جماعت اول تا پنجم کی سائنسی کتابوں پر تبصرے – حصہ دوم

ورک بُکس: ورک بکس دراصل بچوں پر ہونے والے کلاس ورک اور ہوم ورک کے بوجھ کو کم کرتی ہیں۔ورک بکس، سوم، چہارم اور پنجم کلاسوں کیلئے بنائی گئی ہیں جو ٹیکسٹ بکس (درسی کُتُب) کیلئے ضمیمہ کی طرح کام کرتی ہیں اور بچے اُن کا استعمال کرتجربے کے دوران جمع کئے گئے مشاہدے کو قلمبند کرسکتے ہیں۔

ہر سبق کے چاپٹرس میں کسی مخصوص چیز کا مشاہدہ کرنا، قلمبند کرنا، تفتیش کرنا،سوچنا، سوالوں کا جواب تلاش کرنا،تقابل کرنا، نظموں کو لکھتے ہوئے الفاظ کے ذخیرے کو بڑھانا، کسی نہ کسی چیز پر جملے لکھنااور نئے الفاظ کا استعمال کرکے جملوں کو بنانے کی ترغیب دی جاتی ہے۔

ہر سبق کی ابتداء میں موجود تشخیص شیٹ بہت مکمل ہے؛ استاد کو چاہئے کہ طلباء میں مشاہدہ، ڈیزائن، انجنئیرنگ، بول چال کی زبان، لکھی جانے والی زبان، متوازن سوچ، تجربہ و مشقوں کو کرنے کا جذبہ، صبر وتحمل اور توجہ کی مضبوطی، خود مختار سوچ، دیگر طلباء کے ساتھ مِل کر کام کرنے کا داعیہ اور گھر میں دئے جانے والی مشقوں کو ختم کرنے کی مہارتوں کو سامنے رکھ کر اُن سب کی تشخیص کرے۔

استاد کیلئے مخصوص کتابیں: ٹیچر کی ہینڈ بکس(استاد کی دستی کتابیں) دراصل علم کے مشتاق طلباء کے سوالات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئیں۔اُن میں کلاس روم کے سلسلے میں تمام ممکنہ واضح ہدایات موجود ہیں اور ساتھ میں تشخیصی ماڈل بھی۔ساتھ ہی ایک کلاس روم میں طلباء ساتھ مناسب معاملہ کرنے کے متعلق رہنمایانہ ہدایات بھی موجود ہیں۔ہر مشق پر اچھی خاصی تحقیق اوردقت نظر سے کام کیا گیا ہے تاکہ اس کو انجام دینے والے بچے اور اساتذہ محو ہوجائیں اور ان میں کبھی بوریت کا احساس نہ پیدا ہو۔وہیں ان مشقوں میں کوئی چیز پہلے سے طئے شدہ روایت، فیصلے اور مفروضوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ استاد کی صوابدید پر یہ منحصر کردیا گیا ہے کہ وہ مقامی طور پر موجود چیزوں اور مواد کو استعمال کران مشقوں پر عمل آوری کرواسکے۔کئی دلچسپ سوالات بھی دئے گئے ہیں جو ایک استاد کلاس روم میں بچوں سے پوچھ سکتا ہے جس سے سبق اور دلچسپ بن جاتا ہے۔کتابوں کی لِسٹ دی گئی ہے جواستاد کیلئے بیش قیمتی ہوگی۔ہر عنوان کو اس طرح باندھا گیا ہے کہ پڑھنے والا ہی اس کی اہمیت کا اندازہ کرسکتا ہے۔استاد کیلئے اس نقطہ نظر سے بھی یہ کتابیں اہم ہیں کہ اس میں خود اعتمادی پیدا کرتی ہیں۔

نصاب کی تیاری، درسی کتابیں تیار کرنا، ورک بُک بنانا، اور استاد کیلئے مینول بنوانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ قابل قلمکار جیشری رامداس، جیوتسنا وجاپُرکار اور ان کی ٹیم نے اِس جاں گسل کام کو بہترین سلیقے سے انجام دیا ہے کہ اِن کتابوں کی سیریز کو ہر اسکول میں ہونا چاہئے اگر اسکول چاہے کہ بچوں کیلئے سائنسی تعلیم کو دلچسپ بنایا جائے! جیسا کہ جیشری خود کہتی ہیںسمال سائنس سیریز کتابیں پڑھنے کیلئے نہیں بلکہ عمل کرنے کیلئے ہیں۔

اِن کتابوں کی مزید تفصیلات مندرجہ ذیل یوآرایل پر حاصل کی جاسکتی ہیں:

http://smallscience.hbcse.tifr.res.in/

کلاس اول اور دوم کی کتاب جیشری رامداس، عائشہ کولکر اور سندھو متھل نے لکھا ہے۔

کلاس سوم اور چہارم کی کتاب جیشری رامداس نے لکھا ہے۔

کلاس پنجم کی کتاب جیوتسنا وجا پُرکار نے لکھاہے۔


مضمون نگار، اُما ہری کمار، اکاڈیمکس اینڈ پیڈاگوجی عظیم پریمجی فاؤنڈیشن، بنگلورو، پچھلے 25 سے زائد سالوں سے ریاضی اور سائنس سکھارہی ہیں۔ ان سے مندرجہ ذیل ایمیل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

[email protected]

مترجم: عبد المومن

[email protected]

Author: Admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے