کووِڈ-19 تعلیمی سروے برائے اردو اسکولس

دور حاضر میں تعلیم و تدریس کے نت نئے طریقوں کی دریافت اور مزید تحقیقات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔تعلیم و تدریس کا کارپَس انٹرنیٹ کی دنیا میں ڈیجیٹل اندازمیں شائع ہوتا جارہا ہے۔ سماج کا ہر وہ طبقہ جو انٹرنیٹ کی خدمات حاصل کرسکتا ہو، اب ان تعلیمی و تدریسی وسائل کا بھر پور استعمال کررہا ہے۔ جہاں یہ کام ہر مروجہ زبان میں زور و شور سے جاری ہے وہیں برصغیر میں پھلی پھولنے والی زبانِ اُردو اس معاملے میں اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہی ہے۔ جہاں ادب اوربالخصوص صنف ِشاعری میں اُردو بِلا شرکت غیرے بے تاج بادشاہ بنی ہوئی ہے وہیں علم و تعلم کے میدان میں بالکل الٹا معاملہ ہے۔

اسی تناظر میں “ٹیچ اِن اُردو” کے نام سے تعلیم و تدریس کے میدان سے جڑے چند باہمت افراد کے گروپ نے تہیہ کیا کہ اُردو میں تعلیمی و تدریسی مواد کو ڈیجیٹل دنیا میں مزید تقویت بخشی جائے۔ تعلیمی و تدریسی مواد کی تیاری، دیگر زبانوں سے ترجمہ، آڈیو/ ویڈیو اور دیگر فارمیٹس میں مواد کی اشاعت اِسکے بنیادی اہداف میں شامل ہیں۔

کوروناوائرس وباء کے خطرات سے بچنے کی  خاطر حکومتوں کی  جانب  سے لاک ڈاؤن کرنے پر تعلیمی سرگرمیاں  متاثرہوئی  ہیں۔ ایسے میں ہم اردو میڈیم اسکولوں کا ایک سروے کرتے ہوئے یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ اردو میڈیم اسکولس  لاک ڈاؤن کے دوران تدریسی مسائل کو کیسے نپٹ رہے ہیں اور آگے کیا حکمت عملی اختیار کریں گے۔ ہم اسکولس کی ضروریات کو جانچنا چاہتے ہیں، اور اس کی بنیاد پر مدد و تعاون کے ممکنہ  اقدامات لئے جا سکیں۔ ورنہ خدشہ ہے کہ ایک پوری جنریشن تعلیمی لحاظ سے پچھڑ جائے۔

سروے کا لِنک(جسے اسکولی انتظامیہ یا ہیڈ ماسٹر یا پرنسپل بھر سکتے ہیں):

https://forms.gle/qj64qWU6jK3in4V38

لہٰذا، ہم ہندوستان بھر میں موجود اردو میڈیم اسکولوں کے انتظامیہ و اساتذہ سے گذارش کرتے ہیں کہ اس سروے کو بھریں اور ہماری ویب سائٹ اور دیگر ذرائع کی مدد سے لاک ڈاؤن بلکہ عمومی طور پر تعلیمی و تدریسی مواد و طور طریقوں سے متعلق جانکاری اور ہدایات لیتے رہیں۔

ویب سائٹ:http://teachinurdu.org

ای-میل: [email protected]

(نوٹ: آپ کی اجازت کے بغیر آپ کی شخصی معلومات کسی کو نہیں دی جائیں گی)

ٹیچ اِن اردو کے تحت ہمارا بنیادی کام اردو زبان میں معیاری تعلیمی مواد کو فراہم کرنا  ہے۔

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے