
طلبہ کی عمر ، صلاحیت اور استعداد کے لحاظ سے انہیں مختلف جماعتوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے ۔ ہر جماعت میں کم و بیش ۲۵، ۳۰طلبہ ہوتے ہیں۔ جہاں تک تدریس کا تعلق ہے ایک جماعت کے مختلف مضامین و مشاغل مختلف اساتذہ کے ذمّے ہوتے ہیں۔ لیکن ابتدائی درجات میں مناسب یہی ہوتا ہے کہ ایک درجے کے بیشتر مضامین ایک ہی معلم کے سپرد ہوں اور جس معلم کے زیادہ گھنٹے ہوں اسی کو درجے کا معلّم( کلاس ٹیچر) مقرر کر دیا جائے۔ کلاس ٹیچر جہاں بیشتر مضامین کا ذمہ دار ہوتا ہے وہیں اپنے درجے کے ضمن میں اس کی مندرجہ ذیل ذمّہ داریاں بھی ہوتی ہیں۔
- پابندی سے وقت پر اپنے درجے کی حاضری لینا۔
- حاضری کے بعد تعلیم وتربیت سےمتعلق طلبہ کو ضروری ھدایات دینا اور ھدایات پر عمل کا جائزہ لیتے رہنا۔
- پابندی سے وقت پر حاضر ہونے کے لیے طلبہ کو اُھارنا اور آمادہ کرنا نیز ضرورت ہوتو ان کے سرپرستوں کو توجہ پابندی کرانا ـ۔
- غیر حاضری کے اسباب کی معقولیت کا اندازہ لگانے کے لیے ضرورت ہوتو بچّے کے سرپرست سے رابطہ قائم کرنا ـ۔
- اگربچّہ علیل ھوتو وقت نکال کر عیادت کوجانا اور جو کچھ کر سکتے ہوں بچّے کے لیے کرنا۔
- طلبہ میں یہ اسپرٹ پیدا کرنا کہ بغیر معقول عذر کے وہ غیر حاضر نہ ہوں اور اگر معقول اسباب کی بنا پر غیر حاضری یا رخصت کی ضرورت پیش آئے تو درخواست کے ذریعے پہلے سے رخصت حاصل کر لیا کریں ــ۔ ـــــ اگر خود نہ کر سکتے ہوں تو اپنے سرپرست یا اور کسی ذمہ دار کی معرفت اجازت حاصل کریں۔ ـ
- بغیر معقول عذر یا بغیراجازت کے غیر حاضر ہونے پر سختی سے باز پُرس کرنا اور آئندہ حتیاط کے لیے ان کے سرپرستوں کو توجہ دلانا ۔
طلبہ سے درجہ کے آداب کی پابندی کرانا : مثلاً
الف:- سلام کر کے درجے میں آنا یا واپس جانا۔
ب :- اجازت لے کر درجے سے باہر جانا ـ۔
ج :- فرش پر بیٹھتے ہوں تو جُوتے ایک طرف سلیقے سےرکھناـ۔
د:- درجہ میں شور وشغب یا مار پیٹ اور چھیڑ چھاڑ سے پرہیز کرنا ۔
ھ:- سلام کر کے اور اجازت لے کر دوسرے درجات میں داخل ہونا۔
و:- تاخیر سے آنے پر اجازت لے کر اندر آنا۔
ر:- بات چیت میں آداب کا لحاظ رکھنا اور سلیقے سے سوال کرنا یا جواب دینا ( مسکرانے، کھجلاتے ہوئے منہ یا ناک میں انگلی ڈال کر یا بے ڈھنگے طریقے سے کھڑے ہو کر سوال کریں یا جواب دیں تو ان کی بر وقت اصلاح کی جائے۔)
ح:- سوال جواب ، بات چیت ، سامان کی تقسیم وغیرہ اور عام اجتماعی مواقع پر اپنی باری کا لحاظ کرنا ۔
ط :- اپنی جگہ کو صاف ستھرا اوراپنے سامان کو ترتیب اور سلیقے سے رکھنا۔
ی:- اپنی باری پر درجے بر آمد سے یا صحن کو صاف ستھرا کرنا اور سامان کو ترتیب دے کر قرینے سے رکھنا۔
ک:- صفائی کے بعد کوڑا کرکٹ ایک طرف ٹن یا ٹوکری میں جمع کرکے کوڑے کی جگہ پر ڈال آناـ۔
ل:- کاغذ کے ٹکڑے٬ پھلوں کے بیچ اور چھلکے وغیرہ کو اِد ہر اُدھر بکھیرنے کے بجائے کوڑے دان میں ڈال آنا۔
م:- درجے کے مانیٹر٬ کھیل کے کپتان، ٹولی کے نگران، اجتماعات کے عہدہ داران وغیرہ کی معروف میں اطاعت اور فرائض کی انجام دہی میں ان سے پُورا تعاون کرنا۔
ن :- درجے کی آرائش ، صفائی، اور بھلائی بہتری کے لیے آپس میں تعاون کرنا ۔
مہینے میں کم از کم ایک بار
- :- طلبہ کے تعلیمی سامان ، کُتب، کاپیوں ، جیومیٹری بکس، رنگ کے ڈبوں٬ کرافٹ کے اوزار و غیرہ کا جائزہ لینا اور ان اشیاء کی حفاظت، ترتیب اور صفائی کے لیے ضروری ہدایات دینا ۔
- :- اگر موسم موافق ہو تو تعلیمی سیرو سیاحت( اکسکرشن) یا پکنک (تفریح) کے لیے لے جانا (پکنک یا سیر و سیاحت پر باہر لے جانے سے پہلے مقصد متعین کر کے طلبہ کو مطلع کر دیا جائے ۔ نیز ضروری تیاری کر کے جملہ کام طلبہ میں انفرادی طور پر یا ٹولیاں بناکر تقسیم کر دیا جائے۔ حتی الامکان سارا کام اپنی نگرانی میں طلبہ ہی کو کرنے دیا جائے۔ تا کہ تعلیمی سیاحت یا پکنک کا مقصد بدرجہ اتم حاصل ہو سکے)
- :- عام صحت و صفائی کا جائزہ لینا اور جسم، لباس کی صفائی ،غسل ، حجامت، ناخن ترشوانے وغیرہ کے متعلق حسب ضرورت ہدایات دینا ۔
- :- طلبہ کے ہفتہ وار اجتماعات میں ہر بچے کو مہینے میں کم از کم ایک بار عملی حصّہ لینے یعنی تقریر کرنے ، نظم یا کہانی سنانے وغیرہ پر آمادہ کرنا۔
- :- ہر بچے سے انفرادی ملاقات کر کے پڑھنے لکھنے یا عادات واطوار سے متعلق قابل توجہ امور کی طرف توجہ دلانا ۔
- :- ترقی کا جائزہ لے کر نتیجہ سے سر ریست کو مطلع کرنا۔
- اپنے درجے کے طلبہ کے سر پرستوں سے نجی ربط رکھنا۔ کبھی کبھی سر پرستوں سے ملاقات کر کے یا خط و کتابت کے ذریعے ان کے بچّوں کی تعلیم وتربیت سےمتعلق مناسب مشورے دینا اور ان کا تعاون حاصل کرنا ۔
- درجے کی صفائی ، اجتماعات ، پکنک ، تعلیمی سیر و سیاحت ، قلمی رسالے ، درجے کی آرائش، تعلیمی ہفتے یا مدرسے کی مختلف تقریبات اور دیگر بیرون نصاب مصروفیات وغیرہ کے انتظامات میں درجے کے تمام طلبہ کو ان کی استعداد کے مطابق ذمّہ داریاں سپرد کر کے انہیں کما حقہ ،انجام دینے کا طریقہ سکھانا۔
- طلبہ کے ہفتہ وار اجتماعات پابندی سے منعقد کرانا اور مدرسے کے ماہانہ بڑے اجتماعات یا مدرسے کی تقریبات وغیرہ میں اپنے درجے کی مناسب نمائندگی کے لیے بچوں کو تیار کرنا کبھی کبھی درجے کے تمام بچوں کے اجتماعی کھانے کا اہتمام کرانا۔
- اپنے درجے کے تمام طلبہ کی دینی، تعلیمی ،اخلاقی اور جسمانی حالت پر نظر رکھنا، ان کے ضمن میں ضروری ریکار ڈرکھنا اور حسبِ ضرورت انفرادی و اجتماعی توجہ دلانا، نیز اصلاح حال کی پوری کوشش کرنا ۔
- کوتاہیوں اور کمزوریوں پر قابو پانے کے لیے طلبہ میں خود اعتمادی اور ندامت وغیرہ کا جذ به ابھارنا (یہ اسی وقت ہو سکتا ہے جب طلبہ کے ساتھ شفقت و محبِّت سے پیش آیا جائے ۔ ان کی عزت نفس کا پورا لحاظ رکھا جائے-تعلیم و تربیت میں طعن و تشفیع ڈانٹ پھٹکار سختی اور جسمانی سزا سے حتٰی الامکان گریز کیا جائے ۔ اور محبّت، ہمدردی اور دل سوزی کو شعار بنا یا جائے ۔)
- درجے کے سامنے قابلِ تقلید اسوہ پیش کرنا (طلبہ کی سیرت و کردار پر سب سے زیادہ اثر اور پر تو اساتذہ کی عملی و اخلاقی زندگی کا پڑتا ہے ۔ اساتذہ میں بھی خاص طورپر وہ اپنے کلاس ٹیچر سے اپنایت محسوس کرتے اور ان کے کردار سے متاثر ہوتے ہیں ان کے سامنے جن خوبیوں یا خامیوں کا مظاہرہ کیا جاتا ہے انہیں کی وہ شعوری اور غیر شعوری تقلید کرتے ہیں۔ اگر اساتذہ کے قول و فعل میں مطابقت نہ ہو تو طلبہ کی سیرت بے حد متاثر ہوتی ہے اس لیے اساتذہ کو بہترین اسوہ پیش کرنا چاہیئے۔ خصوصًا اصول و ضوابط اور اوقات کی پابندی، شائستہ طرز تکلم اسلامی وضع قطع ، خوش اخلاقی ، ہمدردی ، اثیار ، تعاون اور فرائض کی انجام دہی میں لگن اور انہماک وغیرہ کے ضمن میں ۔)
- رجسٹر حاضری ، ڈائری، ترقی چارٹ اور درجے کے دُوسرے ریکارڈ رکھنا۔



