تعلیمخیالات

توجّہ اور دلچسپی-فن تعلیم و تربیت-باب ۲۳

ذہن کی اس کیفیت کو توجّہ کہتے ہیں جب اسے دوسری تمام چیزوں سے ہٹا کہ کسی ایک چیز پر مرکوز کر دیا جاتا ہے تا کہ اس ایک چیز کے بارے میں کافی معلومات حاصل کی جا سکیں ۔ اساتذہ اپنے طلبہ سے عام طور پر توجّہ دینے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں ۔ ان کا یہ مطالبہ ہے بھی معقول ہے کیونکہ تعلیم وتربیت میں کسی پیش رفت کی اس وقت تک توقع ہی نہیں کی جا سکتی جب تک طلبہ لکھنے پڑھنے ، استاد کی باتیں غور سے سُننےاور مفوضہ کاموں کو انجام دینے کی طرف ہمہ تن متوجّہ نہ ہوں ۔

  • بیداری اور شعور کی حالت میں ذہن برابر کسی نہ کسی چیز کی طرف متوجہ رہتا ہے کبھی گردو پیش کی اشیاء کی طرف کبھی کسی کی باتوں یا حرکات کی طرف ، کبھی خود اپنے ہی کاموں یا تصّورات و خیالات کی طرف ۔ جب ہم بظاہر خالی بیٹھےہوتے ہیں اس وقت بھی خیالات و تصورات کی ایک دھا را برابر یہ رواں دواں رہتی ہے کبھی ایک بات سمجھ میں آتی ہے کبھی دوسری ۔
  • ذہین جب کسی چیز کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو تھوڑی دیر کے لیے وہ چیز ذہین کے مرکز میں آجاتی ہے۔ باقی چیزیں ذہن کے حاشیے میں پہنچ جاتی ہیں۔ ایک دفعہ میں توجہ ایک ہی چیز پر مرکوز ہوتی ہے ۔ دوسری چیز جوں ہی مرکز توجہ بنتی ہے پہلی فورا ہٹ کر حاشیے میں چلی جاتی ہے۔ شعور کی حالت میں یہی عمل جاری رہتا ہے۔
  • ایک ہی چیز پر دیر تک توجہ مرکوز نہیں رہ سکتی منٹ میں عموما چار پانچ بار توجہ بھٹکتی ہے۔ چھوٹے بچّے تو پانچ سات سیکنڈ سے زیادہ کسی ایک چیز پر توجہ مرکوز نہیں کر سکتے ۔ الّا یہ کہ اس چیز کے مختلف پہلو باری باری سامنے لائے جائیں ۔ ایسی صورت میں کچھ دیر تک توجہ مرکوز ہو سکتی ہے ۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو چند ہی سیکنڈ میں توجہ کسی اور طرف چلی جائے گی ۔ نماز میں برا بر متوجہ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ جو کچھ پڑھا جائے اس کے مفہوم اور تقاضوں پر بھی ساتھہ ہی غور کیا جائے ورنہ معلوم نہیں کیا کیا خیالات آنے لگتے ہیں ۔
  • ایک فرد کی ایک دفعہ میں ایک ہی چیز پر توجہ ہو سکتی ہے۔ جو لوگ بیک وقت کئی باتوں پر توجہ دینے کی کوشش کرتے ہیں وہ سخت غلطی کرتے ہیں۔ اس طرح دہ یکسوئی کے ساتھ ایک چیز کی طرف بھی توجہ نہیں دے سکتے۔ کئی چیزوں پر بیک وقت اس صورت میں توجہ دی جا سکتی ہے جب وہ سب مل کر ایک ایسے کل میں تبدیل ہو جائیں جس پر بحیثیت مجموعی نظر ڈالی جا سکے ۔ مثلاً تاروں جھرمٹ عقد ثریا اور دُب اکبر و غیره یا انسانی جسم جو مختلف اعضاء سے مل کر بنتا ہے یا کوئی منظر جو متعدد اشیاء پر مشتمل ہوتا ہے بحیثیت مجموعی ایک نظر میں یہ چیزیں توجہ کامرکز بن سکتی ہیں لیکن جب بھی ان کے کسی ایک جز پر توجہ مرکوز ہو گی باقی اجزا مرکز سے پر سے ہٹ جائیں گے ۔
  • بعض بچے لکھتے پڑھتے یا آموختہ دیکھتے وقت کچھ کھاتے بھی جاتے ہیں یا اِدھر اُدھر دیکھتے یا تعلیمی سامان کو بلا ضرورت چُھو تے یا اس سے کھیلتے رہتے ہیں ۔ یہ ٹھیک نہیں اس طرح توجہ مرکوز نہیں رہ سکتی بلکہ بھٹک کر دوسری طرف چلی جاتی ہے ۔ ان حرکات سے بچّوں کو روکنا چاہیے ۔ ایک وقت میں ایک ہی کام ہو سکتا ہے ۔

توجّہ کے شرائط

اساتذہ اور والدین کوعام طور پر یہ شکایت رہتی ہے کہ بچے لکھنے پڑھنے یا کسی اور سنجیدہ کام کو انجام دینے کی طرف توجہ نہیں دیتے۔ عموما کھیلنے کودنے آوارہ گردی کرنے ، ہم جولیوں سے خوش گپیاں کرنے یا کچھ بنا نے بگاڑنے ہی میں اپنا وقت ضائع کرتے رہتے ہیں تعلیم کی بجائے ان کی توجہ دوسری نعو اور لایعنی چیزوں کی طرف ہوتی ہے۔ ان کی شکایت ہے تو دراصل حقیقت پر مبنی لیکن اس میں تنہا بچّوں کا تصور نہیں بلکہ وہ بھی اس میں برابر کے شریک ہیں کیونکہ ان کی طرف سے دراصل وہ شرطیں پوری نہیں کی جاتیں جو بچّوں کو لکھنے پڑھنے یا کسی منا مناسب کام پر توجہ دینے کے لیے ضروری ہیں۔

کسی طرف توجہ مبذول ہونے کی متعد د شرطیں ہیں ان میں سے کچھ (ا) خارج ہیں اور کچھ (۲) داخلی ۔

خارجی شرطیں

خارجی شرطیں حسب ذیل ہیں:

  • شدت ، جو چیز شدت میں جتنی زیادہ اور سائز میں جتنی بڑی ہوتی ہے اتنی ہی زیادہ جاذب توجہ ہوتی ہے۔ مثلاً شوخ رنگ ، تیز روشنی ، بلند آواز، حسین صورت، بڑا پوسٹروغیرہ ۔ اس کے برعکس سائز میں چھوٹی یا شدّت میں معمولی چیزیں نظر انداز ہو جاتی ہیں ۔ اس لیے تختہ سیاہ پر اسکیچ بڑا اور خط جلی ہونا چاہیئے۔ چھوٹے بچّوں کے سامنے پیش کی جانے والی تصاویر میں رنگ شوخ ہونا چاہیتے اور حتی الامکان چاک بھی رنگین ہی استعمال کرنی چاہیئے۔ طلبہ کے سامنے بہت دھیمی آواز میں بولنا بھی ٹھیک نہیں ۔ اتنی بلند آواز سے بولنا چا ہیے کہ پُورا درجہ بخوبی سُن سکے البتہ چیخنا چلّانا مختلف وجوسے درست نہیں۔
  • تکرار یا اعادہ کسی لفظ ، فقر سے یا جملے کی تکرار مثلا دوڑور!دوڑو !!سانپ! سانپ ! چور! چور !! بلاک ہوا دہ !ہلاک ہوادہ !!وغیرہ بڑی آسانی سے توجہ کو کھینچ لیتے ہیں ۔ ایسی کہانیاں بچے بڑے غور سے سنتے ہیں جن میں ایک شگفتہ جملہ تھوڑے تھوڑے وقفہ کے بعد دہرایا جاتا ہے ۔ اسی طرح کسی اشتہار کا متعدد بار سامنے آنا بھی توجہ کو اپنی طرف مبذول کرا لیتا ہے۔
  • حرکت یا تبدیلی، حرکت کرنے پھیلنے ، بڑھنے یا برا بر رُوپ بدلنے والی چیزیں بھی توجہ کو بآسانی کھنچ لیتی ہیں اور دیر تک متوجہ رکھتی ہیں۔ سائن بو مروانرلگے ہوئے بلب جو جلتے بجُھتے رہتے ہیں اسی غرض سے لگائے جاتے ہیں کہ لوگ باآسانی ادھر متوجہ ہوں ۔ آوازوں میں اُتار چڑھاؤ بھی توجہ کو مرکوز رکھتا ہے۔ چلتے چلتے کسی کا پھسل کر گِر پڑنا ، جلتی ہوئی بتی کا اچانک بجُھ جانا ، روشنی کا مدھم ہونے لگنا یا چلتے چلتے پنکھے کا رک جانا ۔ عام حالات میں ان پر توجہ نہیں ہوتی لیکن جُوں ہی ان میں کوئی تبدیلی رونما ہوتی ہے تو جہ فوراً اس کی طرف منعطف ہو جاتی ہے۔
  • جّدت بیا نیا پن کوئی نئی چیزسامنے آتی ہے تو فورا توجہ کو کھینچ لیتی ہے۔ کوئی مانوس چیز بھی خلافِ توقع اگر ہئیت بدل کر یا کسی غیر معمولی حالت میں سامنے آتی ہے تو جاذبِ توجہ بن جاتی ہے ۔ مثلا کسی ساتھی کا عجیب وغریب لباس میں آنا البتہ کسی نئی چیز کا بالکل ، مانوس ھوا ٹھیک نہیں۔ سابقہ معلومات سے ہرنئ چیز کا کچھ ربط ہونا چاہیئے خواہ تعلق مماثلت کے بجائے تضاد ہی کا کیوں نہ ہو ورنہ نظر اندازہ ہو جائے گی ۔ یا بچّے اس سے وحشت محسوس کریں گے۔
  • واضح اور قابل فہم ہونا : وہ چیزیں نسبتا زیادہ جاذب، توجہ ہوتی ہیں جو صاف ستھری، خوبصورت اور واضح ہوں ، نیز آسانی سے سمجھ میں آجاتیں مہم یا غیر واضح اشیاء پر کم ہی توجہ جاتی ہے ۔
  • موازنه و مقابلہ : دو متضاد چیزوں کو ایک دوسرے کے مقابلے میں پیش کیا جائے تو جاذب توجہ بن جاتی ہیں۔ دو متضاد رنگوں میں بنی ہوئی تصویریں یا چارٹس ، دو مقامات کی پیداوار ، دو افراد کی آمدنیاں ، دو ممالک کی شر ح اموات وغیرہ جن میں نمایاں فرق ہوا اگر ساتھ ساتھ پیش کی جاتیں تو توجہ کو زیادہ آسانی سے کھینچ لیتی ہیں۔

داخلی شر طیں

یہ تو رہیں خارجی شرطیں ، توجہ کی کچھ داخلی شرطیں بھی ہیں مثلاً ،

  • دلچسپی: – ہم عموما صرف ان چیزوں کی طرف توجہ دیتے ہیں جن سے ہمیں فطری دل چسپی یا طبعی مناسبت ہوتی ہے ، ایک بچہ کھانے کھیلنے کی چیزوں کی طرف بآسانی متوجہ ہوگا۔ جب کہ ایک محقق قلمی مسورات اور کرم خوردہ مخطوطات کی طرف ۔
  • عادت : – تربیت کے ذریعے جس چیز پر توجہ دینے کی عادت ڈلوائی جائے گی رفتہ رفتہ اس طرف توجہ ہونے لگے گی خواہ وہ چیز بذات خود بہت زیادہ جاذب توجہ نہ ہوا ایک انجینئر انجن پر ا تا با بوتار کی آواز پہ قاری کسی کی قرآت پر اور طبیب نسخوں کی طرف باآسانی متوجہ ہو جاتا ہے کیونکہ ان پر توجہ دینے کی انہیں عادت ہو گئی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف محکموں میں کام کرنے والے لوگ جب گھروں پر بھی آپس میں ملتے ہیں تواپنے محکمے ہی کی باتیں کرتے رہتے ہیں حالانکہ محکمہ جاتی کام عموما خشک ہی ہوتے ہیں ۔
  • فطری داعیات اور حیاتیاتی ضروریات :- وہ چیزیں بآسانی بچّوں کی توجہ کا مرکز بن جاتی ہیں جن سے ان کی کوئی فطری خواہش یا حیاتیاتی ضرورت پوری ہو مثلاً کھانے پینے یا کھیلنے کودنے کی چیزیں وغیرہ ۔
  • مزاج اور موڈ :- توجہ پر مزاج اور موڈ کا بھی اثر پڑتا ہے۔ بعض لوگ اپنے مزاج ہی کی وجہ سے اپنے تصوّرات ہی میں مگن اور اپنے خیالات میں گُم رہتے ہیں تو بعض بیرونی دنیا اور گرد و پیش میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور ان پر توجہ دیتے ہیں۔ اسی طرح جب خفگی کا موڈ طاری ہوتا ہے تو گردو پیش کی معمولی بے اعتدالیاں بھی متوجہ کر لیتی اور غصّے کو مزید بھڑکا دیتی ہیں ۔ جب کہ خوش و خرّم ہونے کی صورت میں اس طرح کی معمولی کوتاہیوں کی طرف سے صرفِ نظر کر لیتے ہیں اور ان پر قطعا کوئی توجہ نہیں دیتے۔
  • و ماغی قوّت :- تازہ دم اور ہشاش بشاش ہونے کی صورت میں کسی چیز کی طرف دیر تک توجہ مرکوز رہ سکتی ہے۔ لیکن رنج یا صدمے کی صورت میں بیرونی کی بجائے اندرونی چیزوں پر توجہ دیتی ہے ۔ تکان کی صورت میں توجہ بار بار بھٹکتی ہے اور ذہین کسی ایک چیز پر مرکوز نہیں ہوتا۔

توجّہ کی قسمیں

توجہ کی مختلف قسمیں ہیں :

۱:- ارادی اور بغیر ارادی توجہ

  • جب کسی چیز پر اس لیے توجہ دی جاتی ہے کہ وہ کسی اور مقصد کے حصول کا ذریعہ ہوتی ہے تو اسے ارادی توجہ کہتے ہیں مثلاً امتحان پاچن کرنے طلبہ میں نمایاں ہونے، اساتذہ کی خوشنودی حاصل کرنے یا والدین کی نظروں میں محبوب بننے کے لیے تعلیم یا کسی اور کام پر توجہ دینا ۔
  • جب کوئی چیز بذاتِ خود جاذبِ توجہ ہو اور اس کی طرف توجہ دینے کےلیے کسی ارادے کی ضرورت پیش نہ آئے تو اسے غیر ارادی توجہ کہتے ہیں۔

مثلاً تیز آواز ، شوخ رنگ ، شور و غل ، ڈگڈگی کی آواز چلتی ہوئی ٹرین ماڈر ، اُڑتے ہوتے جہاز گزرتے ہوتے جلوس وغیرہ کی طرف متوجہ ہونا ۔

ارادی اور بغیر ارادی کی بھی مزید دو قسمیں ہیں ۔ ذیل کی شکل ملاحظہ ہور۔

توجه

ارادی غیر ارادی

صریح ارادی بے ساختہ غیر ارادی

مضر ارادی مضمر ارادی جبری غیر ارادی

  • مضمر ارادی توجہ:- جب کس چیز کی طرف متوجہ رہنے کے لیے صرف ایک بار ارادہ کر لینا کافی ھو تو یہ مضمر توجہ کہلائے گی۔ مثلا ارادہ کر کے مطالعہ یا کسی کام پر بچّہ لگ گیا اور بغیر مزاحمت دیر تک لگا رہا ۔
  • صریح ارادی توجہ:- جب کسی وجہ سے توجہ بھٹکتی رہے اور کسی چیز کی طرف متوجہ رہنے کے لیے بار بار ا را دے اور کوشش کی ضرورت پیش آتے تو وہ صریح ارادی توجہ کہلائے گی، مثلا مطالعہ یا کسی کام کے وقت توجہ کو اپنی طرت کھینچنے والی متعدد چیزیں گردو پیش میں ہوں یا کوئی خیالی بار بار ذہن میں اگر توجہ کو بھٹکا نے کی کوشش کرے لیکن بار بار ان کی طرف سے صرف نظر کر کے توجہ کو کام پر مرکوز رکھنے کی کوشش کی جائے ۔
  • جبری غیر ارادی توجہ : – جب ارادے اور مرضی کے خلاف جبراً توجہ کسی چیز کی طرف منعطف ہو جاتی ہے تو اسے جبری غیر ارادی توجہ کہتے ہیں۔ مثلاً ایک بچہ بالقصد مطالعے کے لیے بیٹھا۔ امتحان قریب ہے وہ محنت اور توجہ سے تیاری کرنا چاہتا ہے لیکن گرد و پیش شور وغل یا لوگوں کی آمد ورفت کی وجہ سے وہ مجبورا مطالعہ کے بجائے دوسری طرف متوجہ ہو جاتا ہے ۔
  • بے ساختہ غیر ارادی توجہ : – جب فطری دلچسپی یا تعلق خاطر کے باعث ذہن کسی چیز کی طرف یکا یک متوجہ ہو جاتا ہے تو اسے بے ساختہ غیر ارادی توجہ کہتے ہیں۔ مثلا مطالعہ کے دوران میں کسی جگری دوست کی آمد یا نظروں کے سامنے ہمجولیوں کا کوئی دلچسپ کھیل شروع کر دینا وغیرہ ۔ ایسی صورت میں بچّہ جوش مسرّت یا نظری دلچسپی کی وجہ سے اصل کام کو بھُول کر بے ساختہ دوسری طرف متوجہ ہو جاتا ہے۔

۲- مرنکن اور منفستم توجه

بعض افراد فطرہ گہری توجہ کے مالک ہوتے ہیں اور کسی ایک ہی چیز پر دیر تک توجہ مرکوز رکھ سکتے ہیں، بعض کی توجہ منقسم ہوتی ہے ۔ وہ تھوڑی تھوڑی دیر بدل بدل کر مختلف چیزوں کی طرف ایک ساتھ توجہ کر سکتے ہیں۔ علمی کام کرنے کے لیے گہری توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور عملی کام یا انتظامی امور کے لیے منقسم توجہ کی۔ لڑکیاں منقسم توجہ کی مالک ہوتی ہیں اس لیے ریاضی میں وہ کمزور رہتی ہیں کیونکہ یہ مضمون گہری توجہ چاہتا ہے ۔

۳۔ ڈانواڈول اور پائیدار توجہ

چھوٹے بچوں کی توجہ بار بار بھٹکتی ہے وہ کسی ایک چیز پر زیادہ دیر تک توجہ نہیں دے سکتے جب کہ بڑوں کی توجہ نسبتا پائیدار ہوتی ہے اور وہ دیر تک ایک ہی طرف متوجہ رہ سکتے ہیں۔ علالت یا تکان کی وجہ سے بھی توجہ جلد جلد بھٹکتی ہے ۔

توجّہ اور دِلچسپی

توجہ اور دلچسپی میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ہر فرد عموما ان چیزوں کی طرف توجہ دیتا ہے جو اس کے لیے دل چسپ ہوتی ہیں ۔

بچوں کے بارے میں ہم سب جانتے ہیں کہ وہ

  • محنت مشقت سے جی چُراتے ہیں اور جم کر کوئی کام کرنا نہیں چاہتے۔
  • چھٹیوں کا بے چینی سے انتظار کرتے رہتے اور سیر و تفریح یا کھیل کُودکے منصوبے بنایا کرتے ہیں ۔
  • آزاد منش ہوتے ہیں، کسی کا دباتا اور تسلّط پسند نہیں کرتے اور نہ کوئی پابندی گوارا کرتے ہیں ۔
  • توجہ اور انہماک سے گھبراتے اور کوسوں دُور بھاگتے ہیں۔
  • توڑ پھوڑ ، شور شغب ، ہنگامہ آرائی اور کھیل کود کے رسیا ہوتے ہیں۔
  • ظاہر ہے ایسی مخلوق کو لکھنے پڑھنے یا کسی سنجیدہ کام پر لگانا آسان نہیں ہے۔ بچّے ان چیزوں پر اُسی صورت میں توجہ دیں گے جب یہ کام ان کے لیے دلچسپ بنا دیئے جائیں ۔

اسباق کو دلچسپ بنانے کے لیے مندرجہ ذیل تدابیر کارگر ہوسکتی ہیں:-

  • سب سے پہلے سبق کی عرض وغایت بچّوں کے ذہن میں بخوبی بٹھا دی جائے یہاں تک کہ وہ اپنے طور پر اس کی ضرورت وافادیت محسوس کرلیں ۔
  • سبق اس انداز سے پیش کیا جائے کہ اس سے بچّے کی اپنی کوئی بنیادی خواہش ، فطری داعیه ، جبلّی تقاضا یا ذاتی غرض پُوری ہوتی ہو۔ مثلا کھیل کھیل میں تعلیم دی جائے یا تجسسّ کو اُبھار کر اس کی تسکین کا سامان کیا جائے ۔کچھ تعمیری کام اور بنانے بگاڑنے کا موقع دیا جائے ، ہمجولیوں کی قدردانی بڑوں کی ہمّت افزائی ، اساتذہ کی خوشنودی وغیرہ کے حصول کا ذریعہ بنا یا جائے وغیرہ ۔
  • اگر ممکن ہو تو سبق کا مواد کہانی یا مکالمے کی شکل میں پیش کیا جائے۔
  • اصولی باتوں اور مجرد تصورات کو ٹھوس اشیاء ، دلچسپ مثالوں اور نقشوں ، چارٹوں وغیرہ کی مدد سے سمجھایا جائے ۔
  • توضیحی و تشریحی سامان ، گلوب ، چارٹس ، نقشہ جات ، تصاویر ماڈل ، رنگین چاک کے اسیکچ وغیرہ کو واضح کیا جائے ۔
  • بچوں کی شخصیت اور ان کی کوششوں کو اہمّیت دی جائے۔ سبق کو آگے بڑھانے میں ان سے امداد لی جائے ۔ ان سے مشور سے مانگے جائیں ۔ البتہ نا کامی کے مواقع نہ آنے پائیں۔
  • کسی حد تک مقابلے دمسابقت کے مواقع دیئے جائیں۔
  • بچوں کو اپنی کوششوں کے مفید نتایج اپنی نظروں سے دیکھ لینے کا بند و بست کیا جائے۔
  • کوششوں میں کامیابی پر دل کھول کر سراہا جائے اور شاباشی دی جائے۔
  • سبق کو اس کی روز مرّہ کی زندگی سے مربوط کر دیا جائے اور اس سے متعلق گھر کے لیے کوئی ایسا کام دیا جائے جس سے اس کی کسی جبلّت کی تسکین ہوتی ہو مثلاً ٹکٹ، پتیاں ، تصاویر، بیج وغیرہ جمع کرنا ، کوئی ماڈل بنانا وغیرہ۔
  • سویر سے جب سویرے بچے مدرسے آتے ہیں تو ان کی توجہ بھٹکتی رہتی ہے ۔ اس لیے پہلے گھنٹے میں کوئی آسان یا فطری دلچسپی کا مضمون رکھا جائے ۔
  • تھوڑی دیر کے بعد بچّوں کی توجہ بہت تیزی سے بڑھتی ہے اور دوسرے تیسرے گھنٹے میں اپنے شباب پر پہنچ جاتی ہے ۔ ان گھنٹوں میں توجہ طلب اہم اور شکل مضامین رکھے جائیں ۔ مثلاً حساب عربی اور مادری زبان وغیرہ۔
  • چھوٹے بچوں کی توجہ جلد جلد بھٹکتی ہے وہ کسی ایک چیز پر زیادہ دیر تک توجہ مرکز نہیں رکھ سکتے اس لیے ان کے گھنٹے مختصر رکھے جائیں اور دیر تک توجہ مرکوز کرنے کا عادی بنانے کے لیے پہلو بدل بدل کر اور ندرت کی کچھ چاشنی شامل کر کے چیزوں کو پیش کیا جائے تاکہ وہ کچھ دیر تک متوجہ رہ سکیں ۔
  • بچوں کو متوجہ کرنے اور سبق میں ان کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ مدرس خود اپنے کام کی طرف غیر معمولی توجہ سے اور سبق میں پُوری توجہ اور دلچسپی کا مظاہرہ کرے ۔
  • سبق کے مختلف اجزا کو اس انداز سے ترتیب دے کر اور باہم مربوط کر کے پیش کیا جائے کہ ایک جُز دوسرے کا تتمہ معلوم ہو اور فطری طور پر توجہ اگلے جز کی طرف منتقل ہو جائے ۔ ایسا نہ ہونے پائے کہ ایک جز ختم ہونے پر ساتھ ہی توجہ بھی ختم ہو جائے۔
  • اسی طرح مختلف مضامین کو بھی باہم اس طرح مربوط کر کے پڑھایا جائے کہ ایک مضمون سے فطری طور پر ذہن دوسرے مضمون کی طرف منتقل ہو جائے تاکہ ایک مضمون ختم ہونے پر توجہ بھٹکنے نہ پائے ۔
  • ہر نئی بات سابقہ معلومات سے مربوط کر کے پیش کی جائے ۔ تا کہ سبق بچوں کے لیے بالکل نا مانوس یا نا قابلِ فہم نہ رہے ۔
  • ابتدائی درجات کے بچے صرف ان چیزوں کی طرف توجہ دیتے ہیں جن میں فطری دلچسپی ہوتی ہے یا جو توجہ کو بے ساختہ کھینچ لیتی ہیں ۔ مثلا کھیل، آرٹ ورکرافٹ کے کام ، شوخ رنگ، تیز آواز، متحرک اور پھیلنے والی اشیاء وغیرہ ۔ ان چیزوں کے ذریعے اگر تعلیم دی جائے تو ان کی توجہ کا مسلہ حل ہو سکتا ہے۔ مثلاً کھیل کھیل میں تعلیم دینا ، تدریس میں رنگین تصاویر کا استعمال وغیرہ ، لیکن بتدریج بچوں کو ارادی توجہ کا عادی بنانا چاہیئے کیونکہ زندگی میں انسان کو بیشتر ایسے کاموں سے سابقہ پیش آتا ہے جو بذاتِ خود دلچسپ نہیں ہوتے تا کہ بچے ان کاموں پر بھی توجہ دینے لگیں جو بہر حال ان کے لیے بہت مفید اور نہایت ضروری ہوتے ہیں لیکن ان میں فطری دلچسپی نہیں ہوتی۔
  • تدریس کا کام پُر سکون ماحول اور اچھی فضا میں انجام دیں تا کہ طلبہ باآسانی متوجه ہوں اور توجہ ہٹانے والی اشیاء کو قریب نہ پھٹکنے دیں۔ غیر متعلق تعلیمی سامان بستے میں رکھوا دیں۔ تختہ سیاہ پر سے غیر متعلق تحریرہ مٹادیں۔ غیر متعلق تصاویراور چارٹس سامنے سے ہٹا دیں ۔
  • بچوں کو متوجہ کرنے کے لیے بار بار ڈرانا دھمکانا، میز پر ہاتھ مارنا چھڑی دکھانا، چیخنا، چلانا مناسب نہیں ایسا کرنے سے تھوڑی دیر کے لیے بچے متوجہ تو ہور جاتے ہیں ۔ لیکن ایسی توجہ میں پائیداری نہیں ہوتی ، ساتھ ہی ان چیزدر کی زیادہ استعمال بعض ایسے جذبات پیدا کر دیتا ہے جو اصل چیز کی طرف توجہ دینے میں مانع ہوتے ہیں ۔ کچھ دنوں کے بعد اس طرح کی کوششیں غیر موثر اور بے سُود ثابت ہوتی ہیں ۔
  • درجے پر برابر نظر رکھنی چاہئیے تختہ سیاہ پر لکھتے وقت بھی درجے کی طرف پیٹھ نہ کرنی چاہیتے بلکہ ایک جانب سے لکھنا اور بار بار درجے کی طرف دیکھتے رہنا چاہیے۔ غیر متوجہ طلبہ سے اچھا تک سوال کر لینا چاہیے ۔ اس طرح سبق کی طرف درجے کی توجہ برقرار رہے گی۔
  • بچّوں کی توجہ کا دائرہ بہت محدود ہوتا ہے ، وقت واحد میں چند ہی اشیاء سما سکتی ہیں۔ اس لیے پڑھاتے وقت مختصر جملے استعمال کرنے چاہیں۔ بہت ٹھہر ٹھہر کر بولنا چاہیئے۔ املا لکھاتے وقت ایک دفعہ میں بہت مختصر فقرہ بولنا چاہیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close