فٹ, 150سے زیادہ تعاملاتی سیمولیشنز (interactive simulations) پر مشتمل مجموعہ ہے جو ریاضی اور سائنس کے سیکھنے میں تفتیش پر مبنی طریقہ استعمال کرتے ہیں۔ ان سیمولیشنس کو گہری تحقیق کی بنیاد پر بنایا گیا ہے جو تصورات کو سمجھنے میں طلباء کو ہونے والی مشکلات کو مخاطب کرتی ہیں اور غیر معروف چیزوں کو تمثیل اورنمائندہ عناصر کے ذریعہ سمجھاتی ہیں۔ یہ سیمولیشنز ایساماحول مہیا کرتی ہیں جہاں طلباء سائنسی مواد کے ساتھ دریافت (explore)اور تعامل(interact) بھی کرسکتے ہیں اور اسی دوران خود کے نتائج تک بھی پہونچ سکتے ہیں۔ انہیں نصاب کے ساتھ جوڑنا دراصل اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ تدریسی عمل صرف علم کے پہنچادینے تک محدود نہ رہ جائے بلکہ علم کی داغ بیل کا ایسا متحرک نظام بن جائے جو ہاتھوں سے کیے جانے والی (hands-on practice) مشقوں پر مبنی ہو۔یہ طریقہ سیمور پیپر(Seymour Papert) کےتعمیراتی طورپر سیکھنے کے نظریہ(constructionist learning theory)سے مطابقت رکھتا ہے۔
یہ سیمولیشنز مختلف مضامین جیسے طبیعات، ریاضی، کیمسٹری، ارضی سائنس(Earth Science)، اور حیاتیات کے لیے دستیاب ہیں اور انہیں بین الضابطہ انداز (interdisciplinary manner)میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ سیمولیشنز، طلباء کو کسی بھی عنوان پرجامع تفہیم پیدا کرنے کے لیے مختلف اجزاء کو دیکھنے اور ان کے ساتھ تعامل کرنے کا موقع دے کر ان کے سیکھنے کے عمل میں اضافہ کرتے ہیں۔
مثال کے طور پر، یہ سمجھنے کے لیے کہ تارکی کمیت کا نظام کیسے کام کرتا ہے، ایک طالب علم تار کے ساتھ منسلک کمیت کی قدر کو تبدیل کر سکتا ہے تاکہ یہ دیکھے کہ تار کتنا پھیلا ہوا ہے یا وہ یہ تجزیہ بھی کرسکتا ہےکہ تار کی طاقت کو تبدیل کر تے ہوئے کس طرح تار کی لمبائی متاثر ہوتی ہے۔
اس طرح کے تعاملات طلباء کو کلاس میں سیکھے گئے ضابطوں کے سادہ اطلاقات کو دیکھنے سے آگے بڑھ کر خود سے مختلف مقداروں کے درمیان آپسی رشتےکی شناخت کرنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ عام طور پر طلباء کوتجربہ گاہ میں اور بعض اوقات درسی کتابوں میں بیان کردہ مثالوں کا استعمال کرتے ہوئے کسی تصور کوکلاس روم میں پڑھائے جانے کے بعد مشق کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔تاہم، پی ایچ ای ٹی(PhET) ،طلباء کو کلاس روم میں اس طرح کے طریقوں سے روشناس کرنے کے موقع فراہم کرتا ہے کیونکہ انہیں کہیں بھی اور کسی بھی وقت استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہاں تک کہ اساتذہ طلباء سے کسی خاص تصور کو متعارف کرانے سے پہلے انہیں خود سے بھی دریافت کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں؛ہوم ورک کی شکل میں، یا کلاس شروع ہونے سے پہلے وارم اپ کے طور پر یا کسی خاص نظام کی حرکیات کو ظاہر کرنے کے لیے۔ یہ اس امرکو یقینی بناتا ہے کہ طالب علم تجربہ گاہ میں کام کرنے کے لیے درکار مہارتوں میں الجھے بغیر تفتیش کا عمل شروع کردے،یہ مہارتیں اگرچہ کہ سیکھنے کے عمل کو شروع کرنے کے لئےضروری ہیں ۔ مزید برآں، اساتذہ ایسے نظاموں کی وضاحت کے لیے پی ایچ ای ٹی کو استعمال کرسکتے ہیں جن کی جسمانی طور پر ہیرا پھیری ممکن نہ ہو یا جن کے لیے انتہائی نفیس تجربہ گاہ کے نظم کی ضرورت ہوتی ہو۔
پی ایچ ای ٹی سمولیشن کو آن لائن استعمال کیا جا سکتا ہے یا کسی لرننگ مینجمنٹ سسٹم (learning management system)کے ساتھ مربوط کیا جا سکتا ہے اور آف لائن استعمال کے لیے ڈاؤن لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔
صارفین اپنے ترجیحی مضمون، قسم، موضوع، سطح اور زبان کے مطابق سیمولیشن کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم موجودہ سیمولیشنز کے ترجمے کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ترجمہ شدہ سیمولیشنز تک براہ راست رسائی فراہم کرتا ہے۔
پلیٹ فارم پر رجسٹرشدہ صارفین اپنے تجر بات کا اشتراک گوگل ڈاک کی شکل میں کر سکتے ہیں کہ انہوں نے کلاس میں کسی خاص سیمولیشن کو کس طرح استعمال کیا اور کس مقصد کے لیے جیسے ہوم ورک، بحث یا مظاہرے وغیرہ ۔ دیگر صارفین مزید رہنمائی کے لیے ان وسائل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر ایک سمولیشن کے ساتھ ، “اساتذہ کے لیے” والے ڈراپ ڈاؤن کے تحت، اساتذہ کے لیے تجاویز دیکھی جاسکتی ہیں ۔ ان سمولیشنز کی تزئین اور استعمال دونوں پر تحقیقی اشاعتیں بھی دستیاب ہیں۔
فعال علمی آبیاری: ہاتھوں سے مشق (hands-on practice)کے ساتھ تفتیش پر مبنی نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے، پی ایچ ای ٹی PhET،سیکھنے والوں کو اپنے سیکھنے پر کچھ حد تک کنٹرول کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ فعال تجربات کے ذریعے، سیکھنے والے کے پاس ایک ٹھوس تجربہ ہوتا ہے جس پر وہ غور کر سکتا /کرسکتی ہے اور اپنے موجودہ علمی بنیاد کو استعمال کرتے ہوئے اس کی تشریح کرنے کی کوشش کر سکتا /کر سکتی ہے۔ پھر پلیٹ فارم کے ذریعہ فراہم کردہ مضمر سہاروں اور ہدایت کار(instructor)کے تاثرات کے ساتھ، وہ تجریدی تصورات کے تئیں اپنی سمجھ پر نظر ثانی کر سکتا /کر سکتی ہے۔
تعاون: اساتذہ کی جانب سے پی ایچ ای ٹی پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے اپنے طرز عمل کا اشتراک کرنے کے ساتھ ساتھ ، ان سمولیشنز کو بھی کلاس میں استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ طلباء علم کی تعمیر میں تعاون اور اجتماعی طور پر حصہ لے سکیں۔
قابل رساء: کچھ پی ایچ ای ٹی سمولیشنز زبانی وضاحت اور تاثرات، متبادل نیویگیشن جیسے کی بورڈ ان پٹ اور شارٹ کٹس، اور بنیادی سائنس اور ریاضی کے آپسی رشتے کو کی نمائندگی کرنے کے لیے آواز اور موسیقی کے استعمال کی حمایت کرتے ہیں۔ پی ایچ ای ٹی کے پاس ایک ایسی حرکیاتی ٹیم ہے جو مختلف قسم کی معذوریوں سے جھوجھنے والوں کی مدد کرنے والی معاون ٹیکنالوجیز کے مختلف پہلوؤں پر کام کر کے ان وسائل کی رسائی کو بڑھانے کے لیے فعال طور پر کوشش کر رہی ہے تاکہ رسائی کے قابل STEM وسائل کے ذریعے تمام سیکھنے والوں کے لیے سائنس اور ریاضی کے مستند تجربات کے مواقع دستیاب ہوں۔
موافقت: پی ایچ ای ٹی سمولیشنز انتہائی قابل موافق ہیں اور ضروریات کے مطابق مختلف سیاق و سباق میں استعمال کیے جا سکتے ہیں، جیسے کہ تجربہ گاہ میں اصل تجربہ شروع کرنے سے پہلے سمولیشن کو دکھانا، یا کلاس میں کسی خاص تصور کی وضاحت کے لیے، بطور تکمیلی استعمال ٹیکسٹ بک کے مواد وغیرہ کے لیے۔ سمولیشنز کا سورس کوڈ گٹ ہب(GitHub) پر بھی دستیاب ہے جسے صارفین اپنی ضروریات کے مطابق مزید ڈھال بھی سکتے ہیں۔
Source: https://clixoer.tiss.edu/cool/oer/phet
مترجم: عبد المؤمن