نین مٹکّوں کا ایک دلچسپ کھلونا

نین مٹکّوں کا یہ کھلونابالکل آسان سا اینی میشن(Animation) ہے۔  ایک لمبی کاغذ کی پٹی  لیں   اور اسے نصف تہ کریں۔  قلم سے اس نصف پٹی پرزیادہ دباؤ دےکر ایک چہرابنائیں۔  گول چہرا اس میں دو آنکھیں اور آنکھوں میں پتلیاں۔ پتلیوں کو بائیں طرف بنائیں، ہنستا ہوا چہرا اور بال بائیں طرف۔ اس کے بعد کاغذ کو پلٹیں اور قلم کے پرے ہؤے نشان پر پھر ویسا ہی چہرا بنائیں اس بار پتلیاں دائیں  طرف  اور چہرا  ہنسنے کے بجائے اداس ہوگا اور بال دائیں طرف ہونگے۔ اس کے بعد قلم کو لے کر کاغذ کی پٹی پر لپیٹیں ۔یہ لپیٹ ،کاغذ کی ایک اسپرنگ جیسا کام کرے گا۔ قلم کو اب لے کر  اوپر کی کاغذ کی پٹی کو اگر آپ دائیں بائیں گھمائیں گے تو آپ کو لگے گا کہ یہ آنکھیں مٹکا رہا ہے۔ کبھی اس کے بال دائیں جا رہے ہیں تو کبھی بائیں اور کبھی یہ مسکرا رہا ہے تو کبھی اداس ہے۔ 

ہے نا مزیدار؟ اب ذرا سوچیے ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ کیا آپ کو پتہ ہے کہ اینی میشن اور  ویڈیو ٹیکنالوجی کے پیچھے یہی رازچھپا ہے؟  جواب پر غور کریں اور اپنے کلاس میں اس پر چرچا کریں۔

 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے