
مدرسے میں صدر مدرس کی وہی حیثیت ہوتی ہے جو جسم میں دماغ اور گاڑی میں ڈرائیور کی ہوتی ہے ۔ ادارے کو چلانے اور تعلیم و تربیت کا معقول انتظام کرنے کا براہِ راست وہی ذمّہ دارہوتا ہے ۔ مدرسے کی کامیابی ، ناکامی اور ترقی و تنزل کا بہت کچھ انحصار اسی پر ہے ، ادارے کے ذمّہ داروں ، اور اساتذہ ، طلبہ ،طلبہ کے سر پر ستوں اور عام پبلک کو مطمئن رکھنا اور ان سب کا تعاون حاصل کرنا اسی کے ذمہ ہوتا ہے ۔ مدرسے کا معیار ، فضا اور نظم و انضباط اسی پر منحصر ہے ۔ ظاہر ہے اتنی وسیع اور ہمہ گیر ذمّہ داریاں اٹھانے اور اس منصب کے شایانِ شان ہونے کے لیے صدر مدرس میں مندرجہ ذیل اوصاف ہونے چاہئیں۔
اوصاف
- اعلی سیرت و کردار
- غیر معمولی احساسِ ذمّہ داری _
- فرض شناسی ،لگن انہماک اور سرگرمی سے خود کام کرے اور دوسروں میں یہی اسپرٹ پیدا کرنے کی فکر –
- مردم شناسی
- معاملہ فہمی اور قوتِ فیصلہ
- انتظامی صلاحیت
- خوش اخلاقی و ملنساری
- صبر واستقلال
- اسپج اور ادارے کو اگے بڑھنے کی فکر
- ہمدردیو خیر خواہی
- خندہ پیشانی سے تنقید برداشت کرنے معترضین کو مطمئن کرنے اور لوگوں کے مشورے پر ٹھنڈے دل سے غور کرنے کی صلاحیّت –
- علمی لیاقت ،تعلیمی تجربه اور مطالعه و مشاہدہ کا شوق –
- تعاون کرنے اور دوسروں کا تعاون حاصل کرنےکا سلیقہ-
- خود اعتمادی اور دوسروں کو اعتماد میں لینے اور سب کا اعتماد حاصل کرنےکی صلاحیّت –
- غیر جانب داری اور بے تعصبی نیز پارٹی بندی سے پرہیز اور حق وانصاف کا پاس ولحاظ۔
- اصول وضوابط کیسختی سے پابندی اور دوسروں کو پابند بنانے کی کوشش ۔
فرائض
صدر مدرس کے فرائض اور ذمّہ داریاں بہت وسیع اور مختلف نوع کی ہوتی ہیں ،مدرسے کے چھوٹے بڑے تمام کاموں کا نگران اور ان کے بارے میں جواب دہ وہی ہوتا ہے- اس کے فرائض گونا گوں ہوتے ہیں – ذیل میں مختلف عنوانات کے تحت اس کے اہم فرائض درج ہیں –
الف- نظم ونسق
مدرسے کی عمارت میں توسیع ترمیم مرمّت اور صفائی کا انتظام خود کرنا یا اس ضمن میں ذمہ داروں کو توجہ دلانا –
- فرنیچر ،تنحتہ سیاہ نشست کے سامان وغیرہ کی فراہمی ،مرمت اور صفائی ورنگائی-
- حسبِ استطاعت ضروری تعلیمی سامان مثلاً نقشہ جات،گلوب ، چارٹس سائنس اور حرفه جات کے سامان ،اساتذة کے لیے امدادی ک کی کُتب وغیرہ کی بروقت فراہمی-
- مختلف قسم کی کھیلوں کے لیے ضروری سامان کی فراہمی –
- ممبران اسٹاف ( اساتذہ وغیرہ) اور ان کی ذمہ داریوں میں حسبِ ضرورت گنجأش و اضافه ،ردّوبدلوغیراہ – یہ سب کا م حتی الامکان تعطیلات کلاں میں انجام پانے چاہئیں تاکہ تعلیمی کام شروع ہونے پر ہرج نہ ہو –
- سالبھرکے کام کی اجمالی رُوداد اور آئندہ کے منصوبہ جات کا خاکہ مرتّب کرنا –
- عمر اور استعداد کے لحاظ سے بچوں کا داخلہ اور جماعت بندی-
- اسٹاف کے مختلف افراد کی صلاحیتوں کے مطابق فرائض کی تفویض اور ان کیانجام دہی کے متعلق ضروری تفصیلات وہدایت –
- نصابی مضامین اور بیرون نصاب مصروفیات ومشاغل اور جسمانی واخلاقی تربیت کا مفصّل خاکہ اور نظام الاوقات بنانا اور حسبِ ضرورت ان میں تبدیلی کرنا –
- درجات کے مانیٹر، کھیلوں کے کپتان ، طلبہ کے اجتماعات اور دیگر بیرون نصاب مصروفیات کے لیے مختلف عہدیداران کا انتخاب یا نامزدگی وغیرہ کا اہتمام کرنا ۔
- اسکول ریکارڈ (رجسٹر داخل خارج ، رجسٹر حاضری طلبہ ، رجسٹر حاضری اسٹاف، اسٹاک رجسٹر ، معائنہ بک ، اساتذہ کی ڈائریاں ، طلبہ کے ترقی چارٹ ، حسابات کے رجسٹر وغیرہ) سلیقہ اور پابندی سے رکھوانا ۔
ب :- نگرانی
- مدرسے میں چھوٹے بڑے نصابی، غیر نصابی جتنے کام بھی انجام پارہے ہوں سب کی نگرانی صدر مدرس کے ذمہّ ہوتی ہے، اس کا فرض ہے کہ وہ دیکھے کہ تمام کام بحسن و خوبی انجام پارہے ہیں ۔ اگر کسی سلسلے میں کوئی کوتاہی ہو رہی ہو تو اس کے تدارک کی مناسب تدبیر کرے۔ خصوصًا :
- حاضری اور پابندی وقت کی نگرانی : صدر مدرس کو برابر دیکھتے رہنا چاہیۓ کہ مقررہ وقت پر گھنٹی بجتی ہے اور اساتذہ وطلبہ حاضری کی پُوری پابندی کرتےرہیں۔ معقول عذر کے غیر حاضری یا دیر حاضری کو ہرگز برداشت نہ کرنا چاہیئے اور نہ بغیر اجازت درجے یا مدرسے سے باہر جانے دینا چاہیئے ۔ دونوں کے لیے حاضری رجسٹر رکھے جائیں، وقت پر حاضری ہو ، رخصت کے لیے حتی الامکان تحریری طور پر اجازت لینے کا پابند بنایا جائے ۔
- تدریس کی نگرانی :روزانہ کم از کم ایک بار ٹہل گھوم کر دیکھ لینا چاہیۓ کہ پڑھائی لکھائی محنت اور سلیقے سے ہو رہی ہے۔ درجات کا نظم و ضبط ٹھیک ہے، تخته سیاه اور تعلیمی سامان کا با قاعدہ استعمال ہو رہا ہے ۔ طلبا کی نشست وغیرہ ٹھیک ہے ، کبھی کبھی طلبہ کی کاپیاں منگاگر اندازہ لگا لینا چاہیٔے کہ تحریری کام صحت و صفائی کے ساتھ ہوتا ہے اور کا پیاں بر وقت جانچی جاتی ہیں۔ ایسی طرح آرٹ کرافٹ میں بچوّں کے کیے ہوۓ کام کا بھی کبھی کبھی جائزہ لیتے رہنا چاہیئے ۔ نئے اور ناتجربہ کار اساتذہ کے کام کی زیادہ نگرانی ہونی چاہیۓ۔ لیکن واضح رہے نگرانی کا یہ سارا کام اساتذہ کی غلطیاں پکڑنے کے جذبے سے نہیں بلکہ اساتذہ کی مشکلات کو ُدور کرنے ، کام کو زیادہ بہتر طریقے سے انجام دینے میں رہنمائی کرنے اور تعمیری و ہمدردانہ تنقید کی خاطر ہونی چاہیئے۔ طلبہ کے سامنے اساتذہ کی غلطیوں اور کوتاہیوں کی پکڑ ہر گز نہ ہونی چاہیٔے بلکہ دفتر میں بُلا کر انفرادی ملاقاتوں میں سلیقے سے توجّہ دلانی چاہیے۔
- تربیتی کام کی نگرانی : طلبہ کے عادات و اطوار پر کڑی نظر رکھنی چاہیئے اور ان کی دینی اخلاقی اور عملی تربیت کے پروگرام پر کما حقہ ،عمل درآمد کی پُوری نگرانی کرنی چاہیئے ۔ کوتا ہیوں اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کا بر وقت نوٹسلینا چاہیتے اور اس کے تدارک کی مناسب تدبیر کرنی چاہیٔے ۔ اساتذہ اور سرپرست حضرات کو بھی اس طرف برابر توجہ دلاتے رہنا چاہیٔے اور خود بھی اس طرف غیر معمولی توجہ دینی چاہیئے۔ تعلیم کا اُونچے سے ُاونچا معیار بھی تربیت کی خامیوں کی تلافی نہیں کر سکتا اس لیے تربیت کے معاملہ میں کسی کوتا ہی کو انگیز نہیں کرنا چاہیئے ۔
- دفتری کام کی نگرانی : رجسٹروں کی تکمیل ، درخواستوں کے نمٹا نے ،خطوط کے بروقت جواب دینے ، باقاعدگی سے حساب کتاب رکھنے اور استاندہ سے متعلق ماہانہ رپورٹوں ، ڈائریوں ، رجسٹر حاضری ، طلبہ کے ترقی چارٹ کی تکمیل وغیرہ پر بھی نظر رکھنی چاہیئے۔
- صحت و صفاتی کی نگرانی: طلبہ کے جسم ولباس مسجد ، مدرسے کے کمرے برآمدے اور احاطے، پاخانہ ، پیشاب خانہ اور نالیوں وغیرہ کی صفائی کی بھی برابر دیکھ بھال کرنی چاہئیے کبھی کبھی طلبہ کی صحت کی جانچ اور ٹیکہ وغیرہ کا بند و بست ہونا چاہیٔے۔
- کھیلوں کی نگرانی : بچّوں کے لیے کھیل بھی نہایت ضروری ہیں۔ بچّوں کی عمر اور جسمانی حالت کا لحاظ کر کے ان کے گروپ بنا دیئے جائیں۔ مختلف قسم کے کھیلوں ، ڈرل ، پی ٹی وغیرہ کا باقاعدہ بندو بست کیا جائے۔ کھیل سے دلچسپی رکھنے والے اساتذہ کو ان گروپوں کا نگران مقرر کیا جائے ۔ صدر مدرس کو خود بھی دیکھتے رہنا چاہیئے کہ کھیل پابندی سے ہوتے ہیں ، ہر گروپ کو کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور ذمہ دار اساتذہ دلچسپی اور تندہی سے نگرانی کرتے ہیں ،
- کھیلوں میں کبھی کبھی خود بھی شرکت کی جاسکے تو دلچسپی میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس طرف بھی خاص توجہ دینی چاہیے کہ کھیل کود میں بے ایمانی اور مسابقت میں جھگڑے وغیرہ کی نوبت نہ آنے پائے ۔ بچوں کو ذہن نشین کرا دیا جائے که ایمان داری کو ہار جیت پر مقدم سمجھیں اور ہار ہو یا جیت آپے سے باہر نہ ہوں بلکہ کھلاڑیوں کی اسپرٹ سے کھیلیں۔
- اقامت گاہ کی نگرانی : اقامت گاہوں میں طلبہ کو عموماً اس غرض سے رکھا جاتا ہے کہ ان کی تربیت و پرورش زیادہ بہتر طریقے سے ہو گی ۔ صدر رس کو دیکھتے رہنا چاہیے کہ بچوں کی اخلاقی و عملی تربیت کا معقول بندوبست کیا جاتا ہے۔ کھانے کا انتظام اطمینان بخش ہے، صحت و صفائی کی پوری فکر کی جاتی ہے ۔ اقامت گاہ کی زندگی میں طلبہ کو سب سے زیادہ شکایت کھانے کی ہوتی ہے ۔ اس طرف خصوصی توجہ ہونی چاہیئے ۔ کھانے کے انتظام میں حتی الامکان طلبہ کی پسند اور مشوروں کا لحاظ رکھنا چاہیئے تاکہ انہیں بے اطمینانی نہ ہو۔ اقامت گاہوں میں جہاں تربیت کے اچھے مواقع ہوتے ہیں وہاں بعض بگڑے ہوئے بچوں کی وجہ سے اخلاقی خرابیاں پیدا ہونے کا بھی اندیشہ رہتا ہے۔ اس کی بہت زیادہ دیکھ بھال ہونی چاہیئے۔
- اس بات کی بھی نگرانی ہونی چاہئیے کہ طلبہ اقامت گاہ کی صفاتی ، مطبخ کا انتظام علیل طلبہ کی تیمار داری ، کھلانے پلانے کا انتظام ، نماز کی اقامت، دارالمطالعہ اور بچوں کی دکان وغیرہ کا اہتمام انفرادی و اجتماعی طور پر خود انجام دیں سادہ زندگی ، محنت و مشقت اور ہر طرح کا کام خود کر لینے کے عادی بنیں- حفظانِ صحت کے اصولوں اور معاشرتی آداب کے پابند بنیں ۔ فرصت کے اوقات میں ان کی مصروفیت اور دلچسپی کا بھی پورا اہتمام کیا جائے۔
- مختلف مصروفیات مشاغل اور منصوبہ جات کی نگرانی : بچوں کے تربیتی و تقریری اجتماعات ، بیت بازی ، بحث دمباحثه ، مذاکرہ ، خدمت خلق کے شعبہ ، با بیز، پکنک تعلیمی سیر و سیاحت، اہم افراد کے ذریعہ خطاب ، تعلیمی ہفتے اور مدرسے کی دیگر تقریبات ، ابتدائی طبی امداد ، مدرسے کی دکان ، عجائب خانہ، نمائش وغیرہ کی بھی مناسب نگرانی ہونی چاہیے تا کہ یہ تمام کام بحسن و خوبی اور ہم آہنگی کے ساتھ انجام پاتے رہیں۔
- دارالمطالعہ اور لائبریری کی نگرانی : دارالمطالعہ میں ضروری اور مفید اخبار و رسائل منگوانے کا اہتمام ہونا چاہیتے اور اس بات کی پوری دیکھ بھال ہونی چاہیے کہ اساتذہ اور طلبہ ان سے پورا پورا فائدہ اٹھائیں ۔ اسی طرح لائبریری کو بھی مختلف مضامین کی ضروری اور مفید کتب سے آراستہ رکھنے اور طلبہ ور اساتذہ کو ان سے استفادہ کرنے کا انتظام ہونا چاہیتے۔
- واضح رہے ان مختلف امور کے ذمہ دار، یوں تو مختلف اساتذہ ، مانیٹر یا طلبہ کی ٹولیاں ہوں گی جنہیں اپنی صوابدید سے کام کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں گے مگر نگرانی بہر حال صدر مدرس ہی کے ذمہ ہوگی اور نگرانی کا مقصود ان کی غلطیاں پکڑنا نہیں بلکہ ذمہ داریوں کو ٹھیک ٹھیک انجام دینے کے لیے مناسب مشور ے دینا ، تدابیر بتانا اور صحیح رہنمائی کرنا ہو گا۔
ج۔ تدریسی کام
صدر مدرس کو باقاعدہ تدریس کی بھی کچھ نہ کچھ ذمہ داری ضرور لینی چاہیئے۔لیکن تدریس کا یہ کام کسی ایک ہی درجے تک مخصوص نہ ہو جبکہ مختلف درجات میں منقسم ہوتا کہ زیادہ سے زیادہ درجات کے طلبہ سے رابطہ قائم ہو سکے ۔ اس طرح وہ بچوں کی اخلاقی و علمی ترقی کا براہ راست اندازہ کر سکے گا اور مختلف مضامین کے سلسلے میں تدریس کا عملی نمونہ بھی پیش کر سکے گا لیکن تدریس کا یہ کام ہفتے میں اٹھارہ بیس پریڈ سے زیادہ نہ ہوتا کہ وہ دوسرے متعلقہ فرائض کو بحسن و خوبی انجام دینے کے لیے یکسوئی سے وقت نکال سکے۔
د: امتحانات ، جانچ، جائزے اور معائنہ و غیرہ کا اہتمام
طلبہ کی تعلیم و تربیت کے ضمن میں ادارے کی اجتماعی کوششوں کا اندازہ گانےکے لیے امتحانات اور جائزوں وغیرہ کی غیر معمولی اہمیت ہے ۔ اس کے لیے ہفتہ وار اور ماہانہ جانچ ، سہ ماہی ششماہی اور سالانہ امتحانات ، دینی اخلاقی، معاشرتی اور عملی زندگی کے وقتاً فوقتاً جائز ہے،انتقاد پر مضمون نگاری ، بیت بازی ، خوشخطی ،ارٹ کرافٹ اور کھیلوں کے مقابلے، ذہنی آزمائش ۔ نیز وقتاً فوقتاً ذمہ داران اداره اور دوسرے ماہرین تعلیم کے معائنوں کا اہتمام ہونا چاہیئے۔ ان جائزوں میں مندرجہ ذیل امور کا لحاظ رکھنا چاہیئے۔
١-ہر حال میں ایمان داری برتی جائے اور ایمان داری کو کامیابی یا ناکامی پر ترترجیح دی جائے ے
٢- صحیح جائزہ لینے کی کوشش کی جائے ۔ خوش گمانی ، بد گمانی اور جائزہ لینےوالوں کی ذاتی آرا کو کم سے کم دخل ہو۔
٣۔ ان کے لیے مصنوعی اہتمام نہ کیا جائے بلکہ یہ جائزے مدرسے کے معمولات کا فطری جز معلوم ہوں ، جائزہ لینے والوں یا معائنہ کر نے والوں کو غلط فہمی یا مغالطہ میں ڈالنے کے لیے ان مواقع پر بعض لوگ جو خصوصی اہتمام کرتے ہیں وہ ایک طرح کا فریب اور ادارے اور نیز صدر مدرس اور اسمان کے وقار کے منافی ہے نہ ان حرکات سے ہر حال میں پر ہیز کیا جائے۔
٤ -جانچ کے نتائج ناتج سے طلبہ کے سر پرستوں اور اور ذمہ داران ادارہ کو برابر مطلع کیا جائے اور اصلاح حال کے لیے مناسب تجاویزہ تدابیر اور مشورے دیتے جائیں۔
٥: نتائج کی روشنی میں ممبرانٹاف اپنی کوششوں ، طریق تعلیم و تربیت و غیرہ میں مناسب ترمیم کریں اور کوتاہیوں کی آئندہ تلافی کا منصوبہ بنائیں۔
ھ: رابطے
اپنے فرائض کو بحسن و خوبی انجام دینے کے لیے صدر مدرس کو مختلف لوگوں کے تعاون کی ضرورت پیش آتی ہے ۔ ظاہر ہے یہ اسی وقت ممکن ہے جب وہ ان تمام لوگوں سے خصوصی رابطہ رکھے جن کے تعاون کی اسے ضرورت ہے۔ مثلاً،
اساتذہ سے رابطہ، اساتذہ سے ہمدردی اور رفاقت کا تعلق نہایت ضروری ہے۔ یہی لوگ صدر مدرس کے ہاتھ پیر ہیں اور انہیں کی مدد سے تعلیم و تربیت کا سارا کام انجام دیا جا سکتا ہے۔ ان کو مطمئن رکھنا، ان کے مشوروں سے پورا فائدہ اٹھانا ، ان کی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش کرنا ، ان سےخوش اخلاقی اور محبت سے پیش آنا ضروری ہے ۔ اس کے لیے ان سے انفرادی ملاقاتیں کرنا، اسٹاف کے اجتماعات منعقد کرنا ، مفوضہ فرائض کو انجام دینے کے ضمن میں ان سے منصوبے بنوانا اور ہر ممکن مددورہنمائی کر نا ضروری ہے ۔ البتہ حسن سلوک کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اصول رضا بطوں میں ڈھیل برتی جائے یا کام چوری ، لا پروائی ، بے ضابطگی اور قابل اعتراض حرکات کی چھوٹ دی جائے۔ ان امور میں سختی سے گرفت ہونی چاہیے اور اصلاح حالی کی پوری کوشش کرنی چاہیئے۔
- طلبہ سے رابطہ : کوشش تو یہی ہونی چاہیئے کہ ادارے کے تمام طلبہ سے صدر مدرس کا براہِ راست رابطہ ہو لیکن اگر تعداد بہت زیادہ ہو تو کم از کم نام درجات کے مانیٹروں مختلف ٹولیوں کے سربراہ کاروں، کھیل کے کپتان جمعیتہ کے عہدہ داران وغیرہ سے تولا ز کا ربط رکھنا چاہیتے ۔ اس طرح طلبہ کو مطمئن رکھنے اور ان کا تعاون حاصل کرنے نیز ان کی مناسب تربیت کرنے کے مواقع ملیں گے۔
طلبہ کے سر پرستوں سے رابطہ
ملاقاتوں یا خط و کتابت کے ذریعے نیز مدرسے کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دے کر طلبہ کے سر پرستوں سے بھی رابطہ قائم کیا جائے تاکہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں ان کا تعاون حاصل ہو سکے ۔
ملاقات پر ان سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے ۔ ان کی تنقید میں خندہ پیشانی سے سنی جائیں۔ ان کے بچوں کی تعلیم وتربیت اور ادارے کی بہتری کے لیے ان سے مشور سے مانگے جائیں اور ہمدردی کیساتھ ان کے فرائض سمجھاتے جائیں۔
دوسر ے تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں سے رابطہ
پاس پڑوس یا قریب کے دوسرے تعلیمی اداروں سے بھی رابطہ رکھنا چاہیئے۔ کبھی کبھی ان کے یہاں جا کر ان کی سرگرمیوں کا جائزہ لینا چاہیئے اور ان سے تبادلہ خیال کر کے ان کے تجربات و مشوروں سے استفادہ کرنا چاہیئے ۔ انہیں مدرسے کی تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کرنا چاہیے۔
پبلک سے ربط
دینی مدارس کے لیے پبلک کا تعاون بے حد ضروری ہے ۔ پبلک کے ذمہ دار افراد سے بھی ربط قائم کرنے اور مدرسے کی بہتری کے لیے ان کا تعاون حاصل کرنے کی بھی کوشش ہونی چاہیتے ۔ پبلک کا تعاون اسی وقت حاصل ہو سکے گا۔ جب صد درس مقامی پارٹی بندیوں وغیرہ سے الگ رہے اور پبلک کی فلاح و بہبود اور ان کی اصلاح کے ضمن میں اپنے مقدور بھر کوشش کرے ۔
مندرجہ بالا مباحث سے بآسانی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ صدر مدرس کی ذمہ داریاں بہت وسیع اور مختلف النوع ہیں، اور وہ اپنے فرائض سے اسی صورت میں عہدہ بر آہو سکتا ہے جب وہ نہایت فرض شناسی ، تندہی ، خدا ترسی ، خوش اخلاقی اور صبر و استقامت سے کام ہے۔



