تعلیمخیالات

 معلّم کے اوصاف – فن تعلیم و تربیت از افضل حسین – باب 17

معلّم کا درجہ بہت بلند ہے ۔ وہ طلبہ کار رحانی باپ اور ملّت کا معمار ہے آئندہ نسلوں کی سیرت سازی اسی کے ذمہ ہے۔ مستقبل کے شہریوں کا بننا بگڑنا بہت کچھ اسی کی کو شش پر منحصر ہے ۔ چنانچہ اس اہم منصب کے لحاظ سے اسے اعلیٰ اوصاف کا حامل بھی ہونا چاہیے۔

ایک معلّم کر طلبہ سے سابقہ پیش آتا ہے اور ان کے سر پرستوں سے ُذمّہ دار ان ادارہ سے بھی واسطہ پڑتا ہے اور عام پبلک سے بھی ۔ ان میں سے ہر ایک کی نگا ہیں معلّم میں کچھ اوصاف تلاش کرتی ہیں جو بہر حال ناگزیر بھی ہیں۔ معلّم کو اپنے اندران اوصاف کو پروان چڑھانے کی فکر کرنی چاہیے ۔ تاکہ وہ اپنے فر ائض کو بھی کماحقہٗ انجام دے سکے اور ان سب کو مطمئن بھی کر سکے۔

الف : طلبہ کی نظرمیں معلّم کیسا ہونا چاہیئے ؟

اس سوال کے جواب میں مختلف استعداد اور رجحان کے طلبہ نے جو اظہار خیال کیا اپنے الفاظ میں ان کا خلاصہ نمبر وار درج کیا جاتا ہے ۔ ان سے اندازہ لگا ئیے کہ اچّھے معلّم کو پرکھنے کے لیے خود طلبہ نے کتنی اچھی کسوٹی فراہم کر دی ہے۔

  • ملّت کا معمار ہونے کی حیثیّت سے معلم کو اعلیٰ سیرت و کردار کا حامل ہونا چاہیے تا کہ طلبہ پر اس کی شخصیت کا اچھا پر تو پڑے ۔
  • اس کے لباس اور وضع قطع میں سادگی کے ساتھ پاکیزگی اور دوضع داری ہو۔ فیشن اور نقّالی یا پھوہڑین اور فلسفیانہ پر دائی معلّم کو زیب نہیں دیتی ۔
  • طلبہ سے برتاؤ میں عدل و انصاف اور مساوات کو ملحوظ رکھے ۔ کسی پر زیادتی یا کسی کے ساتھ ترجیحی سلوک نہ کرے ۔ سب کو ایک نظر سے دیکھے ۔
  • سزا دینے میں محتاط ہو ۔ غیظ و غصب ، ڈانٹ،پھٹکار اطعن و تشنیع سے کام لینے کے بجائے طلبہ کے جذبات اور ان کی عزّتِ نفس کا خیال رکھے ۔ اور ٹھنڈے دل سے ان کی مشکلات کو سمجھنے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کر ے ۔
  • محنت سے پڑھائے اور طلبہ سے بھی خوب محنت لے مگر ساتھ ہی کھیل کا بھی موقع دے اور اس کا مناسب بندوبست کرے ۔
  • ہوم درک ضرور دے مگر بہت زیادہ بوجھ نہ لا دے ۔
  • ہوم ورک یا دور کرے تحریری کاموں کو بر وقت جانچ دیا کرے ۔ اصلاح کے بعد جلد کا پیاں واپس کر دیا کرے ورنہ طلبہ میں کاہلی پیدا ہوتی ہے۔
  • ہپڑھاتے وقت طلبہ کی دلچسپی اور توجہ کا لحاظ رکھے ، اکتاہٹ نہ پیدا ہونے دے۔
  • درجے کے تمام بچوں کے عادات و اطوار سے واقف ہوا اور پُوری جماعت پر نظر رکھے۔
  • خوب پڑھا لکھا اور قابل ہو۔ اسباق کو اچھی طرح ذہنٖ نشین کر اسکے ۔
  • طلبہ کے سوالات و اعتراضات پر چڑھنے یا ناک بھوں سکیڑنے کے بجائے خندہ پیشانی سے جواب دے کر انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کرے۔
  • دل سے پڑھائے صرف ڈیوٹی نہ بجالاۓ ۔
  • خوش اخلاق ملنسار ، خوش مزاج اور نرم خو ہوں۔
  • سادہ اور آسان زبان میں نیز دل کش انداز سے باتیں سمجھانے کی اہلیت رکھتا ہو۔
  • پچھلے اسباق کا اعادہ کرا کے خوب یاد کرا دیا کرہے۔
  • ڈٹ کر پڑھاتے گھر کبھی کبھی دلچسپ بات چیت کا بھی موقع ہے ۔
  • لب و لہجہ شیریں ہوں، تلخ باتوں کو بھی گوارا کر لے ۔ جھگڑا لو بالکل نہ ہو۔
  • نمبردینے میں سخی ہو۔
  • اپنی جماعت کا نام ُاونچا کرنے کی کوشش کرے۔
  • طلبہ کی ضروریات کو سمجھتا ہو اور انہیں پُورا کرنے کی کوشش کرے ، نادارطلبہ کی اعانت کا بندو بست کرائے۔
  • کبھی کبھی سیر و سیاحت کے لیے اپنے ساتھ لے جائے، اور قابل دید جگہوں کا مشاہدہ کراۓ۔
  • طلبہ کو ایسی نصیحت کرے جس سے اُن میں علم کا شوق پیدا ہو۔
  • طلبہ کو مصیبت برداشت کرنے کی عادت ڈلواۓ اور مصیبت میں ان کی امداد کر ہے ۔
  • طلبہ کی رائے عامہ اپنے بارے میں اچھی بنائے۔ کبھی اپنے خلاف نفرت کے جذبات نہ پیدا ہونے دے۔

یہ ہیں وہ اوصاف جو بچےّ ٰ اپنے معلّم میں دیکھنا چاہتے ہیں ؛ ان معصوموں کی کونسی خواہش غیر منصفانہ ہے ۔ کیا ان میں سے کسی کو نظر اندانداز کر کے ہم کامیاب معلّم بن سکتے ہیں ؟

ب : سرپرستوں کی نظر میں

بچوّں کے سر پرست معلّم میں مندرجہ ذیل اوصاف دیکھنا چاہتے ہیں ۔

  • خوش اخلاق و ملنسار ہو ۔ ان سے کھل کر ملے۔
  • ان کے بچوّں پر حسبِ استطاعت انفرادی توجہ دے ۔
  • بچوّں کی تعلیمی واخلاقی ترقی سے انہیں باخبررکھے۔
  • ان سے روابط رکھے اور ان کے بچوّں کے سلسلِے میں انہیں مشورہ دیتا اور ان سے مشورہ لیتا رہے ۔
  • ان کے تاثرات معلوم کرے اور ان کی تنقیدوں کو خندہ پیشانی سے سُنے۔
  • ان کے بچوّں سے شفقت و محبّت کا برتا ؤکر ے ۔ ان کو والدین کی خدمتُ اطاعت کی تلقین کرتاہے۔
  • ان کے بچوّں کے سامنے ان کی یا ان کے گھرکی تنقیص نہ کر ہے۔
  • ان کے بچوّں کے علم و عمل پر اپنی کوششوں کے اثرات انہیں محسوس کرا دے۔
  • ان سے ان کے بچوّں کے نقائص اور کوتاہیاں بیان کرنے میں حرم اور خلیط سے کام ہے۔
  • ان کے بچوّں کی تربیت و اصلاح اور مستقبل میں کامیابی کی طرف سے خود بھی ُپر امید ہوا اور انہیں بھی مایوس نہ کرے ۔

ج :- ذمّہ ٰداروں کی نظر میں

اداروں کے ذمّہ دار معلّم میں مندرجہ ذیل اوصاف تلاش کرتے ہیں ۔

  • اپنے عُہد ے اور منصب کا اہل ہو۔
  • فرض شناس ہو ۔ اپنے فرائض کو بخوبی سمجھ کے سیقے اور تند رستی سے انجام دے۔
  • ادارے کا بہی خواہ ہو اور اس کی ساکھ کوقائم کرنے یا برقرار رکھنے کے لیے فرائض سے کچھ بڑھ کر کام کر رہے۔
  • خود دار غیرت مند اور قناعت پسند ہو حقوق ومراعات طلب کرنے میں منتشر و یا حریص نہ ہو۔
  • ِ مل جُل کر کام کرنے کی صلاحیّت رکھتا ہو اور اپنے رفقائے کار نیز ذمّہ داران ادارہ سے پُورہ تعاون کرے۔
  • ہدایات و مشوروں پر برضاور غبت عمل کرے ۔
  • تنقید کو خندہ پیشانی سے برداشت کرے اور اصلاح حال کی طرفت متوجہ ہو۔
  • ادارے کے قواعد و ضوابط اور اوقات کا خود بھی پابند ہود اور طلبہ سے بھی پابندی کرائے۔
  • اپنے کام میں حقیقی دلچسپی لے۔ فرائض کو بوجھ نہ سمجھے ۔
  • اپنی استعداد و صلاحیت بڑھانے کی کوشش کرتا رہے اور ادارے کے مختلف کاموں کو انجام دینے کی بھی کچھ نہ کچھ صلا حیّت پیدا کرنے کی فکر کرے ۔

:- پبلک کی نظر میں

  • خوش اخلاقی و ملنسار ہو۔
  • ان کی فلاح و بہبود سے دلچسپی رکھتا ہو۔
  • سماج سدھار کے لیے کوشاں ہوا اور اس سلسلے میں ان کی مدد ور ہنمائی کرے۔
  • ان کے باہمی جھگڑوں میں غیر جانبدار رہ کر اصلاح حالی کی فکر کرے ۔
  • ادارے کی تقریبات میں ان کو شرکت کی دعوت دے ۔
  • کبھی کبھی مشہور شخصیتوں کے ذریعے خطابِ عام کا بندو بست کرائے اُور پبلک کو ان سے ملنے کے مواقع بہم پہنچائے۔
  • ان کے اعتراضات ، تنقیدی اور مشور ےخندہ پیشانی سُنے اور ٹھنڈے دل سے انہیں مطمئن کرنے کی کوشش کرے۔

ھ: ماہرین تعلیم کی نظر میں انہیں تمام وجوہ سے ماہرین تعلیم نے معلّم میں مندرجہ ذیل اوصاف ضروری قراردیۓ ہیں۔

  • اعلیٰ سیرت و کردار
  • علمی لیاقت اور تدریسی صلاحیت
  • بچوّں کی نفسیات اور طریقِ تعلیم سے واقفیت
  • صحت و توانائی
  • صبر و تحمل، معاملہ فہمی اور قوّتِ فیصلہ
  • بچوّں سے فطری لگاؤ
  • پیشٔہ معلمی سے طبعی مناسبت
  • متعلمانه ذوق مطالعہ
  • نظم و ضبط قائم کرنے کی صلاحیت
  • خوش کلامی اور موثر اندازِ بیان
  • اخلاص اور لگن
  • ہمدردی و د ل سوزی اور اصلاح کا جذبہ
  • خوش مزاجی و ملنساری

یہ ہیں وہ ضروری اوصاف جنہیں ہر معلّم کو اپنے اندر پروان چڑھانا چاہیے کیونکہ ان کے بغیر تعلیم وتربیت جیساپِّتہ ماری کا کام نتیجہ خیز ہو ہی نہیں سکتا۔رہے دینی مدارس کے اساتذہ تو ان میں کچھ مزید اوصاف بھی درکار ہو۔ہیں مثلاً ،

  • عقائد و نظریات اور عملی زندگی کے لحاظ سے صالح ہونا۔
  • دینی علوم میں لیاقت کے ساتھ عقائد و افکار کے لحاظ سے مسلمان ہونا۔
  • احکامِ اسلامی کا متبع اور فضائل اخلاق سے آراستہ ہونا ۔
  • باطل نظریات سے مرعوب اور شکست خوردہ نہ ہونا۔
  • علمی و عملی پندار میں مبتلا نہ ہونا ۔
  • قناعت پسند اور ایثار پیشہ ہونا۔ جاہ و مال کا حریص نہ ہونا۔
  • اپنے اہل وعیالی کو بھی حدود شرعیہ کی پابندی کرانا ۔
  • کیونکہ ان اوصاف کے بغیر دینی تعلیم و تربیت مؤثر نہ ہو گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close