مستقل بہاؤ

یہ دلچسپ تجربہ بہت آسان آلات سے کیا جاسکتا ہے۔ آپ سب کو پلاسٹک کی بوتل اور کچھ سخت اسٹرائو(straw) کی ضرورت ہوگی۔ بوتل کے نچلے حصے کے قریب سوراخ بنائیں اور اس میں سخت اسٹرائو(straw) کا ایک چھوٹا ٹکڑا ڈالیں۔ رسنےکو روکنے کے لئے کچھ ربڑ گلو  (rubber glue) لگائیں۔ بوتل کے ڈھکن میں ایک چھوٹا سا سوراخ بنائیں اور ڈھکن میں طویل سخت اسٹرائو(straw) کوڈالیں۔

بوتل سے لگے ہوئےاسٹرائو(straw) کو بند کر دیں اور پھر بوتل کو پانی سے بھر دیں۔ پھر بوتل پر مضبوطی سے  ڈھکن کو کس دیں۔
اب جب آپ اپنی انگلی کو نچلےاسٹرائو(straw) سے نکالیں گے تو پانی نکلنا شروع ہوجائے گا۔ اس تجربے کے بارے میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پانی مستقل بہاؤ پر نکلتا ہے اور ہمیشہ اسی مقام پر گرتا ہے – یہاں پے فرش پر رکھے گئے سکے پر نظر ڈالیں، تو آپ دیکھیں گے کہ پانی وہیں پے گرتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لمبےاسٹرائو(straw) کے نیچے والے حصے میں وہی دباؤ ہوتا ہے جیسا باہر کے ہوا کا دباؤ۔ لہذا  بوتل میں پانی کی سطح  نیچے آنے کے باوجود ایک مستقل دباؤ ہمیشہ لمبے اسٹرائو(straw) کے نیچے والے حصے میں برقرار رہتی ہے۔ لہذا پانی اسی دباؤ کے ساتھ گرتا ہے یہاں تک کہ بوتل میں پانی کی سطحسٹرائو(straw)کے نیچے  آ جاتی ہے۔ پھرتوقع کے مطابق پانی کا دباؤ کم ہونےلگتا ہے اور پانی کی رفتار کم ہونے لگتی ہے اور پانی کا گرنا بوتل کے اور قریب ہونے لگتا ہے۔

 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے