پرانی ٹیوب سے ٹربائن بنائیں

پرانی ٹیوب سےآپ ایک ٹربائن بڑی آسانی سے بنا سکتے ہیں۔
اس کے لئے آپ کو ایک پرانی ٹوتھ پیسٹ ٹیوب، ٹیپ، اسٹراؤ(straw) اورقینچی چاہئے۔
ٹیپ کو اس کے منہ کے قریب سےکاٹ لیں اور اچھی طرح دھوکر صاف کریں۔
وسط کی نشاندھی  کے لئے ایک کرس کراس (criss-cross)بنائیں۔پھر قینچی سے وسط میں ایک چھید بنائیں۔
پھر ٹیوب کے کھلے منہ کو اسٹیکی ٹیپ(sticky tape) سے بند کریں اوراضافی ٹیپ کو  کاٹ لیں۔
ٹیوب کے دو مخالف کونوں میں ہوا نکلنے کے لیےچھوٹی سوراخ  بنائیں۔ ٹربائن اب تیار ہے۔
اب ہم پھونکنے والی نلی بنائیں گے۔
ایک اسٹراؤ  لیں اوراس کے  ایک سرے پر “وی” ناچ  (notch)بنائیں۔     پھر اس اسٹراؤ  کو ٹربائن کی وسطی سوراخ میں ڈالیں۔
اسٹراؤکا ایک سر اپنے انگوٹھے سے بند کریں اور دوسرے سر سے زور سے پھونکیں۔
ٹربائن آزادانہ طور پر فر فر گھومنے لگے گا۔

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے