کاغذ کا فانوس

اس  خوبصورت کاغذ کے فانوس کو بنانے کے لیے آپ کو چاہیے ایک اے فور (A4) سائز کا رنگین کاغذ، پیمانہ (scale)، قینچی، گلو سٹک(glue stick) اور ایک قلم۔سب سے پہلےکاغذکو لمبائی کی طرف سے نصف میں تہ کریں اور اس کےکھلے سرے کی طرف ایک سنٹی میٹر (1cm)کاحاشیہ بنائیں۔ پھر اس حاشیے سےعمودیperpendicular کاغذکے ایک سرے سے دوسرے سرے تک ایک سنٹی میٹر (1cm) چوڑے بہت سارے حاشیے بنائیں۔ آپ کاغذ کو کھول کر دیکھیں گے کہ ان حاشیوں کو بنانا کتنا آسان ہے۔      اب سارے حاشیوں کو موڑ کی طرف سے پہلے والے حاشیےتک کاٹ لیں۔  کاغذ کو کھول کر دیکھیں  تو آپ کو جھالر نظر آئےگا۔ اب کاغذ کے دو مخالف کونوں میں گوند لگائیں اور دونوں کونوں کو چپکا دیں۔ دیکھیے آپ کا فانوس تیار ہے۔ ہلکی سی ہوا سے آپ کا یہ فانوس خوبصورتی سے لہرائےگا۔ دھاگےسے باندھ کر اسے کہیں پر ٹکا دیں اور دیکھیں اس کاہوا میں خوبصورت لہرانا۔

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے