مادّے کی مختلف حالتیں جانیے اس سیمولیشن کے ذریعے

کیا آپ جانتے ہیں کہ مادّے کی مختلف حالتیں یعنی ٹھوس، مائع اور گیس کیسے بنتی ہیں۔۔!   آئیے اس سیمولیشن کے ذریعے کھیل ہی کھیل میں مادّے   کی مختلف حالتوں کی تشکیل و تفصیلات کے بارے میں جانیں۔

عنوانات: جوہر ۔سالمے۔مادّے کی مختلف حالتیں

تفصیلات: جوہراور سالموں کو ٹھنڈا ، گرم اور دباؤ کی حالتوں میں رکھیں اور دیکھیں کہ وہ کیسے مختلف حالتیں جیسے ٹھوس، مائع اور گیس اختیار کرتے  ہیں۔

سیکھنے کے لئے چند ہدایات و اہداف:

1۔مادّے کی تینوں حالتوں ٹھوس، مائع اور گیس کی خصوصیات کو بیان کریں۔

2۔درجہ حرارت یا دباؤ کی تبدیلی سے اجزاء یا مادّوں میں کیسی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں؟

3۔مادّے کی تینوں حالتوں کا تقابل کیجئے۔

4۔نقطہ انجماد (فریزنگ پوائنٹ) اور نقطہ پگھلاؤ(ملٹِنگ پوائنٹ)کی وضاحت سالمے کی مدد سے کریں۔

5۔جانیے کہ مختلف مادّے مختلف صوصیات کے حامل ہوتے ہیں، اسی طرح اُن کے نقاطِ انجماد (فریزنگ پوائنٹ) و پگھلاؤ(ملٹِنگ پوائنٹ) اور کھولاؤ(بوائلنگ پوائنٹ) بھی مختلف ہوتے ہیں۔
کریڈٹ(بشکریہ):
PhET Interactive Simulations, University of Colorado Boulder, https://phet.colorado.edu.”

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے