سیمولیشن کے ذریعے کسور(ٖFractions) کا تعارف

اوپر دئے گئے سیمولیشن کو استعمال کرنے کے لئے نیچے دی گئی ہدایات کے مطابق کھیل کھیل میں ریاضی کے اہم تصور کسور کو آسان انداز میں سمجھئے اور دوسروں کو بھی سمجھائیے۔

عنوانات: کسور،مساویانہ کسور،نامناسب کسور،نمبر لائن

تفصیلات: ایسے وقت جب آپ 1/3 (چاکلیٹ  کیک کے تیسرے حصے) کو کھارہے ہوں یا  1/2(آدھا گلاس  پانی) پی رہے ہوں، کیوں نہ ریاضی کے تصور “کسور “کو بھی ساتھ میں سمجھ لیں؟مزے دار اور انٹراکٹیوچیزوں کے ذریعے خودسے کسور  بنائیے۔مختلف شکلوں اور اعداد(نمبرس) کو ایک دوسرے سے جوڑ کرکسور کے کھیل میں  ستارے کمائیے۔دئے گئے درجوں میں سے کسی بھی درجے کو منتخب کیجئے اور اپنے آپ کو چیلنج کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ستاروں کو حاصل کرنے کی کوشش کرئیے۔

سیکھنے کے لئے چند ہدایات و اہداف:

  • اندازہ لگائیےاور وضاحت کیجئے کہ کسی کسر کے شمار کنندہ (نیومریٹر) کی قدر تبدیل کرنے پر اس کی قدر میں کیا تبدیلی آتی ہے۔
  • اندازہ لگائیےاور وضاحت کیجئے کہ کسی کسر کے نسب نما (ڈینامنیٹر) کی قدر تبدیل کرنے پر اس کی قدر میں کیا تبدیلی آتی ہے۔
  • کسر کی شکل، اعدادی کسر کو نمبر لائن میں تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔
  • اعداد اور شکلوں کو استعمال کرتے ہوئے ملتے جلتے کسور کی تعمیر کیجئے۔
  • مختلف کسور کو اعداد اور خاکوں (پیاٹرنس)کے ذریعے تقابل کیجئے۔

 

کریڈٹ(بشکریہ):
“PhET Interactive Simulations, University of Colorado Boulder, https://phet.colorado.edu.”

 

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے