آپ اس ڈراؤنے کنکال کولٹکا کر رقص کرواسکتے ہیں۔ تھوڑا ڈراؤنا ہو سکتا ہے لیکن ہے تو مزیدار۔ اسے بنانے کے لیے آپ کو چاہیے ایک پائپ، دو اسپوک (spoke)، ایک طاقتور اور ایک کمزور مقناطیس۔ پائپ میں دونوں اسپوک کو افقی (Horizontally) طور سےڈال دیں۔ کمزور والے مقناطیس کو ایک دھاگے کے ٹکڑے میں باندھ دیں پھر اس کے دوسرے سرے کو نیچے والے اسپوک میں باندھ دیں۔ طاقتور مقناطیس کو اوپر والے اسپوک کے ساتھ لگا دیں جو دھاگے سے لگے مقناطیس کو اپنی طرف کھینچے گا۔ اس طرح دھاگہ کھینچا رہے گا۔ آپ دیکھیں گے کہ دونوں مقناطیس میں ہوا کا گیپ (Air Gap) ہوگا۔
اسی طرح آپ اسٹراؤ (Straw) کی مدد سے ایک کنکال بنا سکتے ہیں اور اسے دھاگے سے لٹکاسکتے ہیں۔ اس کنکال کا سرتھرموکول (Thermocol )سے بنایا جا سکتا ہے اور اسکے سر میں ایک کمزور مقناطیس سرایت کیا جا سکتا ہے۔ یہ مقناطیس اوپر لگے طاقتور مقناطیس کی طرف کھنچے گا جس کی وجہ سے پورا کنکال ہوا میں لٹکا ہوا معلوم پڑےگا۔ آپ ایک پتلی چھڑی یا اسکیل کو کنکال کے سر اور اوپر والے مقناتیس کے بیچ سے گزار کر گیپ (gap) کو چیک کرسکتے ہیں۔لٹکا ہوا کنکال ایک بالکل دھیمے ٹچ سےرقص کرنے لگے گا۔ جیسے جیسے آپ اسے ہلائیں گے ویسے ویسے وہ رقص کرے گا۔
ہے نا یہ ایک ڈراؤنا لیکن مزیدار کھلونا؟!