
بچوں میں مطالعہ کی عادت اور تصنیف کی مہارت پیدا کرنے اور انہیں ترقی دینے کے عنوان پر “ٹیچ اِن اُردو” کی جانب سے اساتذہ کے لئے منعقد کئے جانے والے ویبینار مورخہ (5جولائی 2020) میں لیکچر اور گفت و شنید ہوئی۔ جس کو اسسٹنٹ پروفیسر، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کالج آف ٹیچر ایجوکیشن، ڈاکٹرطالب اطہر انصاری نے مخاطب کیا۔ شرکاء میں ملک بھر سے شرکت کرنے والے (بالخصوص اردو میڈیم سے تعلق رکھنے والے)اساتذہ موجود تھے۔ شرکاء نے اپنے سوال و اشکالات بھی رکھے ۔ اس ویبینار میں استعمال کی جانے والی پی ڈی ایف نیچے دی گئی ہے۔