جب سے کورونا وائرس نے ساری دنیا کو اپنی چپیٹ میں گرفتار کیا ہے تب سے ہم سب متعدد مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس وبائی دور میں پوری دنیا کے لوگ ویکسینیشن کی فراہمی کو لےکر فکر مند تھے. اب جب کہ ویکسین میسر آگئی تو لوگوں کے بیچ یہ بحث چلی کہ ویکسین لینا چاہیے يا نہیں؟ بہت سے لوگ تو شاید ایسے بھی ہونگے جنہوں نے پہلی بار ویکسین کا نام سنا ہوگا۔ ویکسین کیا ہے؟ کس نے سب سے پہلے اس کی کھوج کی؟ ویکسین کسی بھی وائرس سے کیسے انسانی جسم و جان کی حفاظت کرتا ہے؟ ویکسین کے کتنے اقسام ہیں؟ ایسے کئی سوالات ہیں جن کو ہم اس ویڈیو کے ذریعہ سمجھنے کی کوشش کریں گے۔
مترجم : سلمان وحید
خصوصی نوٹ : اس ویڈیو کے اردو سب ٹائٹل پڑھنے کے لئے CC بٹن پر کلک کریں۔اگر یہ آپشن نہیں دکھائی دے تو تین ڈاٹس(نقاط) پر کلک کریں، اور کیپشنس میں “اردو” کا انتخاب کریں۔