فیراڈے کا برقی مقناطیسی کلیہ سمجھئے بالکل آسان انداز میں

ہائی اسکول کے طلباء “فیراڈے کے برقی مقناطیسی امالے کے کلیہ” سے ضرور واقف ہوں گے۔ اوپر موجود سیمولیشن کے ذریعے اس کلیہ کو آسان فہم انداز میں ہر قسم کی سمجھ بوجھ رکھنے والا  طالب علم سمجھ سکتا ہے۔
سیمولیشن کے بارے میں:

سیمولیشن پر کلِک کریں اور کھیل کھیل میں طبیعات کے اس اہم اور بظاہر مشکل کلیہ کی آسان توجیہ سے لُطف اندوز ہوں۔
عنوانات
:فیراڈے کا کلیہ، مقناطیسی میدان، مقناطیس

تفصیلات: فیراڈے کے کلیہ کی تفتیش کیجئے اور جانئے کہ مقناطیسی نفوذمیں تبدیلی کیسے امالی برقی  پیدا کرتی ہے۔

سیکھنے کے لئے چند ہدایات و اہداف:

مقناطیس جب لچھے کے اطراف مختلف رفتار کے ساتھ گھومتا ہے تو کیا ہوتا ہے ، اس کی وجہ سے بَلب کی روشنی میں کیسے فرق آتا ہےاور وولٹیج کی مقدار اور سمت میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

مقناطیس کو لچھے کے سیدھی جانب  اور بائیں جانب گھمانے پر واقع ہونے والی تبدیلی کا تقابل کیجئے.

مقناطیس کو چھوٹے لچھے اور بڑے لچھے کے اطراف گھمانے پر واقع ہونے والی تبدیلی کا موازنہ کیجئے.

بشکریہ:PhET Interactive Simulations, University of Colorado Boulder

Author: Nazira Nayyarah

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے