ہر چیز جب کسی بھی سطح میں عوامی شکل اختیار کرتی ہے تو ہزاروں افواہوں کی آڑ میں اسکی اصل مفقود ہو جاتی ہے۔ یہی حال کورونا وائرس کے حوالے سے ہے۔ بڑی تعداد ایسی ہے جو اس کے وجود کو سرے سے مانتی ہی نہیں ہے۔ بہت سے لوگ اس کے اثر کو شدید کہتے ہیں تو کچھ لوگ کہتے ہیں اس سے کچھ نہیں ہوتا ہے۔ سب اپنے ذاتی مفروضوں کی بنیاد پر کورونا وائرس کو دیکھتے ہیں اور ویسے ہی اُنکا ردِعمل بھی نظر آتا ہے۔ آئیے اس ویڈیو میں ہم تفصیل سے اور حقیقی جانکاری کی روشنی میں کورونا وائرس کی حقیقت اور اُسکے اثرات پر نظر ڈالتے ہیں۔
مترجم : سلمان وحید