فیزکس میں تصادم کے تصور کو سمجھنے کے لیے ؛ PhET کے اس سیمولیشن کو ٹیچ ان اردو نے اردو میں منتقل کیا ہے. آئیے اس دلچسپ سیمولیشن کے ذریعہ تصادم اوراس سے وابسطہ اہم تصورات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
عنوانات:
- تصادم (Collision)
- بقائے توانائی (Conservation of Energy)
- بقائے معیار حرکت (Conservation of Momentum)
- لچک (Elasticity )
سیکھنے کے اہداف:
- تصادم سے پہلے او ر بعد کی تصاویر کو کھینچیں۔
- تصادم سے پہلے او ر بعد کی صورتحال میں معیار حرکت کے ویکٹر کی نمائیندگی کو درج کریں۔
- تصادم کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بقائے معیار حرکت کے قانون کا اطلاق کریں۔
- وضاحت کریں کہ توانائی کیوں محفوظ نہیں ہے اور یہ کیوں چند تصادم میں مختلف ہوتی ہے۔
- الگ الگ لچک کے تصادم میں مکینیکل توانائی میں واقع ہونے والی تبدیلی کا تعین کریں۔
- لچک کی تعریف بیان کریں۔
مترجم : عبد المومن
کریڈٹ(بشکریہ):
PhET Interactive Simulations, University of Colorado Boulder, https://phet.colorado.edu