی ڈی ایف بھی مہیا کی گئی ہے جس میں عنوان سے متعلق تمام تفصیلات موجود ہیں۔اساتذہ سے گزارش ہے کہ اوپر کی ویڈیو اور پی ڈی ایف کو ضرور بہ ضرور ملاحظہ فرمائیں۔
بچوں میں سائنسی تحقیقی مزاج کیسے پروان چڑھایا جائے (پی ڈی ایف)
نوٹ : اگر آپ موبائل استعمال کررہے ہوں تو پی ڈی ایف موبائل میں ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
جناب عبد اللہ جاوید صاحب سے رابطہ کے لئے: