اس کاغذ کے گھر کو آپ بہت آسانی کے ساتھ بنا سکتے ہیں۔ اس کی کوئی بنیاد نہیں ہے لیکن بنانا آسان ہے۔ کاغذ کا ایک مربع (square)ٹکڑا لیں اور اسے 16 چھوٹے مربعوں میں فولڈ کر دیں۔ پہلے مڈ لائن کو فولڈ کریں اور پھر دروازے بند کردیں۔ دوسری طرف اسی طرح دہرائیں تاکہ 16 چھوٹے مربعے حاصل ہوں۔ اب دو آمنے سامنےوالے سروں کی 3 لائنوں کو چوتھائی چوتھائی حصے تک کاٹیں۔اس طرح آپ 6 لائنیں کاٹ لیں گے۔ جیسا کہ دکھایا گیا ہے 4 حصوں پر گلو (گوند)لگائیں۔ اس طرح گلو لگائیں جس طرح ویڈیو میں دکھایا گیا ہے تاکہ گھر کی چھت سہ رخی ہوجائے ۔ پہلے ایک طرف اور پھر دوسری طرف گلو کریں۔ اس گھر کو بنانے میں صرف ایک منٹ لگتا ہے۔ اس گھر میں دروازے یا کھڑکیاں نہیں ہیں۔ پہلے دروازوں اور کھڑکیوں کے لئے نشانات بنائیں۔ پھر انہیں قینچی سے کاٹ دیں۔ اچھے کراس وینٹیلیشن کے لئے دروازے اور کھڑکیاں کھولیں۔گھر کو اچھا لگنے کے لئے آخر میں اسے رنگ دیں۔