گرین ہا ؤز اثر کو سمجھئے اس آسان سیمولیشن کے ذریعے

گرین ہاؤز گیسوں کےتعدداور مرکب کو تبدیل کرتے ہوئے  مشاہدہ کیجئے کہ درجہ حرارت میں کیسے تبدیلی ہورہی ہے۔شیشے کی پرتوں پر بھی اسی قسم کا تجربہ کیجئے،  سیمولیشن کو باریک بینی سےدیکھئے (زوم اِن آپشن کا استعمال کیجئے) اور جانئے کہ روشنی،  مختلف جوہری سالموں کے ساتھ کیسے تعامل کرتی ہے۔ کیا تمام فضائی گیسیں، گرین ہاؤز اثر کا حصہ ہوتی ہیں؟

گرین ہاؤز سیمولیشن (اُردو) بشکریہ PHET – University of Colorado:
گرین ہاؤزاثرکواردومیں سمجھنےاورسمجھانےکےآسان طریقے  کےلئے اوپر کی لائن  پرکلِک کریں۔

واضح رہے کہ اس سیمولیشن کواستعمال کرنے کےلئے  آپ کے کمپیوٹر میں درج ذیل سافٹ ویر  کا رہنا ضروری ہے۔
1۔  Windows Operating System یا  Linux Operating System یا Macintosh Operating System
2۔  Java  اگر پہلے سے انسٹال شدہ نہ ہوتو،  اس لنک پر کلک کریں اور انسٹال کریں۔

تفصیلات: گرین ہاؤز گیسیں ہمارےآب وہوا پر کیسےاثراندازہوتی ہیں؟

“عہد یخ  – برفانی دور”  Ice Age کےوقت کی فضاءاورآج  کی فضاءکےبارےمیں جانئے۔ 

فضاء میں جب بادل بڑھ جاتے ہیں تب کیاتبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ؟

سیکھنے کے لئے چند رہنمایانہ ہدایات:

1۔ فوٹان  کے ذرات اور درجہ حرارت پرگرین ہاؤز گیسوں کا اثر بیان کیجئے۔

2۔فوٹان کے ذرات اور درجہ حرارت پر، بادلوں کا اثر کو بیان کیجئے۔

3۔ شیشے کی پرتوں پرگرین ہاؤز گیسوں کے اثر کوسمجھائیے۔

4۔ فوٹان اور فضائی گیسوں کے تعامل کوسمجھائیے۔

5۔ وضاحت کیجئے کہ گرین ہاؤز گیسیں، درجہ حرارت  پر کیوں اثر انداز ہوتی ہیں؟

Credits: PHET, Univesity of Colorado

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے