دہلی کے سینٹ سٹفینز ہسپتال کے سینئر ڈاکٹر میتھیو ورگس اس ویڈیو میں کوویڈ 19 کے علاج اور اسکے طریقہ کار کو بہت آسان اور سلجھی ہوئی زبان میں بتا رہےہیں۔ یہ ویڈیو کووڈ 19 سے متاثر اور انکے تیمارداروں کو یہ بتاتا ہے کہ انہیں کب، کون سے اور کیسے اقدامات اٹھانا ہیں۔ کن حالات میں وہ گھر پر رہ کر مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج کر سکتے ہیں، کب انکو ڈاکٹر کی صلاح لینی چاہیے اور کب مریض کو ہسپتال میں بھرتی کر دینا ضروری ہے۔
کووڈ 19سے متاثر شخص کو اپنے ڈاکٹر سے صلاح و مشورہ لازمی طور پر لے لینا چاہیے۔ اس ویڈیو کے ذریعہ آپکو اس بیماری کی علامتیں، مریض کے جسم پر اسکے اثرات اور اس بیماری پر قابو پانے کے لیے ضروری حقائق کی معلومات حاصل ہو سکتی ہے۔