غبارہ پمپ

اس پمپ سے آپ غبارہ پھلا سکتے ہو۔ اس کےلئے آپ ایک پلاسٹک کی چھوٹی سی ڈبی لیں اور اس کے نچلے سطح میں قینچی سے سوراخ کر دیں۔یہ سوراخ suction valve کا کام کرے گا۔ اسی طرح ایک  دوسری ڈبی کے ڈھکن میں ایک سوراخ بنا لیں اور اس کے سطح (curved surface) کےنیچے کی طرف ایک اور سوراخ بنا لیں اور اس میں ایک چھوٹے سے اسٹراؤ(straw)کے ٹکڑے کو فٹ کر دیں۔ اس کے بعد چار سینٹی میٹر لمبا ایک ٹیپ لیں اور اس کا چپ چپا حصہ ایک سینٹی میٹر حصے پر چسپاں کر دیں۔ پھر گوند والے حصے کو  ڈبے کے نچلے والے سوراخ پر اس طرح چپکائیں تاکہ دوہرا حصہ سوراخ پر آئے۔ اسی طرح یہ پٹی کھلے گی اور بند ہوگی۔ یہ ایک قسم کا والو بن جائےگا۔ اسی طرح سے ایک ٹیپ کو دوسرے ڈبے کے ڈھکن کے اندر سوراخ کے اوپر چسپاں کریں، یہ delivery valve بن جائےگا۔ آپ دیکھ سکتے ہیں یہ delivery valve کس طرح کھلتا بند ہوتا ہے۔ یہ ایک طرح کا one way traffic بن جاتا ہے۔ دونوں valve بن جانے کے بعد ڈھکن کو ڈبی پر لگا دیں۔ اور وہ ڈبی جس میں دو سراسوراخ ہےاسےایک سات آٹھ انچ کے سائیکل ٹیوب میں ڈالیں۔ سائیکل ٹیوب جتنا اچھا بیٹھے گا آپ کا پمپ اتنا ہی اچھا بنے گا۔ اس کے بعد دوسری ڈبی کے سوراخ والے حصے کو ٹیوب کے دوسری سطح میں ڈال دیں۔ اس کے بعد غبارے میں ایک اسٹراؤ کو ڈالیں اور اسے ربر بینڈ سے کس کر باندھ لیں۔ اب اس غبارے کے اسٹراؤ کو کالی نکلی کے اندر مضبوطی سے ڈالیں ۔ اب آپ کا پمپ تیار ہے۔ دونوں ہاتھوں سے نلی کو دبائیں چھوڑیں ۔ اس طرح کا عمل باربار دہرائیں آپ کا غبارہ پوری طرح پھُل جائے گا۔  آپ چاہیں تو ایک ہاتھ سے بھی غبارے کو پھُلا سکتے ہیں۔ اگر آپ پمپ کو ایک مگ میں ڈالیں اور اسے اوپر نیچے دبائیں تو اس میں سے ایک لمبی دھار نکلے گی جو 15 فٹ تک جائے گی۔

کیوریٹر : مجاہد الاسلام

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے