تعلیمخیالات

جسمانی تربیت – فن تعلیم و تربیت – باب ۲۱

اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنا خلیفہ (نائب یا مانیٹر) بنایا ہے ، اس منصب کے شایانِ شان اسے ایک سڈول جسم عطا فرمایا ہے۔ جسم میں متعدد ضروری اور متوازن اعضا رکھے ہیں ۔ طرح طرح کی قوتیں اور صلاحیتیں ودیعت فرماتی ہیں۔ انسان کی قوتیں وصلاحیتیں اسی وقت ٹھیک ٹھیک بروئے کار آسکتی ہیں جب اس کا جسم تندرست و توانا ہو اس لیے ہمیں بچے کی جسمانی نشود نما اور صحت و تندرستی کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہیے ۔ یہ کام گھر اور مدر سے دونوں کے تعاون کے بغیر ممکن نہ ہوگا۔

جسمانی نشو و نما کے لیے ضروری چیزیں

صحت و توانائی کے لیے مندرجہ ذیل چیزیں ضروری ہیں۔

1- متوازن غذا

2- صاحت پائی۔

3-تازہ ہوا ۔

4-کافی روشنی ۔

5-جسمانی محنت یا ورزش اور کھیل –

6- موزون لباس –

7-صفائی ستھرائی۔

8-گہری نیند –

9- مسرت و شادمانی –

10- پاکیزه سیرت –

1-ا غذا

جسم کی مناسب نشو و نما کے لیے سب سے ضروری چیز متوازن غذا ہے۔ پیدائش کے بعد بچے کے لیے سب سے موزوں ماں کا دودھ ہے ۔ جوبچے کسی وجہ سے ماں کے دودھ سے محروم ر رہ جاتے ہیں وہ عموماً طرح طرح کی جسمانی کمزوریوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس لیے جب تک انتہائی مجبوری نہ ہو ماں کے دو دھ سے ہرگز محروم نہ کیا جائے۔

دودھ چھڑانے کے بعد بھی کوشش یہی ہونی چاہیئے کہ بچے کو مناسب مقدار میں دودھ ملے اور دوسری غذائیں بھی پتلی اور زود ہضم ہوں ۔ اس کے بعد بتدریج توازن کے ساتھ وہ تمام حلال و وطبیب غذائیں کھائی اور کھلائی جا سکتی ہیں جو عزت و آبرو کیساتھ جائز طریقے سے میسر آسکیں ۔ البتہ کھانے میں مندرجہ ذیل امور کا لحاظ رکھا جائے۔

  • غذا حتی الامکان متوازن ہو یعنی غذا میں وہ تمام اجزا مناسب مقدار میں شامل ہوں جو جسم کی مناسب نشو و نما کے لیے ضروری ہیں ۔
  • سادہ اور زود ہضم ہو یعنی بہت زیادہ چٹپٹی، مسالہ دار، مرغن یا میٹھی نہ ہوا اور نہ جسم میں ہیجان پیدا کرنے والی یا نشہ آور ہو۔
  • صاف ستھری ہو یعنی اناج ، سبزی یا سالن وغیرہ پکانے سے پہلے خوب صاف ستھرا کر لیا جائے ۔ صاف برتن میں پکایا اور کھایا جائے ۔ مکھی اور گرد و غبار سے کھانے کو بچایا جائے۔ خوانچہ والوں کی چیزوں سے پر ہیز کیا جائے۔
  • سلیقے سے پکی ہوتا کہ مزیدار اور زود ہضم ہو جاتے ، رغبت سے کھائی جائے اور جز وبدن بن سکے
  • موسمی پھل اور سبزیاں ، دودھ، گھی ، گوشت، مچھلی، انڈا وغیرہ میں سے جو میسر آسکیں غذا کا لازمی جزو بنائی جائیں۔ پاس پڑوس سے موسمی پھل اور تر کاریاں تو بہر حال محاصل کرنے کی کوشش کی جائے۔
  • حتی الامکان تر و تا ز ہ ہو،سڑی گلی باسی یا ڈبوں میں بند غذاؤں سے گریز کر نا چا ہیئے۔
  • بھوک خوب لگنے پر کھائی جائے اور کچھ بھوک باقی ہو تو ہا تھ روک لیا جائے۔
  • کھانا اطمینان سے خوب چبا چبا کر کھایا جائے ۔
  • دوکھانوں کے بیچ میں کم از کم تین گھنٹے کا وقفہ دیا جائے تا کہ غذا خوب ہضم ہو جائے۔
  • خوش خوش بسم اللہ کر کے کھانا شروع کیا جائے اور فارغ ہو کر اللہ کا شکر ادا کیا جائے۔

متوازن غذا

وہی غذا متوازن کہلاتی ہے جس میں وہ تمام اجزا مناسب مقدار میں موجود ہوں جو جسم کے لیے ضروری ہیں اور وہ مقاصد حاصل ہوں جن کے لیے غذا استعمال کی جا تی ہے ۔

غذا اس لیے استعمال کی جاتی ہے کہ ۔

  • کام کاج کے لیے جسم کو قوت اور حرارت حاصل ہو۔
  • کام کاج یا حرکات وسکنات میں جسم کا جوجز کام آگیا ہے یا ٹوٹ پھوٹ گیاہے اس کی مرمت ہو جاتے ۔
  • جسم کے بڑھنے اور نشو و نما پانے میں مدد ملے۔
  • بیماریوں کے جراثیم سے لڑنے کی جسم میں سکت و صلاحیت پیدا ہو۔

یہ مقاصد اسی وقت حاصل ہو سکتے ہیں جب غذا میں مندرجہ ذیل اجزا پائےجا تے ہوں :-

1- نشاستہ (کاربو ہائیڈریٹ )

2- چکنائی ۔

3-پر ڈمین (جسم کو نشو و نما دینے والے اجزا )

4-نمکیات (معد نی اشیاء)

5- پانی

6- حیاتین (وٹامن )

1۔ نشاستہ – (کاربوہائیڈریٹ ) غذا کا یہ جز آکسیجن کے ساتھ جسم کو حرارت اور قوت بہم پہنچاتا ہے۔ گیہوں ، جو ، چاول ، آلو، گاجر، ساگودانہ ، منگا نہ نسلی چقندر، انگور وغیرہ سے حاصل ہوتا ہے۔

2۔چکنائی ۔ یہ بھی آکسیجن کے ساتھ مل کر جلتی اور جسم کو قوت و حرارت پہنچاتی ہے۔ بال، جلد اور ناخنوں کو اچھی حالت میں رکھتی ہے ۔ دوسر سے اجزا کو ہضم کرنے میں بھی مرد دیتی ہے۔ تیل ، گھی مکھن اور چربی سے حاصل ہوتی ہے ، چکنائیوں میں عموما وٹامن اے اور ڈی پائے جاتے ہیں۔

3۔ پروٹین ۔ غذا کا یہ جذ ہضم ہو کرجذجسم کی نشود نما اورٹوٹے پھو ٹے حصوں کی مرمت میں مدد دیتا ہے ۔ چنا، مٹر،مختلف قسم کی دالوں، گوشت، انڈا، مچھلی ، دودھ ، دہی اور اناجوں کی اوپری پرت میں (جیسے چو کر سمجھ کر پھینک دیا جاتا ہے) یہ جز پایا جاتا ہے ۔

4– نمکیات – معد نی اشیاء یہ جز بیڑیاں ، دانت ، لعاب ، رگ بیٹھے وغیرہ بنانے میں کام آتا ہے۔ خون کی مناسب تولید اور جسم کی معقد ازن نشو و نما میں مدد دیتا ہے ۔ ان میں نمک فولاد ، چونے اور فاسفورس وغیرہ کے اجزا شامل ہوتے ہیں ۔ کھانے کے نمک ، موسمی پھیل , تر کاریوں ، تازہ سبزیوں، گوشت، انڈا، مچھلی وغیرہ سے یہ جز حاصل ہوتا ہے –

5-پانی ۔ یہ بھی کھانے کا اہم اور بڑا جز ہے ۔ اس کی مدد سے کھانا ہضم ہوتا اور پتلا ہو کر جم کے مختلف حصوں میں پھیلتا ہے۔ دوران خون اس کی مدد سے ہوتا ہے جسم کی گندگی دھل کر باہر نکلتی ہے جسم کے مختلف حصوں سے جو مفید لعاب نکلتا ہے اس کے بننے میں بھی پانی سے مدد ملتی ہے ۔ اس لیے کھانے کے ساتھ تھوڑا مگر ڈیڑھ دو گھنٹے بعد کافی مقدار میں پانی پینا چاہیئے ۔

6-حیا تین – روٹامن ، جیسا کہ ان کے نام سے ظاہر ہے۔ یہ غذا کے وہ ضروریاجزا ہیں جو زندہ اور تندرست رہنے کے لیے نہایت ضروری ہیں ان کے بغیر

  • صحت اچھی نہیں رہ سکتی ۔
  • جسم کی مناسب نشو و نما نہیں ہو سکتی ۔
  • امراض کا مقابلہ کرنے کی جسم میں سکت نہیں رہ جاتی ۔
  • جسم طرح طرح کے امراض کا شکار ہو جاتا ہے۔

وٹامن کی متعد د قسمیں ہیں۔ جن میں خاص خاص یہ ہیں :-

الف – الفاء وٹامن اے – جسم کو نشو و نما دینے ، چھوت کی بیماریوں سے بچانے اور امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے وٹامن اسے نہایت ضروری ہے ۔ اس سے پھیپھڑے اور دانت مضبوط ہوتے ہیں۔ آنکھوں اور جلد کو صحت مند رکھنے میں بھی اس سے مدد ملتی ہے۔ کلیجی، گردہ ، ساگ سبزی، دودھ مکھن، انڈا وغیرہ میں ہوتا ہے ۔ تیز آنچ میں بچانے یا بھوننے سے حیاتین ضائع ہو جاتے ہیں۔ اس کا لحاظ کرنا چاہیے۔ پھل سبزیایی سلاد وغیرہ حتی الامکان کچے کھانے چاہیں ۔ اس کی کمی سے رتو ندھی ہو جاتی ہے ۔ اور بچوں کی مناسب نشوو نما نہیں ہو پاتی ۔

ب – وٹامن بی۔ بھوک بڑھانے ، ہا ضمے کو ٹھیک رکھنے ، خون میں شرخ د رات بنانے کے لیے ضروری ہے ۔ اس سے قبض ، چڑ چڑاپن اور درد سر دور ہوتا ہے۔ دودھ، انڈے ، خمیر ، انکھوا نکلے ہوتے پھنے ، بغیر چھینے ہوتے موٹے آٹے میں پایا جاتا ہے ۔ چاول کی اوپری پرت میں بھی ہوتا ہے لیکن بہت زیادہ صاف کر دینے یا پیچ نکال دینے سے ضائع ہو جاتا ہے ۔ اس کی کمی سے جسم پھول جاتا ہے ۔ ہاتھ پیر کمزور ہو جاتے ہیں اور طرح طرح کی اعصابی تکالیف کا اندیشہ رہتا ہے ج– وٹامن سی ۔ دانتوں کے لیے ضروری ہے۔ اس کی کمی سے مسوڑھے سوج جاتے ہیں اور ان سے خون نکلنے لگتا ہے۔ جلدی بیماری کا بھی اندیشہ رہتا ہے ۔ سیاہ کشمش ، لیموں ,بسنترے ، ٹماٹر، گاجر، آلو، تازہ پھل اور سبزیوں میں پایا جاتا ہے۔

پھل اور سبزی کے خشک ہو جانے پر ضائع ہو جاتا ہے۔

د- وٹامن ڈی دودھ ، مکھن ، انڈے ، کلیجی، مچھلی کے تیل اور سورج کی روشنی میں پایا جاتا ہے یہ ہڈ یاں بنانے، جسم کو بڑھانے اور مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے ، اس کی کمی سے بچوں کو سوکھے کی بیماری ہو جاتی ہے یا ہڈیوں کی ساخت میں خرابی آجاتی ہے

ھ : وٹامن ای – مادہ تولید کے لیے ضروری ہے۔ ساگ ، نباتاتی تیل ، بنولے، مٹر، بادام، پستہ ، کھجور، چھوارے ، خربوزے کے بیج وغیرہ میں ہوتا ہے اس کی کمی سے جنسی کمزوری کا اندیشہ رہتا ہے۔

ظاہر ہے متوازن غذا میں ان تمام اجزا کا مناسب مقدار میں ہونا ضروری

روزانہ غذائیں کم و بیش :-

  • نشاستہ (کاربو ہائیڈریٹ )، آدھ سیر
  • پروٹین آدھ پاؤ
  • چکنائی ڈیڑھ چھٹانک
  • نمک پون چھٹانک ملنا چاہیے۔

دور ھ ایک ایسی غذا ہے جس میں تقریبا تمام اجزا پاتے جاتے ہیں، موسمی پھل ,تر کاریوں ، ساگ ، سبزیوی ، گوشت ، مچھلی، انڈے وغیرہ میں بھی متعدد اجزا ملتے ہیں اسی لیے بچوں کو یہ چیزیں ملنی چاہتیں ۔ ایک دن رات کے مختلف اوقات میں سات آٹھ سالی سے چودہ پندرہ سال کی عمر تک کے بچوں کے لیے متوازن غذا کی مجموعی مقدار کم وبیش یہ ہونی چاہیئے ۔

  • آٹا چاول وغیرہ چھٹانک
  • ساگ ، سبزی ، آلو، گوشت، مچھلی انڈا دالیں وغیرہ ملا کہ ایک پافر –
  • دودھ ایک پاؤ
  • گھی مکھن تیل چربی ایک چھٹانک
  • پھل گاجر ,ٹماٹر وغیرہ آدھ پاؤ
  • گری یا شکر ڈیڑھ چھٹانک

2- صاف پانی

صحت کے لیے دوسری ضروری چیز صاف پانی ہے۔ ہر آدمی کو ایک دن رات میں کم و بیش ڈیڑھ سیر پانی پینا پڑتا ہے۔

پانی کی مدد سے :۔

  • دوران خون ٹھیک رہتا ہے اور خون جسم کے ہر حصے تک بآسانی پہنچ جاتا ہے۔
  • غذا بخوبی ہضم ہوتی اور جزو بدن بنتی ہے۔
  • جسم کی حرارت متوازن رہتی ہے۔
  • جسم کے اندر کی گندگی اور سمیت، پیشاب، پسینہ، تھوک بلغم وغیرہ کیساتھ باہر نکلتی ہے۔
  • معدہ آئیں اور نالیاں وغیرہ دھل کر صاف ہو جاتی ہیں ۔

پانی صاف اور تازہ ہونا چاہیتے ۔ صاف پانی کی پہچان یہ ہے کہ اس میں کسی طرح کا مزہ رنگ یا بو نہ ہو ۔ گندہ پانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ متعدد مہلک بیماریاں اسی سے پھیلتی ہیں۔ اس لیے صاف اور تازہ پانی حاصل کرنے کا پورا اہتمام ہونا چاہیے ۔ وبائی امراض کے زمانے میں پانی ابال کر پینا چاہیے۔

3-تازہ ہوا

صحت کے لیے تیسری اہم چیز صاحت اور تازہ ہوا ہے۔ زندہ رہنے کے لیے ہوا کی ضرورت و افادیت محتاج بیان نہیں ۔ صاف پانی کی طرح صاف ہوا ہیں بھی نہ تو کوئی رنگ ہونا نہ مزہ اور نہ ہو۔ ہوا میں یوں تو مختلف گیسیں شامل ہوتی ہیں لیکن ان میں دو خاص ہیں۔

1- آکسیجن 21فیصدی یعنی کم و بیش پانچواں حصہ

2- نائٹروجن 78، فیصدی یعنی تقریبا 4/5حصہ باقی ایک فی صدی سے کچھ کم آر گن اور برائے نام کاربن ڈائی اکسائڈ، پانی کے ابخرات اور مٹی کے ذرات وغیرہ

آکسیجن کی خاصیت چیزوں کے جلنے میں مد دنیا اور نائٹروجن کا کام آکسیجن کی شدت کو معتدل اور قابل برداشت بنانا ہے، آکسیجن جسم کے لیے بہت ضروری ہے اسی کی بدولت

  • جسم میں حرارت خون میں گرمی اور پھر تی وچستی پیدا ہوتی ہے۔
  • جسم کے اندر کاز ہر یلا مادہ یگیں بن کر ہر کتا ہے اگر جسم کو منا سب مقدار میں آکسیجن نہ ملے تو زندگی محال ہو جاتے۔

ہوا کیوں گندی ہو جاتی ہے ؟

ہوا کی گندگی کے عموما مندرجہ ذیل اسباب ہوتے ہیں ۔

  • سانس نکالنے سے جسم کے اندرکی زہریلی گیس ہوا میں مل کہ ہوا کو گندہ کر دیتی ہے۔
  • آگ کے جلنے سے آکسیجن خرچ ہو جاتی ہے اور کاربن ڈائی اکسائڈ ہوا میں مل کر ہوا کو خراب کر دیتی ہے۔
  • چیزوں کے سڑ نے گلنے سے بد بودار اور زہریلی گیسیں ہوا میں شامل ہو کہ ہوا کور گندہ کر دیتی ہیں۔
  • ہوا میں گردو غبار شامل ہو جانے سے بھی ہو ا مضر صحت ہو جاتی ہے۔

اسی لیے منہ ڈھانپ کر یا کمرہ بند کر کے سونا، بند کمر ے میں جلتی ہوئی آگ

یا انگیٹھی سلگا کر سونا، بد بودار ہوا میں سانس لینا یا گرد و غبار میں ناک پر رومال نہ رکھنا صحت کے لیے انتہائی مضر بلکہ بسا اوقات مہلک ثابت ہوتا ہے۔

ہوا کو صاف کرنے کے فطری ذرائع

  • پیڑ پودے :۔ ہوا کو صاف کرنے میں پیڑ پودے بڑی مدد دیتے ہیں جاندار جو گندی ہو ا سانس کیساتھ باہر کا لتے ہیں، یہ انہیں جذب کر کے آکسیجن باہرنکالتے ہیں۔ اس طرح ہوا صاف ہوتی رہتی ہے۔
  • سورج: سورج کی کرنیں ہوا میں شامل ہوکر بیماریوں کے جراثیم کوختم کرکے ہوا کو صاف کر دیتی ہیں۔
  • بارش: بارش کی وجہ سے ہوا میں ملی ہوتی گرد و غبار نیچے گر جاتی ہے اور مضر صحت گیسیں ختم ہو جاتی ہیں ۔
  • ہوا کا چلنا : ہوا کے چلتے رہنے سے بھی گندگی صاف ہو جاتی ہے۔
  • آکسیجن : ہوائیں کی ہوتی ہیں خودبھی ہوائی گندگی کومنتشر اور ختم کرکے صاف کرتی رہتی ہے۔

صاف ہوا حاصل کرنے کے لیے مکان ہوا دار ہونا چاہیئے۔ کھلے میدانوں میں ۔ کھیلنے اور باغوں یا پارکوں میں ٹہلنے گھومنے کا موقع طنا چاہتے ۔ منہ کھول ہواور جگہوں میں سونے کی عادت ڈالنی چاہیے صحن میں پودے لگانے کا اہتمام ہو سکے تو تھوڑے بہت پھول پودے ضرور لگانے چاہتیں ۔

4- کافی روشنی

صحت کے لیے چوتھی ضروری چیز روشنی ہے جو پورے روشنی سے محروم ہو جاتے ہیں وہ پہلے پڑ جاتے ہیں اور ان کی نشو و نما رک جاتی ہے۔ شہروں کی تنگ و تاریک گلیوں میں رہنے اور گھٹی گھٹی فضا میں سانس لینے والوں کے مقابلے میں دیہات کی روشن اور کھلی فضا میں پلنے والوں کی صحت کا موازنہ کر کے روشنی کی ضرورت و افادیت کا بخوبی اندازہ کیا جا سکتا ہے۔

روشنی حاصل کرنے کے دو ذرائع ہیں :-

  • فطری مثلاً سورج اور بہار سے
  • مصنوعی : یعنی چراغ لالٹین بجلی وغیرہ سے۔

سورج کی روشنی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے۔ مکان میں دھوپ آنے کی پوری گنجائش ہونی چاہیتے اس سے مکان میں سیلن بھی نہیں رہتی اور بیماریوں کے جو اثیم مر جاتے ہیں۔ سامان کو کبھی کبھی دھوپ دینا چاہیئے ۔ جن گھروں میں دھوپ کی گزر نہیں ہوتی اور دو پیلے یا گھٹے ہوتے ہوتے ہیں۔ ان میں طرح طرح کے جراثیم چلتے اور صحت پر برا اثر ڈالتے ہیں۔ اگر کمروں میں دھوپ کا گذر نہ ہو یا ان میں سیلن ہو تو وقتا فونٹا چھونا چھڑکنا اور گندھک روبان وغیرہ لگانے کا اہتمام ہونا چاہیے۔

پڑھنے لکھنے یا باریک کام کرنے کے لیے کافی روشنی ہونی چاہیتے۔ لیکن روشنی سامنے یا دائیں سے نہ آئے بلکہ بائیں سے یا اور پر یا پیچھے سے آئے تو آنکھوں پر برا اثر نہیں پڑتا ۔ بہت مدهم یا بہت تیز روشنی آنکھوں کو خراب کر دیتی ہے ۔ پڑھنے لکھنے یا باریک کام کرنے والوں کو روشنی کے استعمال میں بہت محتاط ہونا چاہیے۔ کافی روشنی میں کام کریں اور آنکھوں پر براہ راست روشنی نہ پڑنے دیں۔

5-محنت مشقت یا ورزش اور کھیل

اللہ تعالیٰ نے تمہیں یہ جسم کام کاج اور محنت ومشقت کے لیے دیا ہے جسمانی نے محنت ہی سے جسم کے اعضا مضبوط ہوتے ہیں۔ ان میں چستی توانائی آتی ہے، ٹھوک خوب لگتی گہری نیند آتی اور کھانا اچھی طرح ہضم ہونا اور جو کچھ کھایئے جزو بدن بنتاہے۔ جسم کے اندر کی گندگی اور سمیت بآسانی با ہر نکل جاتی اور طبیعت بشاش رہتی ہے۔ جس عضور سے کام نہیں لیا جاتا وہ رفتہ رفتہ کمزور ہو کر بے کار ہو جاتا ہے ۔ اس لیے محنت مشقت کا عادی بننا چاہیئے ۔ بچے کھیل کود کے رسیا ہوتے ہیں۔ وہ کھیل ہوا کھیل میں کافی جسمانی محنت کر لیتے ہیں بشرطیکہ انہیں کھیل کی سہولتیں حاصل ہوں البتہ لکھنے،پڑھنے،ذہنی کام کرنےیادوکان پر پیٹنے والے لوں لوگوں کو عموما جسمانی محنت کا موقع کم ملتا ہے ۔ ایسے لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کچھ وقت جسمانی ورزش یا کھیل کے لیے ضرور نکالیں۔ زیادہ عمر کے لوگ صبح شام ٹہلنے کا اہتمام کریں ۔ اگر محنت مشقت کے کاموں میں کھیل کی اسپرٹ پیدا کر دی جائے تو بچے کھیل سمجھ کر بہت سے مفید کام بھی کر سکتے ہیں اور ضروری جسمانی محنت بھی ہو سکتی ہے۔ جسمانی محنت سے جو لوگ جی چراتے ہیں ان کی صحت ہمیشہ خراب رہتی ہے ۔ وہ سست کاہل اور دوسروں پر بارہ بن کر رہتے ہیں ۔( دبچوں کے کھیل پر مفصل بحث آچکی ہے۔) دیکھیے

صفحه ۱۹۸ تا ۲۱۲

6- موزون لباس

صحت کے لیے موزوں لباس بھی ضروری ہے ۔ لباس وہی موزوں ہوتا

  • ستر بخوبی چھپ جائے اور بے پردگی نہ ہوتی ہو۔
  • گرمی سردی اور موسمی اثرات سے جسم محفوظ رہے۔
  • جسم کو کسی طرح کی گزند یا نقصان نہ پہنچے ۔
  • جسم کی مناسب آرائش و زیبائش ہوتی ہو۔
  • شائستگی، وفار، وضع داری اور ملی غیرت و حمیت کا مظاہرہ ہوتا ہو۔ ملی
  • لباس مختلف چیزوں سے تیار کیے جاتے ہیں لیکن ہمارے ملک کے بیشتر علاقوں کے باشندوں کے لیے مختلف حیثیتوں سے سب سے موزوں لباس سوتی ہے کیونکہ :۔
  • یہ نسبتا ستا اور مضبوط ہوتا ہے۔
  • بآسانی ڈھل جاتا ہے-
  • پسینے کو بخوبی جذب کر لیتا ہے ۔
  • ہر موسم کے لیے موزوں ہے۔ سردی گرمی دونوں سے جسم کو محفوظ رکھتا ہے۔
  • روئی افراط سے پیدا ہوتی ہے اور بیشتر باشندوں کی ضروریات اس سے پوری ہو سکتی ہیں۔

گرمیوں میں ہلکے پھلکے اور حتی الامکان سفید یا ہلکے رنگ کے کپڑے مناسب ہوتے ہیں۔ سردیوں میں موٹے اور گہرے رنگ کے ، کیونکہ سفید یا ہلکے رنگ کے کپڑوں کی بہ نسبت گہرے رنگ کے کپڑے سورج کی رشنی جذب کر کے جلد گرم ہو جاتے ہیں ۔ صاحب استطاعت لوگ اگر سردیوں میں اونی کپڑے استعمال کریں تو صحت کے لیے بہتر ہے اسی طرح صاحب استطاعت خواتین اگر ریشم استعمال کریں تو آرائش کے علاوہ صحت کے لیے بھی مفید ہے ۔

چست لباس صحت کے لیے بہت مضر ہے ۔ اس سے دوران خون متاثر ہوتا ہے۔ جسم کو ضروری مقدار میں تازہ ہوا نہیں ملتی اور جسم کے اندر اور باہر کا درجہحرارت یکساں رہتا ہے۔

لباس میں ستر کی طرف سے بے پروائی ، غیروں کی نقالی ، بے جا تکلف و تصنع یا گندگی و لاپروائی وغیرہ مختلف قسم کے اخلاقی و نفسیاتی امراض کا شکار بنا دیتی ہیں جو بالواسطہ جسمانی صحت کے لیے بھی مفر ہیں ۔ ان سے بچنا چاہیے۔

7-صفائی ستھرائی

صحت و صفائی کا چو لی دامن کا ساتھ ہے۔ اسلام نے طہارت کو ایمان کاجز قرار دیا ہے صحت کے لیے ضروری ہے کہ جسم ، لباس ، رہائش گاہ ، برتنے کے سامان ، نالیوں اور گردو پیش کی صفائی کا پورا اہتمام کیا جاتے ، ان میں سے کسی کی صفائی کی طرف سے لاپروائی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔

1- جسم کی صفائی

جسم کے اندر طرح طرح کا فضلہ، گندگی اور زہریلا مادہ اکٹھا ہوتا رہتا ہے اس کا باہر نکلتے رہنا ضروری ہے کیونکہ کسی طرح کا بھی فاسد مادہ رک جاتے تو آدمی بیمار ہو جائے ۔ یہ گندگی پاخانے ، پیشاب، پسینہ، بلغم وغیرہ کی شکل میں مختلف راستوں سے باہر نکلتی رہتی ہے یہاں اس گندگی کو باہر نکالنے کا پورا اہتمام ہونا چاہیتے و ہیں ان راستوں کو بھی خوب صاف رکھنا چاہیے جن سے یہ گندگی باہر نکل کر انہیں بھی گندہ کر دیتی ہے ۔ پاخانہ پیشاب کے بعد سلیقے سے آب دست لینا، پابندی سے مسواک کرنا ، ناک میں پانی ڈال کر خوب صاف کرنا ۔ آنکھوں اور کانوں کو برابر صاف کرتے رہنا، بال اور ناخن ترشوانے کا اہتمام کرنا چاہتے، نیز پابندی سےغسل کر کے جلد کے ان سوراخوں کو کھلا رکھنا چاہئیے جو پسینہ کی وجہ سے میل سے بند ہو جاتے ہیں ۔ ابتدا ہی سے بچوں کو جسم کی صفائی کا پابند بنانے کی کوشش ہونی چاہیتے۔

2- لباس کی صفائی

میلا کچیلا لباس کھال کو گندہ کر کے مختلف قسم کی جلدی بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے ۔ اس لیے لباس کی صفائی کا پورا اہتمام ہونا چاہیتے پابندی سے لباس بدلنے اور اس کے دھو نے دھلانے کی طرف توجہ ہونی چاہیے۔

3- رہائش گاہ کی صفاتی ۔

کمرے ، برآمدے ، صحن میں برابر جھاڑو دینا ۔ سامان کو گرد و غبار سے بچانا، چیزوں کو جھاڑ پونچھ کر سلیقے سے ترتیب دینا ۔ باورچی خانے نالیوں اور پاخانہ پیشانی خانہ وغیرہ کی صفائی کی طرف پوری توجہ دینی چاہیتے ۔ گھر کے آس پاس بھی گندگی نہ ہونی چاہیئے۔ ورنہ جراثیم پیں گے اور گھر بھر کی صحت متاثر ہو گی۔

8-گہری نیند

صحت کے لیے گہری نیند بھی نہایت ضروری ہے ۔ ذہنی جسمانی کام کھیل گود اور جسم کے اندر ہونے والی حرکات کے باعث جسم تھک کر چور ہو جاتا ہے تکان دور کرنے اور تازہ دم ہو کر پھر کام کاج کے لائق ہونے کے لیے آرام اور گہری نیند ضروری ہے۔

نیند کے سلسلے میں مندرجہ ذیل امور ملحوظ رہیں :-

  • اللہ میاں نے سونے کے لیے رات بناتی ہے ۔ گرمیوں کے سوا دن میں ہونےسے حتی الامکان گریز کریں –
  • آدھی رات سے پہلے کی ایک گھنٹہ کی نیند بعد کی دو گھنٹے کی نیند کے برابر ہوتی ہے ۔ اس لیے حتی الامکان عشاء کے فوراً بعد سونے کی عادت ڈالیں نیند بھی اچھی آئے گی اور سویر سے جلد اٹھ سکیں گے-
  • کھانے اور سونے کے مابین دو تین گھنٹوں کا فصل ہونا چاہیئے اس لیے بہتر یہی ہے کہ مغرب کے بعد کھانا کھا لیا جائے ۔
  • سوتے وقت سارے معاملات اللہ کے حوالے کر کے خالی الذہین اور بینیکر ہو جائیں تا کہ گہری نیند آئے ۔
  • چت یا پیٹ کے بل ہر گز نہ سوئیں اور نہ سوتے وقت سینے پر ہاتھ رکھیں کیونکہ اس سے بڑے بڑے خواب نظر آتے ہیں اور گہری نیند نہیں آتی ، کروٹ لینے کی عادت ڈالیں ۔
  • سونے سے پہلے بچوں کو ڈراؤ نے قصے کہانیاں یا واقعات ہر گیں نہ سنایں ور نہ ڈراؤنے خواب دکھائی دیں گے ۔
  • منہ ڈھانپ کر یا کمرے کے دروازے کھڑکیاں بند کر کے نہ سوئیں ۔ تا کہ سانس لینے کے لیے تازہ ہوا مل سکے ۔
  • سونے سے پہلے روشنی گل کر دیں ۔ آگ بجھا دیں اور بچوں کو پیشاب سے فارغ کرا دیا کریں ۔
  • بچوں کو سونے کا کافی مواقع ملنا چاہیتے ، نو جوانوں کو کم و بیش آٹھ گھنٹے۔ مردوں کو عورتوں کو سات گھنٹے کی گہری نیند اچھی صحت کے لیے کافی ہوسکتی ہے۔
  • بچوں کو والدین سے الگ لیٹنے کا عادی بنا نا چاہیتے ۔ دس سال کی عمر کے بعد تو بستر ضرور ہی الگ کر دینا چاہیے ۔
  • حتی الامکان چار پائی پر لیٹنا چاہتے ۔ تاکہ زہر یلے کیڑے مکوڑوں ، جراثیم ، دھول مٹی اور مضر صحت گیسوں وغیرہ سے جسم محفوظ رہے۔
  • بہت زیادہ کھا لینے یا خالی پیٹ سونے سے بھی نسے بھی گہری نیند نہیں آتی۔
  • مچھر سپو اور کھٹمل سے بچاؤ کا پورا اہتمام کریں تا کہ نیند میں خلل نہ ہو اور بیماریوں سے بھی تحفظ ہو سکے۔

9-و مسرت و شادمانی

رنج و غم گھن کی طرح جسم کو کھوکھلا کر دیا اور بسا اوقات تپ دق کا شکار بنا دیتا ہے۔ جنون ، خود کشی ، حرکت قلب کا بند ہونا ، قبل از وقت بوڑھا ہو جانا ، یہ سب غیر معمولی رنج و غم ہی کے شاخسانے ہیں ۔ خوش و خرم رہنے سے صحت بہتررہتی ہے اور امراض کا مقابلہ کرنے کے لیے قوت مدافعت بڑھتی ہے۔ خود بھی خوش رہنا چاہیے اور بچوں کو خوش و خرم رکھنے کی پوری کوشش کرنی چاہئیے ۔ رنج و غم کے مواقع اگر آہی جائیں تو جلد ان کو بھلا دینے یا ان کی تلافی کر دینے کی فکر ہونی چاہیئے تا کہ جس کو یہ گھن نہ لگنے پائے ۔ اللہ پر بھروسہ اور توکل انسان کو ہر طرح کے پنچ وخم سے نجات دے دیتا ہے ۔ ہر حال میں اسی پر بھروسہ رکھنا چاہیئے ۔

10- پاکیزه سیرت

آخری لیکن صحت وعافیت کے لیے سب سے مقدم شرط پاکیزہ سیرت ہے۔

سب کچھ حاصل ہو لیکن سیرت گھناؤنی ہو تو انسان کی صحت رفتہ رفتہ برباد ہو جاتی ہے اس کے برعکس صحیح عقائد ، صالح اعمال ، نیک چال چلن، پسندیدہ عادات و اطوار صلہ رحمی، حسن سلوک ، نصح و خیر خواہی ، خدمت خلق وغیرہ سے خدا اور خلق دونوں خوش ہوتے ہیں، چنانچہ اطمینان قلب نصیب ہوتا ہے ۔ موٹا جھوٹا کھا کر بھی انسان خوش و خرم رہتا ہے ، اس کی صحت سنورتی اور عمر بڑھتی ہے۔ ہمارا آئے دن کا مشاہدہ ہے کہ بد چلنی اور بھر سے عادات و اطوار انسان کو طرح طرح کے مہلک امراض میں مبتلا کر دیتے ہیں ۔ آخرت کی کامیابی کے ساتھ ساتھ صحت اور دنیوی فلاح کے لحاظ سے بھی پاکیزہ سیرت اور پسندیدہ عادات نہایت ضروری ہیں۔ آئندہ نسلوں کے ہر بہی خواہ کا فرض ہے کہ وہ سب سے زیادہ اس طرف توجہ دے ۔

بچوں کی صحت اور مدرسہ

مدرسے کا کام صرف لکھنا پڑھنا سکھا دینا ہی نہیں ہے۔ جیسا کہ عام طور پر کھا جاتا ہے بلکہ طلبہ کی صحت اور جسمانی تربیت کی طرف توجہ دینا بھی مدرسے کا بنیادی فریضہ ہے کیونکہ

  • جسمانی حیثیت سے بچوں کی نشوو نما کا بہترین اور طویل ترین دور مدر سے ہی میں گزرتا ہے۔ه والدین کی جہالت،حفظان صحت کےاصولوں سے ان کی ناواقفیت ، رہن سہن کی خرابیاں اور معاشرے کی زبوں حالی کے اس دور میں مدر سے ہی سے تو رفع کی جا سکتی ہے کہ وہ بچوں کی صحت کے ضمن میں مناسب مدد اور رہنمائی کرے گا۔
  • بچوں کی صحت ہی اچھی نہ ہو گی توان کی تعلیم وتربیت کیسے ہو سکے گی۔

اس لیے پڑھائی لکھائی پرصحت کو قربان کر دینے کا جو غلط تصور پھیل گیا ہے وہ انتہائی مضر اور مہلک ہے۔ مدرسے سے فارغ ہونے کے بعد صرف ہڈی چھڑا واپس نہیں جانا چاہتے بلکہ انفرادی و اجتماعی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے تندرست جسم بھی ہنا چاہیے۔

مدرسے کی ذمہ داریاں

صحت کے ضمن میں مدر سے کو مندرجہ ذیل امور کی طرف توجہ دینی چاہیئے :-

  • مدرسے کا موقع محل ، مدرسہ حتی الامکان آبادی سے باہر کھلی فضا اور سھتررے ماحول میں ہو، اس پاس پیڑ پود سے بھی نصب کیے جائیں۔
  • عمارت خواہ کچی ہو یا پکی معمول ہو یا علی شان کشادہ اور ہوا دار ہو نی چاہیتے۔
  • کمرے ہو اوار اور روشن ہونے چاہتیں ۔ دیواریں اونچی ، کھڑکیاں روشن اور ورواز سے کافی نیز طلبہ کی تعداد کے لحاظ سے بیٹھنے کے لیے جگہ کشادہ ہونی

چاہیے۔

  • تختہ سیاہ ایسی جگہ رکھا جائے کہ پو را در جبہ بآسانی دیکھ سکے اور اس پر روشنی انداز سے پڑے کہ چمک نہ پیدا ہو، تختہ سیاہ پر صاف اور موٹے خط میں لکھا

جاتے تاکہ پڑھنے میں آنکھوں پر زور نہ پڑے۔ بچوں کی نشست ایسی ہو کہ روشنی بائیں یا پیچھے سے آئے ۔ سامنے یا دائیں سے روشنی آنکھوں کے لیے مضر ہوتی ہے۔ لکھتے پڑھتے وقت کتاب یا کاپی سے آنکھ کا فاصلہ ایک فٹ ہو اور بیٹھنے کا انداز ایسا ہو کہ ریڑھ کی ہڈی سیدھی رہے ۔ بچھوں کے طرز نشست کی طرف اس پہلو سے خاص توجہ دینی چاہیئے وہ چاہیئے ورنہ آنکھیں خراب ہو جاتی ہیں اور پیڑھ کی ہڈی جھک جاتی ہے۔

  • درجے برآمد سے ،صحن، پاخانہ پیشاب خانہ ، نالیوں وغیرہ کی صفائی کا پورا ہتمام ہوا اور کوڑا کرکٹ ڈور ڈالنے کا انتظام کیا جائے۔ پینے کے پانی کی خاص طور پر دیکھ بھال کی جائے تا کہ بیچے گندہ نہ کر دیں۔ بیشتر وبائی امراض پانی کی گندگی سے پھیلتے ہیں۔
  • نظام الاوقات ایسا بنایا جائے کہ مشکل اور تھکا دینے والے مضامین سلسل نہ پڑیں بلکہ آسان اور مشکل ، زبانی اور تحریری ذہنی اور جسمانی کام کے بھی دیکر سے ہوں ۔ تازہ دم ہونے کے لیے وقفے دیئے جائیں ۔ وقفے ایسے ہوں کہ کھانے ناشتے نمانہ اور کھیل کے لیے مناسب وقت مل سکے۔
  • با قاعدہ تدریس سے قبل بیس پچیس منٹ اجتماعی حاضری کے لیے رکھے جائیں۔ جس میں قد اور درجے کے اعتبار سے تمام طلبہ قطار میں کھڑے ہوں کینچی کبھی ان کی صحت وصفائی کی جانچ کی جائے ، خاص طور پر جسم اور لباس کی صفاتی ، ناخن، دانت، آنکھ ، کان ، ناک وغیرہ کی صفائی دیکھی جائے اورحسب ضرورت انفرادی و اجتماعی ہدایات دی جائیں ۔ اجتماعی طور پر ڈرل اور پی ٹی (جسمانی تربیت ) کا ہلکا سا پروگرام بھی رکھا جائے اور چند منٹ بلند آواز سے ایک ساتھ دعایا ترانہ وغیرہ کا بھی انتظام کیا جائے۔
  • ابتدائی درجات کے بچوں کو حتی الامکان کھیل کھیل میں تعلیم دی جائے ۔ انہیں زیادہ دیر تک سکون سے بیٹھنے پر مجبور نہ کیا جاتے ۔ تدریس کے اوقات ہی میں سے کچھ وقت ان کے کھیل اور پی ٹی کے لیے بھی نکالا جائے۔
  • محکمہ صحت کے ذمہ داروں سے ربط قائم کر کے زنا فوقتاً طلبہ کے طبی معائنے کے چیچک، پینے ، ٹائیفائڈ ، طاعون وغیرہ کے ٹیکے لگوانے کا اہتمام کیا جائے۔ بچوں کی بصارت و سماعت کی خاص طور پر جانچ کرائی جائے۔
  • طلبہ کو ایک تدریج سے حفظانِ صحت کے ضروری اصول سمجھاتے جائیں اور ان پر عمل کرنے کے طریقے وضاحت سے بتایا ئے جائیں ۔ بڑے بچوں کو ابتدائی طبی امداد اور تیمارداری کے متعلق ضر من ضروری معلومات بہم پہنچائی پائی جائیں اور پٹیاں باندھنے، بخار دیکھنے ، دوا دینے وغیرہ کےضمن میں عملی تربیت بھی کیجائے۔ مدرسے میں ابتدائی طبی امداد بہم پہنچانے کے لیے ضروری سامان بھی رکھا جاتے ۔ تا کہ کھیل کود اور دور بھاگ وغیرہ میں اگر بچوں کو چوٹ لگ جائے یا اور کوئی حادثہ پیش آجائے تو بروقت طبی امداد بہم پہنچائی جاسکے۔
  • ابتدائی درجات میں بچوں پر ہوم درک دگھر پر پڑھنے لکھنے کا کام کا بار نہ ڈالا جائے تا کہ وہ فرصت کے اوقات میں بے فکری سے کھیل کو دیا اپنی مرضی سے کچھ بنا بگاڑ سکیں۔ بعد کے درجات میں بھی حتی الامکان آنهاد مطالعے یا با بیزوغیرہ سے متعلق ہی ہوم دیک ہونا چاہیئے تاکہ بچے بار محسوس نہ کریں بلکہ فرصت کے اوقات کو ہنسی خوشی مفید مشاغل میں استعمال کرنے کے عادی نہیں۔
  • مدرسے کے اہتمام می کھیل کود ورزش دنیای جهانی منت اور بیرون نصاب مصروفیات و مشاغل ( باغبانی تعلیمی سیر و سیاحت، پکنک ، خدمت خلق و غیرہ ) کا اہتمام کیا جائے اور اس کے لیے میدان اور ضروری سامان فراہم کیا جائے۔ کھیلوں کے مقابلے اور دوسرے اداروں سے میچ لینے کے مواقع بہم پہنچاتے جائیں۔
  • کھانے پینے لکھنے پڑھنے ، سونے جاگنے ، نہانے دھونے اکھیلنے کودنے اور صاف ستھرارہنے وغیرہکےمتعلق صحت بخش عادات ڈلوائی جائیں ۔کلاس ٹیچر حضرات اپنے درجے کے بچوں کو اس ضمن میں برابر توجہ دلاتے رہیں ۔
  • ایک تدریج سے اختیاطی تدابیر بھی بتلائی جائیں۔ مثلاً ہمارہ ہونے پر بڑوں کو مطلع کرنا ، علالت میں دوا اور پر ہیزی غذ استعمال کرنا، سڑک پر چلنے کے قواعد و ضوابط اور وبائی بیماریوں کے سلسلے میں ضروری احتیاطیں وغیرہ۔
  • قابل توجہ بچوں کے ضمن میں ان کے سر پرستوں کو متوجہ کر کے مناسب اقدام پر اکسایا جائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close