تعلیم

معلم مضمون (سبجیکٹ ٹیچر) باب ۲۰

ہرمعلم کو ایک یاکئی مضامین پڑھانےپڑتے ہیں، بحیثیت معلم مضمون ہر معلم کو مندرجہ ذیل امور کا لحاظ رکھنا چاہیئے۔

  • گھنٹہ شروع ہونے کے بعد جلد از جلد درجے میں پہنچنا اورگھنٹے ختم ہوتے ہی جلد از جلد دوسرے معلم کے لیے جگہ خالی کر دینا ۔
  • سلام کر کے درجے میں داخل ہونا اور سلام کر کے واپس جانا۔
  • درجے میں داخل ہوتے ہی مندرجہ ذیل پر ایک سرسری نظر ڈال لینا اور تدریس شروع کرنے سے پہلے حتی الامکان مناسب کارروائی کر دینا۔

ا:-بچوں کے جوتے ایک طرف قرینے سے رکھے ہیں (بشر طیکہ بچے فرش پر بیٹھتے ہوں)بیٹھتے ہوں)

ب:- در جہ صاف ستھرا ہے اور تمام سامان (ڈیسک، بینچ ، تختہ سیاہ و غیرہ )سلیقے سے لگا ہوا ہے۔

ج:- تمام طلبہ حاضر ہیں ؟ اگر نہیں تو غیر حاضری کا سبب۔

د:-بلیک بورڈصاف ہے۔

ھ:- طلبہ کے تعلیمی سامان (متعلقہ مضمون سے غیر متعلق) ادھر ادھر بکھرے ہوئے تو نہیں ہیں۔

ر:-طلبہ غیر متعلق کام میں تو مصروف نہیں ہیں ؟

‌‌ز:-چاک ، ڈسٹر، توضیحی سامان (چارٹ ، نقشے ، گلوب وغیرہ ) موجود ہیں۔

  • مناسب اورمختصر تمہید کے ذریعے طلبہ کو آماده کرکے تدریس شروع کرنا۔
  • نیا سبق شروع کرنے سے قبل اختصار سے پچھلے کا اعادہ کرانا ۔
  • تدریس کا کام ہمیشہ اوسط لیاقت کے طلبہ (جن کی تعداد درجے میں نصف سے زیادہ ہوتی ہے )کی رفتار سے انجام دینا ( البتہ غیرمعمولی ذہین یا غیرمعمولی کمز ور طلبہ کوبھی نظر اندازہ نہ کیا جائے بلکہ انہیں بھی ان کی رفتار سے آگے بڑھنے کا وقعہ فراہم کیا جائے اور حسب ضرورت آگے بڑھانے میں ان پر خصوصی توجہ دی جائے کمزور طلبہ انفرادی توجہ کے زیادہ مستحق ہوتے ہیں۔ انہیں بھی بہر حال ساتھ لے کر چلنا چاہیئے ۔)
  • دوران تدریس مندرجہ ذیل امور پیش نظر رہیں ۔

ا:-انداز بیان عام فہم اور دلکش ہو۔

استاد کو سبق پڑھانے ہیں خود لطف آرہا ہو اور وہ غیر معمولی دلچسپی اور شغف کا مظاہرہ کرے۔

ج :-کبھی کبھی سوالات کر کے اندازہ کر لیا کرےسبق کو طلبہ بخوبی سمجھ رہےہیں۔

د:- طلبہ کا طرز نشست یا کھڑے ہونے کا انداز ، کتاب کی گرفت ، کتاب اور آنکھوں کے درمیان کا فاصلہ مناسب ہے۔

ہ:- سبق کو آگے بڑھانے میں طلبہ عملی دلچسپی لے رہے ہیں ۔

ر:- پوری جماعت متوجہ ہے، کوئی طالب علم غیر متعلق کام میں تو منہمک نہیں ہے۔

ز:۔ بلیک بورڈ کا مناسب استعمال ہو رہا ہے ۔ سبق کو واضح کرنے کے لیے توضیع ، تمثیل ، چارٹس وغیرہ سے مدد لی جارہی ہے۔

ح:- سوال و جواب یا گفتگو میں طلبہ اپنی باری ادب و شائستگی کا لحاظ رکھتےہیں۔

ط : -طلبہ کے سوالات یا اعتراضات کے تشفی بخش جوابات دیےجارہےہیں۔

ی :-روزانہ زندگی سے سبق کا ربطہ ملایا جا رہا ہے۔

ک:- اسباق بسم اللہ پڑھ کر شروع کیے جاتے ہیں ۔

  • عملی اور تحریری کام کے دوران مندرجہ ذیل امور پیش نظر رہیں۔

ا:-طلبہ کی نشست ٹھیک ہو، کمر سیدھی رہے ۔ کاپی اور آنکھ کے درمیان فاصلہ مناسب ہو۔

ب:-قلم ،اوزار یا برش کی گرفت صحیح ہو اور کام صحت و صفائی سے انجام دیا جائے۔

ج:-درجہ میں ٹہل گھوم کر حسب ضرورت انفرادی امداد دی جائے ۔

د:- حاشیہ، تاریخ ، عنوان، پیراگراف ، ڈیش وغیرہ کا لحاظ رکھا جائے ۔

ہ:-طلبہ سیاہی یا رنگ ادھر ادھر پھیلانے ، چھڑکنے یا انگلیوں میں بھر نے نہ پائیں۔

ر:- کاپی ، قلم، برش ، پنسل یا دوسرے سامان کا استعمال مناسب طریقے سے ہو۔

  • تحریری کام ہو یا ہوم ورک جلد از جلد جانچ کر واپس کیا جائے ۔
  • ہفتے میں پانچ دن پڑھا یا جائے اور ایک دن اعادہ کے لیے رکھا جائے بہت زیادہ پڑھا دینےکے لالچ میں اعادہ سے غفلت بہت مضر ہوتی ہے۔
  • ہفتہ وار یا ما ہا نہ پابندی سے جانچ (Test ) کر کے ریکارڈ رکھا جائے۔
  • سال بھر کے کام کو میقات وار ، ماہوار اور ہفتہ وار اکائیوں میں تقسیم کر کے حتی الامکان منصوبے کے مطابق کام کیا جائے لیکن اعادہ کی پوری گنجائش رکھی جائے۔
  • طلبہ کی عمران کی دل چسپیوں نیز صحت اور کام کے مواقع کا لحاظ رکھ کر ہوم ورک دیا جائے۔
  • ابتدائی جماعتوں میں جہاں تک ہو درجے میں کیے ہوئے کام ہی پر اکتفا کرنا چاہیے۔
  • ہوم ورک پر حتی الامکان بھروسہ نہ کیا جائے ۔
  • اپنے مضمون کو آسان اور دل چسپ بنانے کے لیے ضروری توضیحی سامان اور چارٹ وغیرہ تیار یا فراہم کیے جائیں ۔
  • دوران تدریس اگر طلبہ سے کسی اخلاقی کمزوری یا آداب کی خلاف ورزی کا اظہار ہو تو ہر وقت اصلاح کی جائے یا حالات متقاضی ہوں تو بعد میں علیحدہ بلا کر سمجھا دیا جائے ۔
  • متعلقہ مضمون میں اپنی لیاقت بڑھانے اور تدریسی فرائض کو بخوبی انجام دینے کے لیے استاد کو پابندی سے کچھ مطالعہ کرتے رہنا چاہیئے۔
  • معلم مضمون کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ طلبہ میں اس مضمون سے لگاؤ پیدا ہو جائے ۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ معلم کو اپنے مضمون سے خود بہت لگاؤ ہو اور وہ تدریس میں طلبہ کی دلچسپی اور آسانی کا لحاظ رکھے۔
  • طلبہ کے سامنے اچھی سیرت وکردار کا مظاہرہ کیا جا‏‏‏‏‏‏‏‏ۓ۔

دینی مدارس کے اساتذہ کے گوناگوں فرائض

یہ تو تھے وہ فرائض ہو ہر ادارے کے معلمین کو انجام دینے ہی پڑتےہیں۔ رہے دینی اداروں کے اساتذہ تو ان سے کچھ مزید توقعات وابستہ کی جاتی ہیں ۔ مثلاً،

  • دوسروں کے مقابلےمیں زیادہ محنت اورخلوص سےتدریس کے فرائض انجام دینا۔
  • مادہ پرستی کے اس دور میں جب کہ ہر ایک دنیوی علوم کی طرف بڑھ رہا ہے اور اسکولوں کالجوں کا رخ کر رہا ہے ، طلبہ اور ان کے سر پرستوں کو دینی تعلیم کی ضرورت و اہمیت کا احساس دلانا ۔
  • محدود وسائل اور محدو د اسٹاف سے کام چلانا ۔
  • دینی تعلیم اور مادری زبان کے ساتھ دیگر مضامین میں بھی معیار اونچا کرنا۔
  • قلت مشاہرہ پر قناعت اور کثرت کار پر تسلیم و رضا کا مظاہرہ کرنا۔
  • تعلیم کے ساتھ محبت و شفقت سے بچوں کی تربیت و اصلاح کرنا۔
  • اپنے حسن سلوک اور پاکیزہ اھوے سے دین وملت اور دینی ادار و ںوشخصیتوں سے انس و لگاؤ پیدا کرتا۔
  • مدرسے کو پبلک کی توجہ اور دلچسپیوں کا مرکز بنانا اور اس کی بہتری کے لیے سب کا تعاون حاصل کرنا۔
  • مدرسے کو آبادی میں دین کی تبلیغ واشاعت کا مرکز بنانا اور اس کے واسطے سے بچوں کے سرپرستوں کی بھی دینی تربیت کرنا۔
  • پارٹی بندی سے دامن بچاتے ہوئے ہر مکتب خیالی کے لوگوں کی ہمدر دیاں حاصل کرنا ۔
  • عموما خود ہی فنڈ بھی فراہم کرنا اور مدرسے کو اپنے بل بوتے پر چلانا ۔
  • منتظمین ادارہ کو مطمئن کرنا اور معترضین کے اعتراضات و شکوک کا ازالہ کرنا۔
  • تعلیمی محکمے کے مقامی ملازمین سے نمٹنا وغیرہ ۔

اللہ تعالیٰ ان گوناگوں فرائض سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں
Close