اس ورکشیٹ کے ذریعے اساتذہ اور والدین اپنے ننھے بچوں کو حساب کی بنیادی چیزیں جیسے گنتی، ہندسہ کی پہچان،سمجھ کر لکھنا،جوڑ گھٹانا اور باقی بچنے والے اعداد کی مشق کرا سکتے ہیں۔ ورکشیٹ میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ بچے بغیر کسی بوریت کے دلچسپی کے ساتھ دیے گئے سوالات کو حل کر سکیں۔
اساتذہ اور والدین ضرورت پڑنے پر ہر صفحے پر موجود سوالات کو سمجھانے یا مزید دلچسپ بنانے کے لیے کہانیوں کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔