کیا پائپ سے خوبصورت موسیقی ممکن ہے؟

کچن سنک (Sink) کے پائپ سے خوبصورت موسیقی بنایا جا سکتا ہے۔ جی ہاں یہ بہت ہی آسان ہے۔ 

پائپ کو ایک سرے سے پکڑ کر زور زور سے اگر آپ گھمائیں گے تو عجیب سی سن سن آواز سنیں گے۔ آپ جتنے زور سے پائپ گھمائیں گے اتنی ہی تیز آواز کی پچ (pitch) ہوگی۔  

اب پائپ کو اپنے منھ سے تھوڑی دوری پر رکھیں اور زور سے پھونکیں۔ پائپ کے دوسرے سرے سے آپ موسیقی کی آواز سنیں گے۔ اگر آپ پائپ کے ایک سرے کو اپنے منھ میں رکھ کر زور سے پھونکیں گے تو آپ کو سیٹی کی آواز سنائی دے گی۔ 

آخر میں پائپ کے ایک سرے کو بند کر کے پھر زور زور سے گھمائیے۔ آپ کتنی بھی زور سے گھمائیں آپ کوئی آواز نہیں سنیں گے۔ سوچیے ایسا کیوں ہوتا ہے؟ کیا آواز سے ہوا کا کوئی رشتہ ہے؟ 

ہاں یہاں پر آواز کے نکلنے کے لیے ہوا کی گزر لازمی ہے۔  پائپ کا ایک سرا بند کر کے آپ نے ہوا کی گزر کو روک دیا ہے اور یہی وجہ ہے کے آپ کوئی آواز نہیں سن پا رہے ہیں۔

 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے