گھومتے ہوئے نٹ (Nut) والا یہ کھلونا بلکل انوکھا ہے۔ اس کے لئے آپ کو ایک فٹ قُطَر کا ایک گول رنگ (Ring) اور کچھ نٹ چاہیے۔ ایلومینیم کے اس رِنگ (Ring) کے اندر ڈھیلے نٹوں کو پروئیے- اس طرح ایک ایک کرکے پانچ نٹ پیروئیں جو ڈھیلے ہیں۔ اس کے بعد تار کے دونوں سِروں کو قریب لاکر سیلو ٹیپ (Cello tape) سے چسپا کردیں۔ ٹیپ کو دبائیں تاکہ اسکی موٹائی زیادہ نہ ہو۔ اس کے بعد نٹ کو گھمائیں اور رنگ (Ring) کو لگاتار گول گول گھوماتے جائیں۔ یہ نٹ لگاتار گھومتے رہیں گے۔ آپ چاہیں تو لوہے کا رنگ (Ring) لےکر اس پر ویلڈنگ بھی کر سکتے ہیں۔ رنگ (Ring) کو گھمانے سے انوکھی آواز آئےگی۔
کیو ریٹر:صبا پروین