ہمارے بارے میں

دور حاضر میں تعلیم و تدریس کے نت نئے طریقوں کی دریافت اور مزید تحقیقات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔تعلیم و تدریس کا کارپَس انٹرنیٹ کی دنیا میں ڈیجیٹل اندازمیں شائع ہوتا جارہا ہے۔ سماج کا ہر وہ طبقہ جو انٹرنیٹ کی خدمات حاصل کرسکتا ہو، اب ان تعلیمی و تدریسی وسائل کا بھر پور استعمال کررہا ہے۔ جہاں یہ کام ہر مروجہ زبان میں زور و شور سے جاری ہے وہیں برصغیر میں پھلی پھولنے والی زبانِ اُردو اس معاملے میں اپنی تنگ دامنی کا شکوہ کررہی ہے۔ جہاں ادب اوربالخصوص صنف ِشاعری میں اُردو بِلا شرکت غیرے بے تاج بادشاہ بنی ہوئی ہے وہیں علم و تعلم کے میدان میں بالکل الٹا معاملہ ہے۔

اسی تناظر میں “ٹیچ اِن اُردو” کے نام سے تعلیم و تدریس کے میدان سے جڑے چند باہمت افراد کے گروپ نے تہیہ کیا کہ اُردو میں تعلیمی و تدریسی مواد کو ڈیجیٹل دنیا میں مزید تقویت بخشی جائے۔ تعلیمی و تدریسی مواد کی تیاری، دیگر زبانوں سے ترجمہ، آڈیو/ ویڈیو اور
دیگر فارمیٹس میں مواد کی اشاعت اِسکے بنیادی اہداف میں شامل ہیں۔

والنٹیرس(رضاکاروں) کے بارے میں:

عبدالمئومن:۔ سافٹ ویئر انجینئر، ہٹاچی،  حیدرآباد۔مترجم (اردو سے انگلش، انگلش سے اردو)

محمد حسان :۔عظیم پریم جی یونیورسٹی کے سابق طالب علم (ایم۔ اے۔ ایجوکیشن)اور بودھ سکھا سمیتی(جے پور) میں  ٹیچر ہیں۔

مجاہد الاسلام:۔ ایجوکیشن ٹکنالوجی کے ماہر اور عظیم پریم جی یونیورسٹی بنگلور میں سیکھنے و سکھانے کے ڈیجیٹل طریقوں پر کام کرتےہیں۔ تعلیم اور ترقی کے میدان میں مناسب  اورآسان لاگت سے موثر ڈیجیٹل (پلیٹ فارم ، ٹولز اور مشمولات) کو تیار کرنے میں آپ  مہارت رکھتے ہیں۔

صداقت ملا :۔ تعلیم، ٹکنالوجی اور انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ کے محقق ہیں۔ ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشیل سائنس (ممبئی) میں سنٹر فار ایجوکیشن انوویشن اینڈ ایکشن ریسرچ کے مرکز پر آئی سی ٹی اور تعلیم میں نئے میڈیا   کی تعلیم دیتے ہیں۔سی ایل آئی ایکس (کلِکس) پروجکٹ میں تعلیمی ٹکنالوجی ٹیم کی رہنمائی کرتے ہیں۔مزید برآں وہ  Gnowledgeلیاب، ہومی بھابھا سنٹر فار سائنس ایجوکیشن، TIFR، ممبئی فارSTEM وغیرہ  میں بھی  اپنی خدمات دیتے رہتے ہیں۔

سلمان وحید :۔  انٹر کالج ، جامعہ اسلامیہ ، میوات میں سوشیل سائنس کی تعلیم دیتے ہیں۔