ٹک ٹکی – جھنگر کی آواز

بوتل کے ڈھکن  سے آپ  جھنگڑجیسی آواز کرنے والا مزیدارکھلونا بنا سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ کو چاہیے کسی بوتل کا ڈھکن، ایک بٹن، ایک ربر بینڈ اور 40 سنٹی میٹر دھاگا۔ دھاگے کے کچھ حصوں پے گا نٹھ مار دیں۔ یہ گانٹھ ایک دوسرے سے ایک انچ دور رہنی چاہیے۔ دھاگے کے ایک سرے کو بٹن میں باندھ دیں۔ اس طرح گانٹھیں مارا ہوا دھاگا بٹن سے جڑجائےگا۔اب ایک ربر بینڈ لے کر اسے دو آدھے حصے میں کاٹ لیں۔ ربر بینڈ کو بٹن کے اس سوراخ میں پروئیں جو دھاگے والے سوراخ کے سامنے ہو۔  ربر بینڈ کے دونوں سروں کو اب باندھ دیں تاکہ وہ پھر سے لوپ جیسادکھنے لگے۔اب بوتل کے ڈھکن   پے ربر بینڈ کو چڑھادیں۔ آپ کاٹک ٹکی کھلونا  تیار ہے۔

اسے بجانے کے لیے ڈھکن کو بائیں ہاتھ سے پکڑیں اور دائیں ہاتھ کے انگوٹھے اور شہادت والی انگلی سے دھاگے کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک رگڑیں۔ بتائیں کون سی آواز پیدا ہوتی ہے؟ ہاں جھنگڑ کی۔ 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے