ایک تمنا ایک خواب – ایک ماہر تعلیم کے منصوبے

ایک تمنا ایک خواب دیوسپناایک ایسے ٹیچرکی کہانی ہے جو پرانی تعلیمی تہذیب کو رد کرتا ہے۔ ٹیچر میں بچوں کے لیے جوش و خروش باقی رہتا ہے۔ وہ تجربہ کرتا رہتا ہے اور تعلیم کے روایتی طریقوں اور نصابی کتابوں کو جان بوجھ کر نظر انداز کرتا ہے۔ اس کے تجربوں کا اصولی پس منظر تو مونٹیسری (Montessori) کا طریقہ ہے لیکن اس کی تیاری اور عمل بالکل مقامی حالات  پر منحصر ہوتا ہے۔

 

اس کتاب کو آپ پڑھیں گے تو آپ خوشی اور جستجو کے زبردست جھونکوں میں اڑنے لگتے ہیں اور افسردگی پیچھے چھوٹ جاتی ہے جو ہندوستان کے بے رنگ اور دھول میں لپٹے ہوئےاسکولوں کی جانکاری سے آپ کے دل میں پیدا ہوتی ہے۔ آپ مستقبل کی ایسی تصویر بنانے لگتے ہیں جس میں ہماری قوم کی اسکولوں کی جیل میں بند لیاقت، دیواریں توڑ کر باہر نکل آئےگی اور بچے ٹیچر کے ساتھ مل کر اپنے درجوں کے چاروں طرف کی دنیا کا پر لطف جائزہ لے کر خوش ہوں گے۔ 

کتاب ڈائونلوڈکرنے کے لیے یہاں کلک کریں

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے