اردو آزاد تعلیمی وسائل بنانے میں ہماری مدد کریں

 

ٹیچ ان اردو اوپین تعلیمی وسائل(OER) اور تدریسی و اکتسابی مواد (TLM) کا ایک آن لائن ذخیرہ ہے۔ دوسرے معانی میں ٹیچ ان اردو دراصل اردو میڈیم اساتذہ کے لیے ایک کمیونٹی آف پریکٹس (COP) بھی فراہم کرتا ہے تاکہ اساتذہ اردو میڈیم اسکولوں میں درس و تدریس کے جدید طریقہ کار و افکار اور ٹیکنالوجی پر مبنی وسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنی تدریسی صلاحیتوں کو جلا بخشیں.

اردو زبان میں تدریسی وسائل کی تشویشناک کمی کو دیکھتے ہوئے، چند والنٹیرس نے سال 2015 میں ٹیچ ان اردو کی بنیاد ڈالی جسکا اہم کام معیاری TLMs کو انگریزی سے اردو میں منتقل کرنا تھا. گزشتہ پانچ سالوں میں ہماری ٹیم نے اپنے کام کو وسعت دی ہے اور 150 سے زائد تعلیمی مواد کی آن لائن اشاعت کی ہے. ان مواد کی فراہمی میں ہمیں 25 سے زائد معاونین کا ساتھ ملا. ٹیچ ان اردو کی ویب سائٹ پر ماہانہ visits کی تعداد اوسطاً 2000 ہوتی ہے. ہم آنے والے دنوں میں مذکورہ تعداد کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

2021 تا 2023 کے عزائم

اگلے تین سالوں میں ہماری ٹیم ٹیچ ان اردو کو اردو زبان میں معیاری ڈیجیٹل تعلیمی مواد کا ایک اہم مرکز بنانا چاہتی ہے جو کہ اردو میڈیم اساتذہ کی ایک متحرک کمیونٹی کا روپ اختیار کر لے اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لئے ٹیچر ٹریننگ ماڈیولز کی اشاعت کرنے کا کام کرے۔

اگر آپ ہماری ان کاوشوں کو ستایش کی نظروں سے دیکھتے ہیں اور اس بات پر آپ کا ایقان ہے کہ اردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ اور بچوں تک معیاری تعلیمی مواد کی فراہمی ہونی چاہیے تو برائے مہربانی ٹیچ ان اردو کو مالی امداد پہنچائیں.

آئیے ہم یہ ثابت کریں کہ اگر جذبہ، استقلال اور مہارت کے ساتھ ہو تو رضاکارانہ کام بھی بہترین اور اعلیٰ نتائج کا حصول کر سکتے ہیں.

آپ ہمارے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست اپنے تعاون بھیج سکتے ہیں یا نیچے دیے گیے کراؤڈ فنڈنگ لنک کے ذریعے بھی رقم بھیج سکتے ہیں.

 

بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات:
Account Name: Spring Board Foundation
Account Number: 14720200006283
Bank: Federal Bank
Branch: RT Nagar, Bengaluru
IFSC Code: FDRL0001472

 

شکریہ، نوازش۔

ٹیم ٹیچ ان اردو

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے