تعلیم

طریقۂ تعلیم – فن تعلیم و تربیت – باب ٢٦

قرآن حکیم کی روشنی میں

فن تعلیم و تربیت پر اسوہ حسنہ کی روشنی میں اختصار سے ہم پہلے ہی غور کر چُکے ہیں۔ اب ہمیں سرسری طور پر یہ دیکھ لینا چاہیٔے کہ قرآن حکیم سے طریقہ تعلیم پر کیاروشنی پڑتی ہے۔

ا۔ طلبہ کی طلب اور آمادگی

قرآن حکیم کھولتے ہی جو بات نمایاں طور پر سامنے آتی ہے وہ یہ ہے کہ تعلیم و تلقین سے استفادے کے لیے طالب میں طلب صادق ضروری ہے۔ جب تک وہ خود خواہش مند نہ ہو اور اس کا دل و دماغ پُور ے طور پر اور یکسوئی کے ساتھ آمادہ نہ ہو تعلیم و تلقین ہرگز نتیجہ خیز نہیں ہو سکتی خواہ جو کچھ بتایا اور سکھایا جا رہا ہو وہ خود اس کے حق میں کتنا ہی مفید کیوں نہ ہو اور خواہ اس کا سکھانے اور بتانے والا کتنی ہی بڑی اور مٔوثر شخصیت کا مالک ہی کیوں نہ ہو۔ سورۀ فاتحہ میں طالب کی طرف سےاهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ(الفاتحة: ٦)ہمیں سیدھا راستہ دکھا “…؟ کی ُپر خلوص دعا کا تقاضہ اس کا کھُلا ہوا ثبوت ہے معلم کو چاہیٔے کہ سب سے پہلے طلبہ میں علم کی پیاس اور طلب صادق پیدا کر ۓ۔ ان کو علم حاصل کرنے پر آمادہ کرے ۔ اس کے بغیر اس کی ساری کوششیں غیر مٔوثر ہوں گی۔ اس غرض سے معلم کو چاہیٔے کہ وہ پوری دل سوزی سے طلبہ کو عالم و جاہل کا فرق، اہلِ علم پراللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل اور علم کی ضرورت واہمیت، دل کش انداز میں دلائل کے ساتھ اور واقعات کا حوالہ دے کر برابر سمجھاتا رہے تا کہ علم کی طرف ان کی رغبت ہو نیز حصول علم کے لیے انہیں مختلف طریقوں سے آمادہ کرتا ر ہے۔خود قرآن حکیم نے مندرجہ ذیل آیات کے ذریعے علم کے حصول کی ترغیب دی ہے۔

هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ (الزمر: ٩)

کہیں عالم و جاہل برا ہ ہوتے ہیں “؟

وَمَن يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا (البقرة: ٢٦٩)

( جسے حکمت عطا کی گئی اسے دراصل خیر کثیر (بہت بڑی دولت عطا کی گئ۔

يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجَاتٍ (المجادلة: ١١)

اللہ تم میں ایمان والوں کے اور ان لوگوں کے جون کو علم عطا ہُوا ہے درجےبلند کرے گا“۔

إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمَاءُ (فاطر: ٢٨)

اللہ سے وہی ڈرتے ہیں جو علم رکھتے ہیں “۔”

۲۔ معلّم کے علم پر بھروسہ

استفادہ کے لیے دوسری ناگزیر شرط معلّم کے علم پر غیر معمولی ا عتماد ہے ۔معلّم کا کام ہی یہ ہے کہ طلبہ کو وہ چیزیں بتائے جو وہ نہیں جانتے ۔ اب اگر معلّم کی نا اہلی یا اپنی کسی کو تاہی کے سبب طلبہ کا اعتماد متزلزل ہو جائے اور انہیں یقین ہی نہ ہو کہ معلّم جو کچھ بتا رہا ہے وہ ٹھیک ہے اور اسی میں ان کی فلاح ہے تو وہ اس کی تعلیم و تلقین سے کیونکرمستفید ہو سکتے ہیں۔ هُدًى لِلْمُتَّقِينَ الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ (البقره – ٣٠٢ہدایت ہے ان پر ہیز گار لوگوں کے لیے جو غیب پر ایمان لاتے ہیں“۔ یعنی محض قرآن حکیم کے بتانے سے ان حقیقتوں پر یقین کر لیتے اور ایمان لےآتے ہیں جو انسان کے حواس سے پوشیدہ ہیں اور کبھی براہِ راست عام انسانوں کے تجربہ و مشاہدہ میں نہیں آتیں۔مثلًا خدا کی ذات و صفات ، ملائکہ، وحی ، جنّت، دوزخ وغیرہ۔ اس آیت سے مندرجہ بالا شرط مستنبط ہوتی ہے۔ اس لیے معلّم کو چاہیئے کہ وہ طلبہ کا اعتماد بحال رکھے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب وہ علمی اعتبار سے ضروری صفات کا حامل ہو۔ خوب پڑھا لکھا اور قابل ہو۔

۳۔ اللہ ہی کو علم کا منبع مصدرسمجھنا

کسی فرد کا علم خود اس کے یا سماج اور انسانّیت کے حق میں اسی وقت نفع بخش ثابت ہو سکتا ہے جب اللہ کے نام سے شروع کیا جائےاس کی ذات و صفات کو مستحضر رکھ کر اور اس کی پناہ میں آکر حاصل کیا جائے، اس کو علم کا سر چشمہ مانا جائے۔ اور یہ یقین کیا جائے کہ علم صرف اسی کے پاس ہے اور علم کا جو حّصہ بھی کسی کو ملتا ہے ، وہ اسی کا فیض ہوتا ہے ۔ اسی صورت میں وہ فرد علمی پندار میں مبتلا ہونے، علم کو غلط راستوں سے حاصل اور غلط مقاصد پر استعمال کرنے اور علم کی راہ میں شیطان کے حائل ہونے سے محفوظ رہ سکے گا اور علم میں اضافے کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا رہے گا ۔ ان حقائق پر مندرجہ ذیل آیات دلالت کرتی ہیں۔

اِنَّ اللّٰهَ عَلِيمٌ خَبِيرٌ (الحجرات: ۱۳)
بے شک اللہ خوب جاننے والا، باخبر ہے۔

وَاللّٰهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (النور: ۱۸)
اور اللہ جاننے والا، حکمت والا ہے۔

وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (الأحزاب: ۶۳)
اور اللہ ہر چیز سے خوب واقف ہے۔

وَسِعَ رَبِّي كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا (الأنعام: ۸۰)
میرے رب کا علم ہر چیز پر چھایا ہوا ہے۔

اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ (العلق: ۱)
اپنے رب کے نام سے پڑھو جس نے پیدا کیا۔

فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ (النحل: ۹۸)
پھر جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطانِ مردود سے اللہ کی پناہ مانگو۔

وَإِمَّا يَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ (الأعراف: ۲۰۰)
اور اگر شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ تمہیں اُکسائے تو اللہ کی پناہ مانگو۔

معلّم کو چاہیۓ کہ طلبہ کے ذہن میں یہ بات بخو بی بٹھا دے کہ علم کا منبع وسرچشمہ ذات باری تعالیٰ ہے ، اس کا علم ہر چیز پر محیط ہے۔ علم کا جوحّصہ بھی کسی کو ملتا ہے اللہ تعالیٰ ہی کا فیض ہوتا ہے۔پڑھنا لکھنا شروع کرتے وقت معلّم کو چاہیئے کہ خود بھی اَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ پڑھ لیا کرے اور طلبہ سے بھی کہلوا لیا کر ے، خود بھی یہ دعا مانگتا ر ہے۔رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا – (۲۰ – ۱۱۴)اے میرے رب میرے علم میں اضافہ کر“۔”اور طلبہ کو بھی اس کی تلقین کرتا رہے ۔ اس صورت میں خود وہ اور اس کے طلبہ علمی پندار میں مبتلا ہوئے، علم کو نا جائزطریقے سے حاصل کرنے اور ناجائزمقاصد پر استعمال کرنےنیزعلم راہ میں شیطان کی دراندازی سے محفوظ رہ سکیں گے۔

۴۔ کچھ بتانے سے پہلے بخوبی متوجّہ کر لینا ۔

بات اسی وقت دل لگا کر سُنی جاتی اور اس پر ٹھنڈے دل سے غور کیا جاتا ہے۔ جب ذہن اس کی طرف بخوبی متوجہ اور اس کے لیے تجسس ہو۔ قرآن حکیم تجسس کو بیدار کرنے اور فرد کو ہمہ تن متوجہ کرنے کے لیے مختلف طریقے اختیار کرتا ہے ۔ چند یہ ہیں:

1۔ حروف مقطعات سے کلام شروع کرتا ہے۔

آلٓمٓ، الٓرٰ، كٓهٰيٓعٓصٓ، طٰهٰ، حٰمٓ وغیرہ۔

2۔ کوئی سوال کرتا ہے

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَىٰ تِجَارَةٍ تُنْجِيكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ۔

اسے ایمان والوکیا میں تم کو ایسی تجارت بتادوں جو تمہیں دردناک عذاب سےنجات دے دے”۔

هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْأَخْسَرِينَ أَعْمَالًا(الكهف: ١٠٣)

کیا میں تمہیں ان کی خبر دوں جو اعمال کے لحاظ سے بڑے گھاٹے میں ہیں ۔

3. کوئی منظر پیش کرتا ہے

إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا (الزلزلة: ١)

جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی اور زمین اپنے اندر کا بوجھ نکالی پھینکے گی اور انسان حیرت سے کہے گا اس کو کیا ہو گیا ہے“ ؟

إِذَا السَّمَاءُ انفَطَرَتْ ۝ وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انتَثَرَتْ ۝ وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ ۝ وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ

جب آسمان پھٹ جائے گا اور جب تارے جھڑ پڑیں گے اور جب دریا بہہ کر ایک دوسرے میں مِل جائیں گے اور جب قبریں اُکھاڑ دی جائیں گی “؟أُولٰئِكَ الْمُقَرَّبُونَ ۝ فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ … وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ(۵۶ – ۱۱ .۳۸۰)اور سورۃ رحمٰن میں بڑی وضاحت سے منظر کشی کی گئی ہے۔” دوسروں کے سوالات یا اعتراضات کو سامنے رکھ کر ان کے جوابات کی طرف ذہنوں کو متوجہ کرتا ہے۔ سَاَلَ سَائِلٌ بِعَذَابٍ وَّاِقعٍ (معارج :1ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا “يَسْتَلُونَكَ عَنِ …… وہ تم سے پوچھتے ہیں ) سے پندرہ مقامات)پر خطاب شروع ہوتا ہے ۔وَقَالُوا أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا وَرُفَاتًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ خَلْقًا جَدِيدًا . (۱۷-۹۸)اور کہا ”گیا جب ہم ہڈیاں اور خاک ہو کررہ جائیں گے تو نئے سِرے سے ہم کوپیدا کر کے اُٹھا کھڑا کیا جائے گا۔ قَالُوا أَبَعَثَ اللهُ بَشَراً رَسُولًا – (١۷ -٩۴)وہ کہنے لگے ”کیا اللہ نے بشر کو پیغمبر بنا کر بھیج دیا “؟ اچانک کسی واقعے کی خبر دے کر یا پیشین گوئی کر کے لوگوں کو بات سُننے پر آمادہ کرتا ہے۔الٓمّٓ ۝ غُلِبَتِ الرُّومُ ۝ فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ سَيَغْلِبُونَ ۝ فِي بِضْعِ سِنِينَ(الروم: ١–٤) الم اہل روم مغلوب ہو گئے : نزدیک کے مُلک میں او روہ مغلوب ہونے کے بعد عنقریب غالب آجائیں گے چند ہی سال میں“ ۔ان آیات میں رومیوں کے غلبے کی اس وقت پیشین گوئی کی گئی جب ایرانی انہیں مغلوب کر چکے تھے اور ان کا غلبہ بظا ہر محال نظر آرہا تھا ۔إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُّبِينًا(الفتح: ١) ہم نے تم کو فتح دی ، فتح بھی صریح دمعاف۔ ”اس آیت میں فتح مکّہ کی اس وقت پیشین گوئی کی گئی تھی جب حدیبیہ کے مقام پر بظاہر دب کر مسلمانوں نے کفار سے صلح کی تھی ۔ بہت زیادہ چوکنا کرنے یا چونکا دینے کے لیے خطاب کرنا ہوتا ہے تو بسااوقاتمندرجہ بالا طریقوں میں سے بیک وقت کئی ایک کو استعمال کرتا ہے ۔ مثلاً ،

الْقَارِعَةُ ۝ مَا الْقَارِعَةُ ۝ وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْقَارِعَةُ ۝ يَوْمَ يَكُونُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوثِ ۝ وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِ (القارعة: ١–٥)

کھڑکھڑانے والی کٹر کٹر نے والی کیا ہے ، اور تم کیا یاد کی کھڑ کھڑانےوالی کہاہے۔

وہ قیامت ہے جس دن لوگ ایسے ہوں گے جیسے بکھر ے

ہوۓ پتنگے اور پہاڑ، ایسے ہو جائیں گے جیسے دھنکی ہوئی رنگ ، برنگ کی ادن۔

ان آیات میں خبر سوالی ، منظر سب ایک ساتھ پیش کر کے ذہنوں کو متوجہ کیاگیاہے۔

معلّم کو بھی موقع محل کی مناسبت سے مختلف طریقوں کو اختیار کر کے درس سے پہلے طلبہ کو ہمہ تن متوجہ کر لینا چاہیٔے پھر انہیں کوئی بات بتانی چاہیۓ۔

4۔ پیش کش

طلب صادق پیدا کر دینے اور اپنی طرف ہمہ تن متوجہ کر لینے کے بعد قرآن حکیم اپنی بات پیش کرتا ہے ۔ پیش کش کے لیے وہ خطابت کا طریقہ اختیار کرتا ہے اور بلا شبہ ہے بھی یہی سب سے زیادہ مؤثر طریقہ ، پُورا کلام پاک مختلف چھوٹے بڑے خطبوں کی شکل میں نازل ہوتا رہا اور حضور ﷺخطبات ہی کی شکل میں انہیں دوسروں کے سامنے پیش فرماتے رہے۔ قرآن حکیم کی خطابت میں زورِ بیان کی اتنی شدّت اور اندانہ کلام اتنا شاہانہ ہے کہ سُننے والا مسحور ہو جاتا ہے ۔ کوئی بد بخت ہی ہو گا جس کے کانوں تک یہ آواز پہنچے اور وہ متاثرنہ ہو عتبہ جیسا کٹر دشمن اسلام اس کی چند آیات سُننے ہی ہتھیار ڈال دیتا اور چو کڑی بھُول جاتا ہے۔ اس کا ایک ٹکڑا حضرت عمر جیسے ذ بردت مخالف کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیتا ہے، کہاں تک گنا یا جائے ۔ قرآن حکیم اپنی پاکیزہ ہدایات ، فصیح و بلیغ زبان ، شاہانه طرز تخاطب، غیر معمولی اثر آفرینی ، مؤثر لهجه و آہنگ اور زور بیان کے ذریعے بہر حال ہر ایک سے اپنا لوہا منوا ہی لیتا ہے ۔ قرآن حکیم توخیر کلام الٰہی ہے ، اس کی تاثیر کا کیا کہنا۔ جو لوگ اپنے طرز تخاطب یا انداز بیان میں اس کی ہلکی سی جھلک پیدا کر لیتے ہیں وہ بھی کتنوں کی زندگیوں میں انقلاب بر پا کر دیتے ہیں۔ مولانا روم اپنی مثنوی، علامہ اقبال اپنی چند نظموں ، اخوان الصفا اپنے بعض رسالوں ، مولانا آزاد اور مولانا مور د دی وغیرہ اپنے بعض خطبات و مقالات میں قرآن حکیم کی مدد سے اس کے زور بیان کی خفیف سی جھلک پیدا کر سکے ہیں۔ اس پرحال یہ ہے کہ پڑھنے والا ہبرِ حال جھُوم جاتا اور ایک عجیب و غریب عالم میں پہنچ جاتا ہے۔

استاد کو بھی اپنے بیان میں زور پیدا کرنا چاہیئے اور یہ اسی وقت ممکن ہے جب اس کو اپنے علم پر یقین و اعتماد ہو۔ اس کے پاس پیش کرنے کے لیے واقعی کوئی پیغام ہو۔اور بات دل کی گہرائیوں سے نکلے ۔

۶۔ توضیح و تشریح

قرآن حکیم صرف زور بیان پراکتفا نہیں کرتا بلکہ اپنی بات بخوبی واضح اور ذہن نشین کرنےکےلیے؛آفاق و انفس سے شواہد پیش کرتا ہے ۔ گردو پیش کے حوالے دیتا ہے۔روزمرہ کے تجربات و مشاہدات کو بطور دلیل سامنے لاتا ہے۔طرح طرح کی مثالیں دیتا اور تمثیلات سے کام لیتا ہے ۔ معروف تاریخی واقعات اور اُجڑی ہوئی بستیوں کے کھنڈرات سے ثبوت بہم پہنچاتا ہے۔ متعدد واقعات بیان کر کے مطلوبہ نتائج اخذ کراتا ہے۔ انبیاء اور اقوام و ملل کے قصّے کہانیوں سے مدد لیتا ہے ۔ ایک ہی حقیقت کو طرح طرح سے بیان کرتا ہے تاکہ ہر استعداد و صلاحیت کے لوگ باآسانی سمجھ سکیں۔الفاظ میں اتنی واضح منظر کشی کرتا ہے گویا سر کی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ لوگوں کی ُالجھنوں اور شکوک و شبہات کو دلائل سے ر فع کرتا ہے۔معلّم کو بھی توضیح و تشریح کے ضمن میں حسبِ ضرورت و مو قع ان تدابیر سےکام لینے کی کوشش کرنی چاہیٔے۔

۷۔ سوالات

توجہ کو مرکوز رکھنے اور غور وفکر کی دعوت دینے کے لیے بیچ بیچ میں سوالات کرتا جاتا ہے ۔الَمْ تَرَكَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِعَادٍ ( الفجر۔۶کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے عاد کے ساتھ کیاکیا۔أَفَلَا يَنْظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ ۝ وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ ۝ وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ ۝ وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ(الغاشية: ١٧–٢٠)کیا یہ لوگ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے عجیب پیدا کیے گئے ہیں اور آسمان کی طرف کہ کیسا بلند کیا گیا ہے؟ وَمَا تِلْكَ بِيَمِينِكَ يَا مُوسَىٰ
(طٰهٰ: ١٧)
اور اسے موسیٰ ! یہ تمہار ے داہنے ہاتھ میں کیا ہے؟” سوالات کے جواب سنتا اور اگر واضح ہوتے ہیں تو ان کی طرف سے خود ہی جواب دے کر آگے بڑھ جاتا ہے ۔قَالَ ھِىَ عَصَایَ أَتَوَكَّؤُ عَلَيْھَا وَأَهُشُّ بِھَا عَلٰى غَنَمِي وَلِيَ فيِْھَا مَآرِبُ أُخْرىٰ (طٰهٰ : ۱۸اس نے جواب دیا یہ میری لاٹھی ہے، اس پر میں سہارا لیتا ہوں ۔ اس سے میں اپنی بکریوں کے لیے پتے جھاڑتا ہوں اور اس میں میرے لیے بھی کئی فائدے ہیں ۔وَلَكُنْ سَاَلَتَھُمْ مَنْ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ لِيَقُولَنَّ اللَّهُ(۳۸ – ۳۹۰۲۵-۳۱)اور اگرتم ان سے پوچھو کہ آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا ہے ، تو وہ بولا اٹھیں گے کہ خدا نے۔ معلّم کو بھی چاہیٔے کہ دوران ِسبق طلبہ سے سوالات کرے اور ان کو بھی سوالات کرنے کا مو قع دے ۔ طلبہ کی طرف سے جو سوالات ، اعتراضات یا شکوک و شبہات اُبھریں ان کا تشفی بخش جواب دے۔ طلبہ کے جوابات اطمینان سے سُنے اور انہیں دل کی بات کہنے کا مو قع دے تا کہ کُھل کر ان کا ذہن ہی سامنے آسکے۔

۸۔ خلا صہ

قرآن حکیم تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد چند الفاظ میں خلاصّه بیان پیش کر دیا کرتا ہے ۔ ابتدائی خطبات ، سورتوں ، رکوعوں ، میں جو باتیں خوب پھیلا کر وضاحت سے بیان کی ہیں آخری سورتوں میں وہی باتیں نہایت اختصار سے چند الفاظ میں بیان کر دی ہیں یا صرف اشاروں کنایوں میں پوری بات کہہ دی ہے تا کہ باآسانی یاد ہو جاۓ اور ہمیشہ یاد رہے۔پارٔہ عمّ کی ذرا آخری سورتوں پر غور کیجئے۔ کوزوں میں سمندر بند ہیں مثلاً ، وَ وَالْعَصْرِ ۝ إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ ۝ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ(العصرعصر کی قسم (زمانہ گواہ ہے) بیشک انسان خسارے میں ہے مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے اور آپس میں حق (بات )کی تلقین اور صبر کی تاکید کرتےرہے۔اس مختصر سورۃ میں تو قرآن حکیم نے اپنا پورا خلاصہ سمیٹ کر رکھ دیا ہے ۔ معلم کو بھی چاہئے کہ سبق کا ایک ایک جز پیش کر کے اس کا خلاصہ بھی بیان کرتا جائے اور آخر میں اپنے پورے بیان کا نہایت اختصار سے خلاصہ پیش کر دیا کرۓ اس طرح طلبہ کو پُوری بات یاد کرنے اور یاد رکھنے میں سہولت ہوتی ہے۔

۔ ۹- اعاده و تکرار

قرآن حکیم نے اعادہ تکرار کا بڑا التزام کیا ہے ایک ہی بات کو بار بار مختلف انداز سے سامنے لاتا ہے تا کہ بخوبی ذہن نشین ہو جائے۔ شاید ہی کوئی ایسا صفحہ ہوں جس پر اس نے اپنی بنیادی دعوت یا اس کے کسی جز کا اعادہ نہ کیا ہو لیکن تکرار میں بھی انداز ایسا اختیار کیا ہے کہ وہی بات ہر بار نیا لطف دے جاتی ہے ۔معلم کو بھی اعاد سے اور تکرار کی طرف پوری توجہ دینی چاہیٔے لیکن انداز ایسا اختیا کرنا چاہیٔے کہ بیزاری اور اکتا ہٹ نہ پیدا ہونے پائے ۔

١٠- تفویض

اپنی بات کی وضاحت سے سمجھا دینے ، دلائل سے مطمئن کر دینے اور زور بیان سے منوا لینے ہی پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ کچھ سوالات دے کہ اپنے طور پر غور وفکر کرکے مطمئن ہونے کی دعوت دیتا ہے۔ نیز اطمینان قلب حاصل کرنے کے لیے تجربے و مشاہدے کے لیے کام تفویض کرتا ہے ۔ نیز جاننے والوں سے بھی پُوچھ کر اطمینان کر لینے کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ یَسِيْرُوَا فِی الْأَرْضِ …..( رو ززمین میں چل پھر کر دیکھوں)قرآن حکیم میں چھ مقامات پر کہہ کر اور اَفَلَمْ يَسِيْرُوَا فِی الْأَرْضِ …… اَوَلَمْ يَسِيْرُوَا فیِ الَْا ْرضِ (کیا انہوں نے زمین کی سیر نہیں کی ) سات مقامات پر کہہ کر خود مشاہدہ کر کے اطمینان حاصل کرنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔اسی طرح سَلْ ، فَسَْٔلْ، وَْسَٔلْ ، فَسَْٔلُوْا (پوچھ لو ) نو مقامات پر کہہ کر جاننے والوں سے تصدیق کر کے اطمینان حاصل کرنے کی طرف قرآن حکیم نے توجہ دلائی ہے۔

معلّم کو بھی چاہئیے کہ جو کچھ طلبہ کو بتائے اس سے متعلق کوئی کام تفویض کرکے تجربہ و مشاہدہ کا مزید موقع دے تاکہ انہیں پُورا اطمینان بھی ہو جاۓاور وہ اپنے علم کو عمل میں لانا اور بر تنا سیکھیں ۔یہ ہے قرآن حکیم کے حکیمانہ طریقہ تعلیم کا سرسری خاکہ ، اس طرح اس نے اپنی تعلیمات کو لوگوں کے لیے بے حد آسان بنا دیا ہے ۔وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ فَهَلْ مِنْ مُدَّكِرٍ (القمر: ١٧، ٢٢، ٣٢، ٤٠)اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے ، تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے“؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے