کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے دوران اردو میڈیم اساتذہ کے مسائل پر آن لائن گفتگو (ویبینار)

ٹیچ ان اردو کی جانب سے  کوروناوائرس لاک ڈاؤن اور اردو میڈیم اسکولس کے لئے آگے کی راہ کے عنوان پر  ملک کے طول و عرض سے تعلق رکھنے  والے اساتذہ اور  انتظامیہ کے ساتھ  آن لائن ویبینار کے ذریعہ گفتگو کی گئی۔

اساتذہ اکرام نے گفتگو میں بتلایا کہ بہت کم ایسے طلباء ہیں جن کے ہاں مناسب آن لائن وسائل  موجود ہیں۔ البتہ اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے اساتذہ اپنی بساط بھر جدت و تنوع سے پر انداز میں طلباء کے ساتھ تعلق برقرار رکھنے، وبائی بحران کے دوران انہیں قلبی اطمینان پہونچانے   اور ان تک تعلیمی وسائل پہونچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔

اساتذہ نے اپنی مشکلات کا  بھی ذکر کیا جن میں نصاب اور نصابی کتب  کی آن لائن فراہمی میں کمی اور خود اردو میں تعلیمی و تدریسی وسائل کی کمی قابل ذکر ہیں۔   اس پوری گفتگو کو سننے کے  لئے نیچے دی گئی  لنک پر کلک کریں:

 

 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے