مفیدتعلیمی لِنکس

اس صفحہ- مفیدتعلیمی لِنکس          –  پر، ڈیجیٹل یا دیگر صورتوں میں موجود/شائع ہونے والے مفید اردو تدریسی مواد کی ترتیب و تدوین کی گئی ہے۔ گاہے بگاہے ہم تحقیق و توثیق کے بعد اس صفحہ کی تجدیدکرتے رہیں گے۔ اگر آپ کسی مستند،دلچسپ اور مفید تعلیمی و تدریسی مواد/ وسائل سے واقف ہیں تو نیچے کمینٹ کریں یا [email protected]  پر ای-میل کریں۔ ہم تصدیق اور نظرثانی کے بعد شائع کردینگے۔

بیانِ دستبرداری: اس صفحہ اور ٹیچ اِن اردوڈاٹ کام   پر مختلف بیرونی ویب سائٹ کے لِنک خالص تعلیمی مقاصد کے لئے حتہ الامکان تصدیق کے بعد شائع کئے گئے ہیں۔ لیکن ٹیچ اِن اردوٹیم کسی بھی بیرونی مواد کی کوئی ضمانت یا گارنٹی نہیں دیتی ہے۔ قارئین سے گذارش ہے کہ استعمال سے پہلے مواد و سائل کی اطمینان بخش تحقیق کرلیں۔

اسٹوری ویور

مواد کی قسم: ڈیجیٹل ذخیرہ؛ کہانیاں؛ سمعی و بصری؛ او-ای-آر

موضوع/مضمون:  زبان کی تدریس؛ آرٹ

سٹوری ویور بچوں کیلئے کہانیوں کا ایک ہمہ لسانی ڈیجیٹل ذخیرہ ہے جسے پرتھم بُکس نے بنایا ہے۔ یہاں پر 200 سے زائد زبانوں میں کئی ہزار کہانیاں موجود ہیں جنہیں بالکل مفت میں پڑھا جا سکتا ہے۔ سٹوری ویور، باآواز بلند سماعت اور ویڈیو کہانیوں کے ساتھ ساتھ آف لائن لائبریری کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے تاکہ آپ کہانیوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد انٹرنیٹ کے بغیر بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ آپ سٹوری ویور پر اپنی خود کی کہانی بھی بنا کر شیئر کر سکتے ہیں۔

اردو کارٹون دنیا

   مواد کی قسم:    کارٹون اورکامکس؛  کہانیوں کا ذخیرہ

موضوع/مضمون:زبان کی تدریس؛ ادب؛اخلاقیات؛ تفریح

اردو کارٹون دنیا    –  اردو کامکس کی ویب سائٹ ہے۔ عموماََ بچے کارٹونس اورکامکس سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ چنانچہ بچوں کے اس لگاؤ کے پیشِ نظر www.urdukidzcartoon.com     ویب سائٹ پر مختلف موضوعات جیسے گفتگو کا سلیقہ ، ذخیرۂ الفاظ میں اضافہ ، مطالعہ کی جستجو ، علم کی طلب ، اخلاق و کردار کی درستگی ، نیک و بد کی پہچان ، دوست احباب سے سماجی روابط کی برقراری ، فرصت کے وقت کا بہتر استعمال وغیرہ پر دلچسپ کہانیاں کارٹونس اور کامکس کی شکل میں پیش کی گئی ہیں۔ اکثر و بیشترکہانیاں انگریزی اور دیگر زبانوں سے اردو میں ترجمہ کی گئی ہیں۔

 

اردو ماہنامہ سائنس

   مواد کی قسم:مجلّہ؛ رسالہ

موضوع/مضمون:  سائنس ؛ماحولیات؛   تحقیق

سائنس اور ماحولیات کے موضوعات پر یہ ماہانہ رسالہ پچھلے 25 سالوں سے مسلسل طور پر دہلی سے شائع ہورہا ہے۔ اردو میں سائنسی مواد کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کے طور پر اس رسالہ کا آغاز کیا گیا جو کہ “انجمن فروغِ سائنس” اور “اردو سائنس کانگریس” جیسی کوششوں کا تسلسل ہے۔ درجہ زیل ویبسائٹ پر رسالہ کا آن لائن مطالعہ کیا جا سکتا ہےاور ڈاؤنلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

TiU-logo-urdu-website-inverted

اردوسائنسی تجربات

logo- PSC-do-science-

   مواد کی قسم:   ویڈیو ذخیرہ؛ سائنسی تجربات

موضوع/مضمون:سائنس؛ ریاضی

اس ویب پیج پراسکولی نصاب/تدریس سے متعلق مختلف سائنسی تجربات کو آسان اور دل نشین انداز میں تصاویر اور وڈیوز کی مدد سے سمجھایا گیا ہے تاکہ طلباء ان تجربات کو بذات خود کر سکیں اور سائنسی اصولوں کی پرکھ اور سمجھ پیدا کریں۔ یہ ویبسائٹ سائنس کو مقبول عام کرنے والی تنظیم” پاکستان سائنس کلب” کی جانب سے ترتیب دی گئی ہے۔

 

بُک باکس

Book-Box-Logo

   مواد کی قسم:    کارٹون اورکامکس؛  کہانیوں کا ذخیرہ

موضوع/مضمون:زبان کی تدریس؛ ادب؛اخلاقیات؛ تفریح

بُک باکس ( https://bookbox.com )    ہر بچہ اور بالغ فرد تک کتابوں کی رسائی بہم پہنچانے کی ایک پہل ہے۔ بُک باکس کے مطابق کتاب دراصل ایک تجربہ کا نام ہے جو سمعی و بصری راستوں سے گذرتا ہے۔ چنانچہ اس پہل کے تحت اینیمیٹڈ کتابوں کی خصوصی نہج پر تخلیق کی گئی ہے جس میں اسکرین پر تصاویر اور آواز کے ساتھ ساتھ تحریری مواد بھی مماثل زبان میں ذیلی تحریر ( Same Language Subtitles – SLS ) کے طریق کار پر پیش کیا جاتا ہے۔ ایس ایل ایس  تحقیق پر مبنی ایک سائنسی طریقہ کار ہے جس کے ذریعہ زبان دانی اور خواندگی کی صلاحیتوں کا ارتقاء کیا جا سکتا ہے۔ مندرجہ ذیل لنک میں بُک باکس کی اردو “اینی بُکس” پیش کی گئی ہیں۔

 

 

بچوں کا ادب ریختہ ڈاٹ کام پر

   مواد کی قسم:  ڈیجیٹل ذخیرہ؛ کہانیاں؛ ای-بُکس

موضوع/مضمون:  زبان کی تدریس؛ ادب

ریختہ ڈاٹ کام پر “بچوں کا ادب” سیکشن کے تحت کئی ایک کہانیوں واورنظموں کی کتب کو ای-بُکس کی شکل میں شائع کیا گیا ہے۔

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان

ncpul-logo

   مواد کی قسم:  ڈیجیٹل ذخیرہ؛ کہانیاں؛ ای-بُکس؛رسائل

موضوع/مضمون:  زبان کی تدریس؛ ادب؛تحقیق

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان،وزارتِ تعلیم، حکومت ہند، کے ثانوی واعلیٰ تعلیم کے شعبہ کے ماتحت اردو زبان کے فروغ ،ترقی اور ترویج واشاعت کے لیے قائم کردہ ایک خود مختار ادارہ ہے۔ ادارہ کی ویبسائٹ پر اردو ای-لائبریری کی شکل میں ادب سمیت سائنس اور جدید علوم کے مختلف شعبوں سے متعلق کتابیں ( آڈیو کتابیں، پی ڈی ایف کتابیں، یونیکوڈ / ای پیب کتابیں ) ، ای میگزین ، اردو میں مرکزی ایکٹ، حوالہ جاتی کتابیں، انسائیکلو پیڈیا، لغات وغیرہ مہیا ہیں۔نیز، این سی پی یو ایل کی جانب سے شائع ہونے والے رسائل – ماہنامہ ’’ بچوں کی دنیا‘‘، ماہنامہ ’’اردو دنیا‘، ماہنامہ خواتین دنیا اور سہ ماہی ادبی رسالہ ’’ فکر و تحقیق‘‘ – سے بھی آن لائن استفادہ کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ویب سائٹ سے ’’ ای کتاب‘‘ (eKitaab) نامی اردو موبائل ایپ بھی ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے۔

اروند گپتا کھلونے

toys-from-trash image

   مواد کی قسم:کھلونے؛سائنسی تجربات؛کتابیں؛   ڈیجیٹل ذخیرہ

موضوع/مضمون:  سائنس ؛ آرٹ؛زبان دانی

اروند گپتا کھلونے/ ٹؤز (www.arvindguptatoys.com ) ویب سائٹ تعلیمی و تدریسی وسائل کا ایک عظیم ذخیرہ ہے جسے “کھلونے والا” سائنسدان اروند گپتا نے ترتیب دیا ہےجو کچرا اور عام دستیاب اشیاء سے بنائے گئےکھلونوں کے ذریعہ انگنت سائنسی تصورات کو سکھانے کا کام کر رہےہیں۔ یہ کھلونے بآسانی بنائے جا سکتے ہیں اورسارے کھلونے اور تجربات ویب سائٹ پرتحریری و تصویری شکل میں دستیاب ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ویب سائٹ پر دنیا بھر کی ہزاروں دلچسپ تصویری کتابیں ہندوستانی زبانوں میں دستیاب ہیں جو بچوں کیلئے بڑی پر کشش ہوتی ہیں اور مطالعہ کا شوق پروان چڑھانےمیں مددگار ہو تی ہیں۔

اردو تھیسارس

urdu-thesaurus image

   مواد کی قسم:کھلونے؛مجموعۂ مترادفات؛    ڈیجیٹل ذخیرہ

موضوع/مضمون:  لغت؛ زبان دانی

وہ الفاظ جو ایک دوسرے کا بدل ہوں، یا اپنے معنی میں یکساں یا ایک دوسرے سے قریب ہوں،  ذو معنی الفاظ یا مترادفات کہلاتے ہیں۔ تھیسارس یا مجموعۂ مترادفات وہ ذخیرہ ہے جس میں الفاظ کے مختلف مترادفات کسی خاص  ترتیب میں  دئے گئے ہوں۔ 
اردو تھیسارس ( https://urduthesaurus.com ) آن لائن ویب سائٹ اور موبائیل ایپ ہے جس میں چالیس ہزار سے زائد الفاظ اور بیس ہزار سے زائد مترادفات کے مجموعے ڈھونڈے جاسکتے ہیں۔ اردو تھیسارس میں مترادفات کو الفبائی ترتیب سے درج کیا گیا ہے۔

ایم آئی ٹی بلازمس

   مواد کی قسم:   ویڈیو ذخیرہ

موضوع/مضمون:سائنس؛ ریاضی

ایم آئی ٹی بلازمس سائنس اور علم ریاضی کے مختلف موضوعات پر تعلیمی ویڈیوز کا ذخیرہ ہے۔ ان ویڈیوز میں موضوعات کو آسان انداز اور تجرباتی (hands-on/experimental)          طریقوں سے سمجھایا گیا ہے۔ اساتذہ کیلئے ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

 

خان اکادمی اردو

Khan-Academy-Logo

مواد کی قسم:  ویڈیو ذخیرہ

موضوع/مضمون: سائنس؛ ریاضی

خان اکادمی تعلیمی ویڈیوز کا ایک وسیع ذخیرہ ہے۔ سائنس اور علم ریاضی کے مختلف موضوعات پر مختصر اور دلچسپ طرز اسلوب کے ساتھ ویڈیوز مفت میں دستیاب ہیں۔ خان اکادمی کی ویب سائٹ             www.khanacademy.org پر انگریزی اور دیگر زبانوں میں کئی طرح کا تدریسی مواد اور مشقی سرگرمیوں سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

ریختہ اردو ڈکشنری

Rekhta-Dictonary-logo

   مواد کی قسم:  لغت ؛ ڈیجیٹل ڈکشنری

موضوع/مضمون:  زبان کی تدریس؛ ادب

ریختہ ڈکشنری اردو کی آن لائن سہ لسانی لغت ہے جہاں اردو، انگریزی اور ہندی میں الفاظ و محاوروں کے معنی تلاش کئے جا سکتے ہیں۔ الفاظ کے معنی کے ساتھ ساتھ ذو معنی الفاظ، لفظ کی ابتداء اورآڈیو تلفظ بھی دستیاب ہے۔

سائنس کی دنیا

   مواد کی قسم:مجلّہ؛ رسالہ

موضوع/مضمون:  سائنس ؛ تحقیق

سہ ماہی اردو مجلّہ سائنس کی دنیا، حکومتِ ہند کے ادارہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ریسورسس (نسکیئر) کی جانب سے شائع کیا جاتا ہے۔ درجہ زیل ویبسائٹ پر مجلّہ  کا آن لائن مطالعہ اور ڈاؤنلوڈ بھی کیا جا سکتا ہے۔

فیٹ سیمئولیشنس

phet-logo-trademarked--white

مواد کی قسم: سیمئولیشن؛               ڈیجیٹل ذخیرہ؛ او۔ای۔آر

موضوع/مضمون:سائنس؛ ریاضی

فیٹ نہایت ہی آسان اور دلکش سیمئولیشن ہیں جن کو کمپیوٹر یا موبائل فون پرچلایا جا سکتا ہے۔سیمئولیشن  (نقلیہ)   دراصل ایک ڈیجیٹل ٹول ہوتا ہے جس کے ذریعہ کسی مخصوص سائنسی نظریہ یا تجربہ کوکمپیئوٹر کے مصنوئی ماحول میں چلاکر دیکھا جا سکتا ہے۔  فیٹ ویب سائٹ پر سائنس اورریاضی کے مختلف موضوعات پر 200 سے زیادہ سیمئولیشن 93 زبانوں میں موجود ہیں جنہیں اسکولی نصاب سے ہم آہنگ کرکے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اساتذہ کیلئے خصوصی ہدایات بھی ویبسائٹ پر موجود ہیں۔  فیٹ سیمئولیشنس کو آن لائن اور آف لائن دونوں ماحول میں چلایا جا سکتا ہے۔فیٹ سیمئولیشنس کو آن لائن اور آف لائن دونوں ماحول میں چلایا جا سکتا ہے۔ نوبل انعام یافتہ کارل وائمین کے ذریعہ آغاز کردہ تحقیق پر مبنی فیٹ تعلیمی سیمئولیشنس، اوپن ایجوکیشنل ریسورس (او۔ ای۔ آر) کے زمرہ میں آتے ہیں اور یونیورسٹی آف کولوراڈو، امریکہ کی جانب سےمفت میں فراہم ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے