دور حاضر میں تعلیم کے عمل کو جاری و ساری رکھنے کے لئے اساتذہ و انتظامیہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ فاصلاتی تعلیم کے لئے موزوں ٹکنالوجیز اور ماڈلس سے نہ صرف واقف ہوں بلکہ ان میں مہارت بھی رکھیں۔ بالخصوص اردو میڈیم سے جڑے افراد کے لئے دوگنی ذمہ داری بن جاتی ہے کہ وہ اپنے طلباء و اسکولوں میں تعلیم کے عمل کو بہتر بنانے کے لئے اس جانب خصوصی توجہ دیں۔
اس اہم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے “ٹیچ اِن اُردو” کی جانب سے اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کے لئے ایک آن لائن ویبینار مورخہ (14 جون 2020) کو منعقد کیا گیا، جس میں عظیم پریم جی یونیورسٹی سے منسلک ایجوکیشنل ٹکنالوجی کے ماہر جناب مجاہد الاسلام نے عنوان کا احاطہ کیا۔
افادہ عام کے لئے اس ویبینار کی ویڈیو ریکارڈنگ اوپر دیے گیے یوٹیوب ویڈیو کے طور پرملاحظہ فرمائیں۔ مزید برآں، نیچے دی گئی لنک پر کلِک کرکے پی ڈی ایف حاصل کریں جس میں عنوان سے متعلق تمام تفصیلات موجود ہیں۔اساتذہ و انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اوپر کی ویڈیو اور پی ڈی ایف کو ضرور بہ ضرور ملاحظہ فرمائیں۔