بچوں کی تعلیم میں لائبریری کی اہمیت سے کسی کو انکار تو نہیں ہے ۔لیکن آخر پھر کیوں روز بروز لائبریری کا کلچر مدھم سا پڑتا جا رہا ہے؟ زیادہ تر اسکول میں آج لائبریری یا تو ہے ہی نہیں یا ہے تو ٹھیک سے چل نہیں رہی ہے۔
ڈاکٹر رمنیک موہن اس ویبینار میں اسکول کے اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طرف تعلیم میں لائبریری کی اہمیت پر پھر سے یاددہانی کراتے ہیں اور دوسری طرف اس کو کامیابی کے ساتھ چلانے کے سلسلے میں کچھ عملی مشورے بھی دیتے ہیں۔ اس ویبینار کو سننے کے بعد آپ کے اندر ضرور اسکول میں لائبریری کے تعلق سے دلچسپی پیدا ہوگی اور آپ اپنے اسکول کی لائبریری کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہوں گے۔
کچھ اہم ویبسائٹس جہاں آپ کو لائبریری بنانے کے لیے کم قیمت میں کتابیں مل جائیں گی وہ نیچے دئے گئے ہیں:
ڈیجیٹل لائبریری کے لیے
آپ کے پاس بھی اگر بچوں کےکسی اچھے بک پبلشر کی جانکاری ہو تو نیچے کمینٹ باکس میں ضرور بتائیں۔