گھر میں دھات کو گرم کرکے یہ تجربہ کریں

اس تجربے سے ہم اپنے باورچی خانے میں دھات کاری  (metallurgy) کرسکتے ہیں۔اس تجربے کے لیے آپ کو گیس برنر اور کچھ پیپر کلپس (paper clip)کی ضرورت ہوگی۔ کاغذ کے کلپس اسٹیل سے بنی ہیں انھیں آپ کھیچ کرلمبی تار میں تبدیل کر سکتے  ہیں۔ تو آپ دونوں کاغذ کے کلپس کو کھولیں اور پھر سیدھی کریں۔ پھر ایک لمبی کاغذی کلپ کو plier سےپکڑیں ​​اور اسے گیس پر گرم کریں۔ کچن والا گیس کا چولہا بھی اتنا ہی اچھا کام کرے گا۔ تار کو سرخ گرم ہونے تک تقریباً 2 منٹ  تک گرم کریں۔ پھر اسے پانی میں بجھائیں۔ تار کمرے کے درجہ حرارت پر فوراً ٹھنڈا ہوجائے گا۔ اب تار کو موڑنے کی کوشش کرنے پر آپ دیکھیں گے کہ اس میں بہت سختی آچکی ہے۔ کوینچنگ(quenching) کے نتیجہ میں یہ سخت ہوجائے گا اور آپ کو بہت سخت تار ملے گا جس کو موڑنا مشکل ہوگا۔
اب اسی طرح دوسری تار گرم کریں۔ اس بار پانی میں بجھانے کی بجائے اس وقت تک انتظار کریں جب تک کہ تار آہستہ سے قدرتی طور پر ہوا میں ٹھنڈا نہ ہوجائے۔ کمرے کے درجہ حرارت پر تار کو ٹھنڈا ہونے میں تقریباً 5 منٹ لگیں گے۔ اس پر دوبارہ “موڑنے والا ٹیسٹ” کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ تار نرم اور قابل عمل  (malleable) ہوچکا ہے اور اصلی اور بجھے ہوئے (quenched) تار کے مقابلے میں اسے موڑنا بہت آسان ہے۔ اس بار تارکو ٹھنڈا ہونے میں کافی وقت گزر چکا ہے اور اس کے crystals ٹھنڈے ہوتے ہوئے خود کو دوبارہ ترتیب دے چکے ہیں۔ اس تجربے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ دھاتوں کو کس طرح گرم کرسکتے ہیں اور انہیں تیزی سے بجھا سکتےہیں۔

 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے