کاغذ کے کپ کی پھرکی

کاغذ کے کپ سے آپ بےحد مزیدار پھرکی بنا سکتے ہیں۔  اسے بنانے لیے آپ کو چاہیے  ایک پتلی  لکڑی کی چھڑی،  ایک سخت اسٹرا (Straw)، کٹر (Cutter)، سیلو ٹیپ (Cello tape)اور کاغذ توچاہیے ہی چاہیے۔    کٹر کی مدد سے کپ کو دو برابر حصے میں کاٹ دیں۔ پھر ایک حصے کو لےکراسے ایک  چوتھائی میں کاٹ دیں۔   آپ کو یہ دونو ایک چوتھائی والا حصہ پھرکی بنانے میں کام آئیگا۔ اب دونوں ایک چوتھائی والے حصے کو ایک دوسرے پر رکھیں، پھر  سوئی کی مدد سے کنارے پر ایک سوراخ بنا لیں۔ سخت والے اسٹرا کو لیں اور اس میں بھی سوئی کی مدد سے  ایک کنارے پر ایک سوراخ بنا لیں۔   اب اس اسٹرا میں  گول  چھڑی   کو فٹ کر دیں۔ پھر دونو ں ایک چوتھائی کپ  کو چھڑی کے دونوں کناروں پر رکھیں۔کپ کے زاویے کو  ایڈجسٹ کریں  اور پھر گلو (گوند)سے چپکائیں تاکہ وہ ااپنی جگہ پر ہی رہے۔ آخر میں اسٹرا میں دوسری پتلی چھڑی ڈالیں تاکہ وہ ڈھیلا رہے اور آسانی سے ناچ سکے۔ اب اپنے اس کھلونے کو پنکھے کے نیچے رکھیں اور دیکھیں کس طرح  یہ ناچتاہے۔ کپ کو کلر ٹیپ (Colour tape)سے سجائیں نگے تویہ ناچتے ہوئے اور بھی خوبصورت لگے گا۔

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے