اس سیمولیشن کی مدد سے گھر بیٹھے جوہر کی تعمیر کریں!


کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے جوہر جو اس کائنات کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے،  کیسا دکھتا ہے، اور اس کے خد و خال کیا ہیں۔۔! 
آئیے اس آسان سے سیمولیشن کے ذریعے کھیل ہی کھیل میں جوہر کی تعمیر کریں اور اس قسم کے سوالات کے جوابات ڈھونڈیں۔

مرکزی عنوانات: جوہر۔جوہری ساخت۔آئی سو ٹوپ کی علامت۔جوہری مرکزہ

تفصیلات: پروٹان،  نیوٹران اور الیکٹران پر مشتمل جوہر کی تعمیر کریں،  اور دیکھیں کہ عنصر، برقی چارج اور کمیت کیسے بدلتے ہیں۔اور پھر گیم کھیل کرجوہر سے متعلق اپنے تصورات کو جانچیں۔

سیکھنے کے لئے چند ہدایات و اہداف:

دئے گئے پروٹان، الیکٹران اور نیوٹران کا استعمال کرتے ہوئے جوہر کا ایک نمونہ تیار کریں، عنصر کی شناخت کریں اور کمیت و برقی چارج  طئے کریں۔ دیکھیں کہ پروٹان،  الیکٹران اور نیوٹران  کے اضافے اور گھٹنے سے عنصر، برقی چارج اور کمیت  میں کیا تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ عنصر کے نام، برقی چارج اور کمیت کو استعمال کرتے ہوئے پروٹان،  الیکٹران اور نیوٹران   کی تعداد معلوم کرئیے۔ پروٹان،  الیکٹران اور نیوٹران  اور آئیان کی وضاحت کریں۔ دئے گئے پروٹان،  الیکٹران اور نیوٹران   کی مدد سےایک جوہر کی آئی سوٹوپ علامت تیار کریں ۔
کریڈٹ(بشکریہ):
PhET Interactive Simulations, University of Colorado Boulder, https://phet.colorado.edu.”

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے