موجی مداخلت – سیمولیشن

سائنس کے ایک اہم تصور ،  موجی مداخلت   (Wave Interference)    کے تصور کو سمجھنے کے لیے ؛ PhET کے اس سیمولیشن کو ٹیچ ان اردو  کی ٹیم نے اردو میں منتقل کیا ہے. آئیے اس دلچسپ سیمولیشن کے ذریعہ  موجی مداخلت  اوراس سے وابسطہ  اہم تصورات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

عنوانات:

  • مداخلت (Interference)
  • دو شگافیں (Double Slit)
  • پھیلاو (Diffraction)
  • موجیں(Waves)

سیکھنے کے اہداف:

  • پانی، شعائوں اور آواز سے موجیں تیار کریں اور مشاہدہ کریں کہ یہ سارے  ایک دوسرے سے کیسے وابسطہ ہیں۔
  • موجوں کی رفتار ناپنے کے لیے ایک سائینسی تجربہ ڈیزائن کریں۔
  • دو ذرائع کے ساتھ ایک مداخلتی پیٹرن بنائیں۔ اور اس پیٹرن کو تبدیل کرنے کے طریقے وضع کریں۔
  • تعمیری اور تخریبی مداخلتوں کے نقطوں کو کھلی آنکھوں اور آلہ، ڈیٹکٹر کے ذریعہ پہچانیں۔
  • کوئی رکاوٹ رکھ کر ایک یا دو شگافوں کے ذریعہ موجوں کے گزرنے کا مشاہدہ کریں۔ شگافیں کس طرح کے پیٹرن بناتی ہیں؟ ان پیٹرنس کو کیسے تبدیل کیا جا سکتا ہے؟
  • شعاوں کے لیے، اسکرین میں نمایاں ہونے والے فرنج کے مقامات کا تخمینہ لگائیں۔ اسکے لیے فارمولہ d sin(θ) = mλ کا استعمال کریں۔ اپنے تخمینہ کو ثابت کرنے کے لیے ٹیپ کا استعمال کریں۔
  • وضاحت کریں کہ پھیلاو کے پیٹرن اور اپرچر جیومٹری میں کیا تعلق ہے۔
  • اس بات کا تخمینہ لگائیں کہ طول موج اور اپرچر کے جسامت کے بدلنے سے پھیلاو کا پیٹرن کیسے بدلتا ہے۔

مترجم : عبد المومن

کریڈٹ(بشکریہ):

PhET Interactive Simulations, University of Colorado Boulder, https://phet.colorado.edu

 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے