
تعلیمی اداروں کی کامیابی شرائط
تعلیمی اداروں خصوصًا دینی مدارس سے بڑی توقعات وابستہ ہوتی ہیں۔ بات بھی معقول ہے جن حالات سے آج ہم دو چار ہیں اور ہماری آئندہ نسلوں کےمستقبل پر تاریکی کےجوگہرےبادل چھاۓہوتےہیں۔ان میں اُمید کی کرن دراصل ان ٹمٹماتے چراغوں ہی سے پھُوٹتی نظر آتی ہے ۔ چنانچہ اللہ نے جنہیں کچھ بھی نور بصیرت عطا فرمایا ہے وہ ان چراغوں کو بجھنے سے بچانے اور نئے چراغ جلانے کے لیے اپنے طور پر کوشاں ہیں، اگرچہ وسائل محدود ہونے کی وجہ سے انہیں متعدد ُدشواریو ں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مزید برآں تعلیمی اداروں سے تو صرف تعلیم کی توقع کی جاتی ہے جب کہ دینی مدارس کے فرائض سہ گونہ شمار ہوتے ہیں:-
۱۔ مختلف مضامین کا معیارعام اداروں سے بلند ہو۔
۲۔ دین کی ضرورت بہم پہنچائی جائیں وہ بھی مادری زبان (ُاردو) میں ۔
۳۔ دینی، اخلاقی اور معاشرتی نقطۂ نظر سے طلبہ کی ایسی تربیت ہو جو انہیں ین پر قائم رکھنے ،اللہ کا صالح بندہ،سماج کا بے لوث خادم اور ُملک کا اچھا شہری بنانے میں معاون ہو اور انہیں الحاد ، مادہ پرستی اور بداخلاقی کے موجودہ سیلاب کی نذر ہونے سے بچا سکے۔
موجودہ حالات میں غیر معمولی توقعات وابستہ کر لینا خلاف توقع نہیں لیکن توقعات پوری ہونے کے لیے کچھ ناگزیر شرائط کی تکمیل بھی ضروری ہے۔ جس حد تک یہ شرطیں پوری ہوں گی اتنے ہی خو شگورانہ نتائج بر آمد ہوں گے۔ ادارے سے متعلق تمام حضرات کو ان کی تکمیل کی برا بر فکر رکھنی چاہیئے۔ شرائط حسبِ ذیل ہیں۔
الف : مخلص کارکن
سب سے اہم شرط یہی ہے ۔ ادارے کو اگر حسبِ ضرورت لائق اور مخلص کار کن مل جائیں تو باقی شرائط انشاء اللہ بآسانی پوری ہو سکیں گی اور ادارہ نہایت خوش اسلوبی اور کامیابی کے ساتھ چلے گا۔
کارکنوں میں مندرجہ ذیل صفات ہونی چاہیٔں :
- ادار ے اور اس کے مقصد سے گہرا لگاؤ اور اس کی تعمیر و ترقی کے لیے نئی راہیں نکالنے اور مزاحمتوں پر قابو پانے کا عزم راسخ ۔
- تدریس اور تربیت کی اہلیت۔
- اپنی علمی لیاقت اور تدریسی صلاحیت بڑھانے کی فکر۔
- طلبہ کو پوُرا فائدہ پہنچانے کی آرزو ۔
- بچوّں سے فطری لگاؤ، ہمدردی اور شفقت کا جذبہ ۔
- ادارے کے اصول وضوابطہ اور اوقات کی پابندی۔
- طلبہ کے سامنے اعلیٰ اخلاقی نمونہ اور معیاری سیرت و کردار کا مظاہرہ ۔
- ساتھی کا رکنوں اور ذمّہ داروں سے تعاون کا جذبہ و سلیقہ اور ٹیم درک کی صلاحیت ۔
- احساسِ ذمہ داری اور انہماک کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دینے کی کوشش۔
- طلبہ کی تعلیم و تربیت اور ماحول کی اِصلاح میں ان کے سرپرستوں کا تعاون حاصل کرنے کی فکر۔
- مدرسے کی ضرورت و افاد یت پبلک پر واضح کرنے کی صلاحیت۔
- ایثار و قناعت ، جن کے بغیر آج کے حالات میں دینی تعلیم کی ترویج واشاعت کو کام ناممکن نہیں تو محال ضرور ہی ہے ۔
ب:- متعین اور واضح مقصد
ادرے کا بنیادی مقصد نہ صرف متعین ہونا چاہیٔےبلکہ اساتذہ، طلبہ سر پرستوں اور پبلک سب پر بخوبی واضح ہونا چاہیئے تا کہ سارا نظام اسی کے لحاظ سے وضع کیا جائے۔ کارکن اسی کو نگاہ میں رکھ کر کام کریں۔ دیکھنے والے اسی معیار پر جانچ کر کرد دیکھ سکیں اور سب کی اجتماعی کوششیں اس مقصد کے حصول پر َصرف ہوں ۔ مقصد متعین اور واضح نہ ہو تو ہر ایک ادارے کو اپنے پیشِ نظر مقصد کے لیے استعمال کرنے لگتا ہے۔ لوگوں کی کوششوں کا ُرح مختلف بلکہ بسا اوقامت منفضا د سمتوں میں ہو جاتا ہے اور اس کھینچاتانی میں اصل مقصد ہی فوت ہو کہ رہ جاتا ہے ۔ ظاہر ہے بے مقصد ادارہ چلانے سےو قت اور قوّت دونوں کے ضیاع کے سوا حاصل کیا ہو گا؟
ج:- پبلک کا تعاون
اداروں کی کامیابی کے لیے یہ بھی ایک اہم شرط ہے، اس کے بغیر عام مدارس بھی نہیں چل سکتے چہ جائیکہ دینی ادار ے ۔ عام مدارس کی پُشت پر تو حکومت کے وسائل و ذرائع بھی ہوتے ہیں اور جبر وترغیب کے ہتھیار بھی اور سب سے بڑی وجہ کشش تو خود طلبہ کے دنیوی مستقبل کا مسئلہ ہوتا ہے۔ اس کے برعکس د ینی مدارس نہ صرف ان سہولتوں سے محروم بلکہ مختلف موا ئع سے بھی دوچار ہوتے ہیں ۔ ظاہر ہے وہ تو پبلک کے تعاون کے بغیر چل ہی نہیں سکتے کیونکہ پبلک ہی سے بچےّ ملیں گے ۔ اسی کے تعاون سے چندہ فراہم ہوگا، اسی کے دباؤ اور اثر سے مراحمتیں دور ہوں گی، گروہ تعاون نہ کر دے تو ادارے کس طرح چل سکتے ہیں۔
پبلک انہی اداروں کی طرف رجوع ہوتی اور انہیں کے ساتھ تعاون کرتی ہے۔ جن کی ساکھ ہوتی ہے اور جو اپنی غیر معمولی جد و جہد سے اپنی ضرورت و افادیت اس پر ثابت کر دیتے ہیں۔
پبلک کا تعاون حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کارکنان ادارہ
- خوش اخلاق و ملنسار ہوں۔
- پبلک سے رابطہ قائم کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع نکالیں۔
- مدرسے کی تقریبات میں شرکت کی اسے دعوت دیں۔
- آبادی کی فلاح و بہُبود اور اس کی دینی ، اخلاقی اور معاشرتی اصلاح نیز اجتماعی ورفاہی کاموں میں پُوری دلچسپی لیں اور مختلف مواقع پر انکی رہنمائی اور مدد کریں ۔
- پارٹی بندی جو لعنت کی طرح آج کل ہماری آبادیوں پر مسلّط ہو چکی ہے اس سے صرف کنارہ کش رہیں بلکہ اس لعنت سے چھٹکارا دلانے کی پوری کوشش کریں ۔
- لوگوں کو اس بات پر برا بر اُکساتے رہیں کہ وہ نیکی اور پر ہیزگاری کے کاموں میں ایک دُوسرے سے تعاون کریں اور بُری باتوں یا بُرے کاموں میں تعاون نہ کریں ۔
- دینی تعلیم کی اہمیت اور اس ضمن میں مدر سے کی ضرورت و افادیت برابر پبلک پر واضح کرتے رہیں ۔
- دین کے جزوی و فروعی اختلافات سے بچتے ہوئے صرف اصولی اور ُبنیادی باتوں پر زور دیں اور ہر مکتبِ خیالی کے لوگوں کا تعاون حاصل کرنے کی فکر کریں ۔
- ادارے کے خلاف پھیلی ہوئی یا پھیلاتی ہوتی غلط فہمیوں اور بدگمانیوں کو ُدور کرنے کے لیے متعلقہ افراد سے بر وقت مل کر نرمی سے وضاحت کریں ۔ اعتراضات کو خندہ پیشانی سے سُنیں اور ازالے کی فکر کریں ۔
د:- موزون عمارت
-
-
ایک اہم شرط مدرسے کی اپنی ایک موزوں عمارت ہے، عمارت کاپختہ یا عالی شان ہو نا ضروری نہیں ، معمولی عمارت بھی بہت زیادہ کار آمد ہو سکتی ہےاگر
-
اس کا موقع محل مناسب اور ماحول پُر سکون ہو ۔
-
- جگہ کے انتخاب اور عمارت کی ساخت میں ہر موسم کا لحاظ رکھا گیا ہو۔
- ہوا اور روشنی کا معقول گزر ہو۔
- ہر درجے اور شعبے کے لیے ضروری گنجائش ہو۔
- پینے کے پانی اور پیشاب پاخانے کا مناسب بند و بست ہو۔
- صفائی ستھرائی کا پُورا لحاظ رکھا جاتا ہو۔
ھ:- ضروری سامان
ادارے کی کامیابی کے لیے مندرجہ ذیل ساز و سامان بھی ضروری ہے ۔
- موزوں درسی کتب ، ان کے انتخاب میں احتیاط اور بر وقت فراہمی کی کوشش۔
- تحریری کام یا تعمیری مشاغل کے لیے طلبہ کے پاس ضروری چیزیں مثلًا قلم دوات ، پنسل سختی سلیٹ ، کاپیاں ، جو میٹری بکس ، رنگ بُرش وغیرہ ۔
- طلبہ اور اساتذہ کی نشست کے لیے صاف ستھرا فرش ، ٹاٹ، دری، بنچ ڈسک ، میز ، کُرسی و غیره۔
- تخته سیاه ، چاک ، نقشے ، گلوب، تصاویر، چارٹ ، ماڈل اور سائنس کے تجربات کے لیے ضروری سامان وغیرہ۔
- کھیل، ڈرل ، فرسٹ ایڈ ( ابتدائی طبی امداد ) پی ٹی (جسمانی تربیت )وغیرہ کے لیے ضروری سامان۔
- طلبہ اور اساتذہ کے استفادے کے لیے لائبریری کُتب اور دارالمطالعہ میں رسائل و اخبارات و غیره۔
- بیرون نصاب مصروفیات و مشاغل، پا بیز اور تعمیری صلاحیتیں ابھارنے کے لیے ضروری سامان۔
-
د:- فیلڈ یا کھیل کا میدان ۔
مدرسے کے احاطے یا قرب میں
- اجتماعی حاضری ، جلسوں اور کھیلوں کے لیے ہموار میدان ہو۔
- پھُول پودے اور سبزی ترکاری وغیرہ کے لیے گنجائش ہو۔
- چھوٹے بچوّں کو کھیل کھیل میں تعلیم دینے یا کوئی منصوبہ چلانے کے لیے
- جگہ ہو۔
ز:- نظم و ضبط
مدرسے کا نظم وضبط اچھا ہو۔
- اندرونی فضا بچوں کی تعلیم وتربیت کے لیے سازگار ہو۔
- اساتذہ کے باہمی تعلقات اچھے ہوں اور وہ آپس میں نیز صدر مدرس سےپورا تعاون کریں۔
- طلبہ اور اساتذہ کے تعلّقات خوشگوار ہوں ۔
- مدرسے کے معمولات کی سب لوگ پابندی کریں ۔
- طلبہ کو سزا دینے یا کسی مدرس کے خلاف اقدام کرنے کی نوبت کم آئے۔
- مدرسے کے قواعد و ضوابط اور صدر مدرس نیز انتظامیہ کے احکام کا طلبہ اوراساتذہ پاس و لحاظ کریں۔
- حاضری اور وقت کی سختی سے پابندی کی جائے۔
- درجے، کھیل کے میدان یا بورڈنگ میں طلبہ شرارت سے باز اور اخلاقی معائب سے محفوظ رہیں ۔
- مختلف مواقع کے آداب کا پُورا لحاظ رکھا جائے۔
- نظم و ضبط میں لوگوں کا قلبی تعاون حاصل کرنے کے لیے ان کے مشوروں کو حتی الامکان اہمیّت دی جائے اور ادارے کو نقصان پہنچائے بغیر لوگوں کی سہولتوں کا زیادہ سے زیادہ لحاظ رکھا جائے ۔
- طلبہ اور اساتذہ میں خود انضباطی پیدا کرنے اور پروان چڑھانے کی فکر کی جائے تا کہ خارجی دباؤ کی کم سے کم ضرورت پیش آئے ۔
یہ ہیں وہ ناگزیر شرائط جن پر تعلیمی اداروں کی کامیابی کا انحصار ہے مگران کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ جب تک یہ شرطیں پوری نہ ہوں کوئی مدرسہ قائم نہ کیا جائےیا پہلے سے قائم ہو تو اس کی کامیابی کی طرف سے مایوس اور بد دل ہوجا یا جاۓبلکہ غرض صرف یہ ہے کہ ادارے کے کارکنان اور دیگر ذمّہ دار حضرات ان نداری کی تکمیل کے لیے کوشش کریں اور غیر معمولی توقعات وابستہ کرنے کے بعدخلاف تو قع نتائج دیکھ کر بددلی کا شکار نہ ہوں، کارکن اگر صاحبِ صلاحیّت ہوں اور کام کا پُورا خاکہ ان کے سامنے ہو تو رفتہ رفتہ مشکلات پر قابو پایا جا سکتا ہے اورادارے کو سلیقے سے چلانے کے لیے ناگزیر شرائط کی تکمیل ہو سکتی ہے۔ وسائل کی کمی سے کام نہیں ُرکا کرتے۔ اپنی جّدو جہد اور اخلاص سے استحقاق پیدا کر لیا جائے تو اللہ میاں مایوس نہیں کرتے۔ ان کا خزانہ بے پایاں ہے۔



