موم بتی کا کھیل

اس مزیدار تجربے کو آپ کافی آسانی سے مہیا ہو نے والی چیزوں سے کر سکتے ہو۔ آپ کو چاہیے بس ایک گلاس، کچھ عددموم بتی، ایک  طشتری اور  ماچس کا ڈبہ۔ جلتی موم بتی کو طشتری میں رکھ دیں اور اس میں رنگین پانی ڈال دیں۔ اب گلاس کو الٹا کر کے جلتی موم بتی پر رکھ دیں۔ جیسا کے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں موم بتی گلاس کے اندر کے آکسیجن کو کھانے لگےگااور ویکم (Vacuum) بنا دیگا جس کی وجہ سے الٹے گلاس میں پانی بھر جائیگا۔ گلاس میں پانی کی سطح کو آپ ضرور نشان لگا دیں۔  اب اسی تجربے کو دو موم بتی لے کر دہرائیں۔ گلاس کو پھر دونوں موم بتی پر رکھیں۔    ہاں اس بار پھر آپ اندازہ لگائیں۔ پانی پھر گلاس میں اوپر آئیگا لیکن اس بار اس کی سطح زیادہ اونچی ہوگی۔  آخر میں آپ تین موم بتی لیکر اس تجربے کو دہرائیں۔ اس بار آپ تو بالکل صحیح اندازہ لگائیں گے۔ ہاں گلاس میں پانی اور اوپر آئیگا۔   پانی کی سطح اوپر اس لیے آتی ہے کیونکہ گلاس میں آکسیجن کے ختم ہونے سے ویکم بن جاتا ہے۔ لیکن یہاں کچھ اور بھی پیچیدہ ہو رہا ہے جسے ہم سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔ 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے